مکتوب نمبر ۲۳۸
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۳۸ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
اس جگہ بفضلہ تعالیٰ خیریت ہے۔ دوسرے رسالہ نور القرآن کی تیاری ہے اور من الرحمن چھپ
رہی ہے۔ آپ کی ملاقات پر مدت گزرگئی ہے ۔ ضرور دو چار روز کی تعطیل پر ملاقات کے لئے تشریف
۔
لاویں۔
۱۷ راگست ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۲۳۹ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
چونکہ اخراجات پر لیس وغیرہ اس قدر ہیں کہ جس قدر معمولی آمدنی ہوتی ہے۔ اس کے لئے
کافی نہیں ۔ اس لئے بعض دوستوں کو تکلیف دینا اس کا رروائی کے لئے ضروری سمجھا گیا۔ آئمکرم اس
کارخانہ کیلئے ہیں روپیہ ماہواری چندہ دیتے ہیں ۔ سواگر بند و بست ہو سکے اور فوق الطاقت تکلیف نہ
ہو ۔ تو اڑھائی مہینہ کا چندہ ۵۰ روپیہ بھیج دیں ۔ جب تک یہ اڑھائی مہینہ گزرجائیں ۔ یہ چندہ محسوب
ہوتا رہے گا ۔ اس طور سے ایسے ضروری وقت میں مدد پہنچ جائے گی ۔ ورنہ پر یسوں کے توقف میں خد
اجانے کس وقت کتا بیں نکلیں کیونکہ تاخیر میں بہر حال آفات ہیں ۔ رسالہ نور القرآن نمبر ۲ چھپ رہا
ہے اور ست بچن اور آریہ دھرم بعض بیرونی شہادتوں کے انتظار میں معرضِ تعویق میں ہے ۔
۱۷ اکتوبر ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان