مکتوب نمبر ۲۴۲
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۴۲ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
افسوس کہ مجھ کو سوائے دو متواتر خط کے اور کوئی خط نہیں پہنچا۔ چونکہ دنیا سخت نا پائدار اور اس
چند روزہ زندگی پر کچھ بھی بھروسہ نہیں ۔ مناسب کہ آپ التزام تو بہ اور استغفار میں بہت مشغول
رہیں اور تدبر سے تلاوت قرآن کریم کریں اور نماز تہجد کی عادت ڈالیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو قوت
بخشے ۔ آمین ۔
اشتہار چار ہزار چھپ گیا ہے ۔ امید کہ آپ کو پہنچ گیا ہو گا ۔ باقی سب خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
میاں نوراحمد صاحب کو السلام علیکم ۔
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
آج 10 میں سے 10 باقی