مکتوب نمبر ۲۴۹

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۴۹ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
خط پہنچا۔ پڑھ کر چاک کر دیا گیا۔ ڈلہوزی جانے کی تجویز ہنوز ملتوی ہے ۔ کیونکہ میرا چھوٹا لڑکا
زحیر کی بیماری سے سخت بیمار ہو گیا ۔ کئی دن تو خطرناک حالت میں رہا۔ اب ذرا سا افاقہ معلوم ہوتا تو
ہے مگر ہنوز قابل اعتبار نہیں ۔ اس حالت میں کسی طرح یہ سفر نہیں ہو سکتا ۔ اگر خدا چاہتا تو یہ عوارض اور
موانع پیش نہ آتے ۔ ان میں کچھ حکمت ہوگی ۔
۲۴ جون ۱۸۹۶ء
۔
والسلام
خاکسار
☆
غلام احمد عفی عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی