مکتوب نمبر ۲۶۶
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کی یہ تعبیر معلوم ہوتی ہے کہ یک دفعہ کوئی ایسے امور پیدا ہو جائیں ۔ جن سے حاکم کی آنکھیں کھل ہے
جائیں ۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے بھینس بنائی ہے تو اس نشان کے ظاہر ہونے سے کہ خدا تعالیٰ
نے ایک لکڑی یا ایک پتھر کو ایک مفید حیوان بنا دیا جو دودھ دیتا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور یکدفعہ
سجدہ میں گرا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں ، ربی الاعلی ربی الاعلی ۔ اور سجدہ میں گرنے کی بھی یہی
تعبیر ہے کہ دشمن پر فتح ہے۔ اس کی تائید میں کئی الہامات ہوئے ہیں ایک یہ الہام ہے :۔
إِنَّا تَجَا لَدْنَا فَانْقَطَعَ الْعَدُوُّ وَاسْبَابُهُ لے یعنی ہم نے دشمن کے ساتھ تلوار سے لڑائی کی۔ پس دشمن
ٹکرے ٹکڑے ہو گیا اور اس کے اسباب بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ آئیدہ خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور اس
خواب اور الہام کا مصداق کونسا امر ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ محمد بخش کے کہاں گھر ہیں؟ اور ذات کا کون
ہے۔ مجھے سرسری طور پر معلوم ہوا ہے کہ ذات کا ہے اور گوجرانوالہ میں اس کے گھر ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ
نظام الدین اس کے ایک شادی پر گوجرانوالہ میں گیا تھا اور تنبول دیا تھا۔ اگر اس کا کچھ پتہ آپ کو معلوم ہو تو
ضرور مطلع فرماویں۔
۵ فروری ۱۸۹۹ء قادیان
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۶۶ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
کل میں پٹھان کوٹ سے واپس آگیا ۔ ۲۴ رفروری ۱۸۹۹ء میرے بیان کے لئے اور فیصلہ کے
لئے مقرر ہوئی ہے۔ حالات بظاہر ابتر اور خراب معلوم ہوتے ہیں ۔ محمد حسین اور محمد بخش کے
اظہارات تعلیم سے کامل کئے گئے ہیں۔ مجھ پر محمد حسین نے بغاوت سرکار انگریزی اور قتل لیکھرام کا
اپنے بیان میں الزام لگایا ہے۔ محمد بخش نے لکھوایا ہے ۔ ان کی حالت بہت خطرناک ہے۔ سرحدی ہے محمد بخش نے لکھوایا ہے۔ ان کی حالت بہ
لا تذکرہ صفحہ ۲۷۵ ۔ ایڈیشن چہارم
لوگ آتے ہیں ، اب بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے۔ دشمنوں نے افتراء میں کچھ فرق وہی ہوتا ہے ۔ دشمنوں نے افتراء میں کچھ فرق
نہیں کیا۔ میں نے آتے وقت حکیم فضل الدین صاحب کو ایک درخواست لکھ دی تھی اور مبلغ باون
روپیہ چار گواہوں کے طلب کرانے کے لئے دے دیئے تھے مگر نہایت خراب حالت ہے ۔ کچھ امید
نہیں کہ طلب کئے جاویں۔ منجملہ ان گواہوں کے ایک رانا جلال الدین خاں ہیں ۔ دوسرے شیخ ملک
یار اور تیسرے منشی غلام حیدر تحصیلدار ۔ چوتھے محمد علی شاہ صاحب ساکن قادیان ۔ لوگ کہتے ہیں کہ
را نا جلال الدین خان صاحب اگر طلب بھی ہوئے تو محمد بخش اور دوسرے لوگ کوشش کریں گے کہ
اس کا اظہار اپنی مرضی کے موافق دلا دیں۔
ہر چہ مرضی مولیٰ ہماں اولی
اوّل تو مجھے امید نہیں کہ طلب کئے جاویں۔ مجسٹریٹ خواہ نخواہ در پے تو ہین اور سخت بدظن معلوم
ہوتا ہے۔ میرے وکیلوں نے یہ حالات دریافت کر کے یہی چاہا تھا کہ چیف کورٹ میں مثل کو منتقل
کرا دیں۔ لیکن یہ بات بھی نہیں ہو سکی۔ اگر آپ کو رانا جلال الدین خاں کی نسبت کچھ مشورہ دینا ہو تو
اطلاع بخشیں۔ حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ اول تو مجسٹریٹ گواہ بلانے منظور نہیں کرے گا۔ چنانچہ
وہ پہلے بھی ایما کر چکا ہے اور کرے بھی تو غالباً بند سوال بھیجے گا۔ رانا جلال الدین خان کا مقام
گوجرانوالہ لکھایا گیا ہے ۔ شاید وہیں ہیں یا اور جگہ ہیں ۔
۱۶ فروری ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ