مکتوب نمبر ۲۷۳

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۷۳ ملفوف
حضرت اقدس نے یہ مکتوب چوہدری صاحب کے مرسلہ خط کی پشت پر ہی لکھ دیا ہے اور اس
طرح پر وہ اصلی خط بھی محفوظ ہے ۔
میں نے پسند کیا کہ پہلے اس خط کو درج کر دوں ۔ پھر حضرت کا اصل مکتوب جو اس کے جواب
میں ہے۔ (عرفانی)
( چوہدری رستم علی صاحب کا خط )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بحضور پرنور جنابنا و با دینا حضرت مرزا صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سرفراز نامه حضور کا صادر ہوا ۔ باعث افتخار ہوا ۔ آج تک اشتہا رکوئی بھی اس عاجز کے پاس
قادیان سے صادر نہیں ہوا۔ امید وار کہ براہ نوازش دو دو چار چار کا پیاں مرحمت فرمائی جاویں۔
مولوی محمد علی صاحب کی بابت گورداسپور سے جو جواب آیا ۔ اس کی بابت پہلے نیاز نامہ میں عرض
کر چکا ہوں ۔ یعنی اس میں جواب سمجھنا چاہئے ۔
اب رہا یہاں پر جو ہمارے سر دفتر صاحب خواہشمند ہیں ۔ ان کی دولڑکیاں ہیں اگر ان میں
سے کوئی پسند آجاوے تو بابو مذکور بہت خوش ہو سکتا ہے۔ مگر اس کی متلون مزاجی پر مجھے پورا اعتماد نہیں
ہے۔ یہ لشکری لوگ ہیں ۔ گو شریعت کی پابندی کا دعوی ہے مگر وقت پر آکر ایسی ایسی شرائط پیش کرتے
ہیں کہ جو مشکل ہوں مثلاً مہر کی تعداد بہت زیادہ۔ مگر اس کی لڑکیوں میں سے کوئی پسند آجاوے تو پھر
ایسی شرائط پہلے ہی طے کر لی جاویں ۔
میری حالت بہت خراب ہے۔ گناہوں میں گرفتار ہوں ۔ کیا کروں کوئی صورت رہائی کی نظر
نہیں آتی ۔ سوائے اس کے کہ خداوند کریم اپنا فضل شامل حال کرے ۔ حضور سے التجاء ہے کہ میرے
واسطے ضرور بالضرور دعا فرمائی جاوے کہ نفس امارہ کی غلامی سے رہائی پاؤں ۔ مجھے اپنی حالت پر
بہت افسوس رہتا ہے اور ڈرتا بھی ہوں ۔

آج کل خان صاحب علی گوہر خاں صاحب میرے پاس ہیں ۔ وہ بیمار ہیں ۔ بخار آتا ہے اور
دیر سے بخار آتا ہے۔ ان کی درخواست ہے کہ ان کی صحت جسمانی و روحانی کے واسطے دعا فرمائی
جاوے اور وہ السلام علیکم عرض کرتے ہیں ۔ مولوی صاحبان و میر صاحب و پیر صاحب و دیگر احباب
سے السلام علیکم کہہ دیا جاوے۔
☆۔۔
☆
عاجز رستم علی از انباله
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء

ج
) مکتوب حضرت اقدس )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلدی سے بہت ضروری سمجھ کر آپ کے خط کی پشت پر ہی میں یہ خط لکھتا ہوں کہ اخویم مولوی محمد
علی صاحب کا گورداسپور کا معاملہ بہت حرج پہنچا چکا ہے۔ کچھ روپیہ دے کر اور یکہ کرا کر ایک عورت
اور ایک مرد حجام کو گورداسپورہ میں بھیجا تھا اور پھر انتظار میں اسقدر توقف کیا۔ آخر ان لوگوں نے
اوّل آپ ہی کہا اور پھر آپ ہی جواب دے دیا۔ اب اپنے سر دفتر صاحب کی نسبت جو آپ تحریر
فرماتے ہیں ۔ اس کی نسبت اگر میں ایک کچی بات میں کوئی عورت اور مرد یہاں سے بھیجوں تو
مناسب نہیں ہے۔ اول آپ براہ مہربانی جہاں تک جلد ممکن ہولڑ کیوں کی شکل اور حلیہ وغیرہ سے مجھے
اطلاع دیں اور پھر میں کوئی خادمہ مزید تفتیش کے لئے بھیج دوں گا میں اس وقت اس لئے یہ خط اپنے
ہاتھ سے لکھتا ہوں ۔ کہ آپ بلا توقف کوئی عورت بھیج کر شکل اور خلق اور تعلیم سے مجھ کو اطلاع دے
دیں اور پھر بعد میں اگر ایسی کوئی عورت آپ کے پاس بھیجی جا سکے اور نیز اس کے پختہ ارادہ سے بھی
اطلاع بخشیں ۔
۲۴ راکتو بر ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی