مکتوب نمبر ۲۷۸

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۷۸ ملفوف
ایک غیر معمولی خط
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی چودھری صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جلد دوم
آپ کا نوازش نامہ پہنچا۔ حضرت اقدس کی خدمت میں سنایا۔ فرمایا: ۔ لکھ دو خط بھی نصف
ملاقات ہوتی ہے اگر وہ خط لکھ دیا کریں اور دعا کے لئے یاد دلا دیا کریں تو میں دعا کرتا رہوں گا۔
بہت پرانے مخلص ہیں ۔ فرمایا ان پر کچھ قرضہ کا بوجھ بھی ہے، جب تک اس سے فراغت نہیں ہوتی
ملازمت کرتے رہیں بعد میں پنشن لے لیویں ۔
آج پھر فرمایا کہ رات کو پھر وہی الہام پھر ہوا۔
قرب اجلك المقدر ولا نبقى لك من المخزيات ذكرًا - قل ميعاد ربك ولا
نبقى لك من المخزيات شيئا لے
فرمایا:۔ ان فقرات کے ساتھ لگانے سے صاف منشاء الہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب پیغام رحلت
دیا جاوے گا تو دل میں یہ خیال پیدا ہو گا کہ ابھی ہمارے فلاں فلاں مقاصد باقی ہیں اس کے لئے فرمایا
کہ ہم سب کی تکمیل کریں گے ۔ فرمایا:۔ لوگ اکثر غلطی کھاتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ سب امور کی
تکمیل مامور ہی کر جائے ۔ وہ بڑی بڑی امیدیں باندھ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کچھ مامور اپنی
زندگی میں ہی کر کے اُٹھا ہے۔ صحابہ میں بھی ایسا خیال پیدا ہو گیا تھا کہ ابھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے فوت ہونے کا وقت نہیں آیا۔ کیونکہ دعوئی تو تھا کہ کل دنیا کی طرف رسول ہوئے اور ابھی عرب کا کا
بھی بہت سا حصہ یونہی پڑا تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ ان سب امور کی تکمیل آہستہ آہستہ کرتا رہتا ہے۔ تا کہ
جانشینوں کو بھی خدمت دین کا ثواب ملتا ر ہے ۔
L
اسی ذکر میں فرمایا کہ ہماری جماعت میں سے اچھے اچھے لوگ مرتے جاتے ہیں چنانچہ مولوی
تذکره صفحه ۵۶۳٬۵۶۲ ۔ ایڈیشن چهارم

عبدالکریم صاحب جوایک عجیب مخلص انسان تھے اور ایسا ہی اب مولوی برہان الدین صاحب
جہلم میں فوت ہو گئے اور بھی : فوت ہو گئے اور بھی بہت سے مولوی صاحبان ا احبان اس جماعت میں سے سے فوت ہو گئے ۔ مگر افسوس
ہے کہ جو مرتے ہیں ان کا جانشین ہم کو کوئی نظر نہیں آتا ۔ پھر فرمایا :۔ مجھے مدرسہ کی طرف دیکھ کر بھی
رنج ہی پہنچتا ہے کہ جو کچھ ہم چاہتے تھے وہ بات اس سے حاصل نہیں ہوئی ۔ اگر یہاں سے بھی طالب
علم نکل کر دنیا کے طالب ہی بننے تھے تو ہمیں اس کے قائم کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔ ہم تو چاہتے
تھے کہ دین کے لئے خادم پیدا ہوں ۔ چنانچہ پھر بہت سے احباب کو بلا کر ان کے سامنے یہ امر پیش کیا
کہ مدرسہ میں ایسی اصلاح ہونی چاہئے کہ یہاں سے واعظ اور مولوی پیدا ہوں جو آئیندہ ان لوگوں
کے قائم مقام ہوتے رہیں جو گزرتے چلے جاتے ہیں ۔ کیسا افسوس کا مقام ہے کہ آریہ سماج میں وہ
لوگ پیدا ہوں جو ایک باطل کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں مگر ہماری قوم سچے خدا کو پا کر پھر دنیا
کی طرف جھک رہی ہے اور دین کے لئے زندگی وقف کرنا محال ہو رہا ہے۔
فرمایا: سب سوچو کہ اس مدرسہ کو ایسے رنگ میں رکھا جاوے کہ یہاں سے قرآن دان واعظ
مولوی لوگ پیدا ہوں ۔ جو دنیا کی ہدایت کا ذریعہ ہوں ۔
۶ استمبر ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار محمد علی
یہ مکتوب اگر چه براه راست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ کا لکھا ہوا نہیں
ہے بلکہ مکرمی مولوی محمد علی صاحب ( جو خلافت ثانیہ کے ساتھ ہی قادیان سے انکار خلافت
کر کے خروج کر چکے ہیں اور لاہور جا بسے ہیں ۔ عرفانی ) نے حضرت اقدس کے حکم سے
لکھا ہے۔ خطوط کی سال وار ترتیب کے لحاظ سے بھی یہ خط یہاں نہیں آنا چاہئے تھا مگر اس
کے لئے میں دوسری جگہ بھی نہیں نکال سکا۔
یہ خط بہت سے ضروری اور اہم مضامین پر مشتمل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی بعض پاک خواہشوں اور مقاصد کا مظہر ہے ۔ تاریخ سلسلہ میں یہ ایک مفید اور دلچسپ
ورق ہے۔ مناسب موقعہ پر میں اس سے ضروری امور پر روشنی ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
و باللہ التوفیق ۔ آمین ۔

ایک امر خصوصیت سے قابل ذکر ہے کہ اس مکتوب میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے حکم وارشاد سے لکھا ہوا ہے خدا کے مامور کے جانشینوں کا ذکر کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے خود مولوی صاحب کے ہاتھ سے ان پر اتمام حجت کرا دیا ہے ۔ ہر ایک شخص اپنی
۔
انفرادی حیثیت میں جانشین نہیں ہوتا بلکہ خلیفہ موعود و منصوص کے ساتھ تعلق رکھ کر اور اس
میں ہوکر کل جماعت ایک وجود بن جاتی ہے ۔
غرض یہ خط بہت دلچسپ اور قابل غور ہے۔ حضرت چوہدری رستم علی صاحب
( کے ) اخلاص اور فنافی السلسلہ کا اظہار یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہر ایک
خط سے ہوتا ہے مگر اس میں بھی اس کی تائید ہے ۔ چوہدری صاحب سلسلہ کی ضروریات ہی
کے لئے آخری وقت جبکہ وہ ملازمت کا زمانہ ختم کر رہے تھے ، مقروض تھے اور حضرت نے
ان کو کچھ عرصہ اور ملازمت کرنے کا ارشاد فرمایا اور نتیجہ یہ ہوا کہ جب وہ فارغ ہوئے تو
خدا کے فضل اور رحم سے ہر قسم کی زیر باری سے سبکدوش ہو چکے تھے۔ اس کے بعد انہوں
نے قادیان میں آکر سلسلہ کی عملی خدمت شروع کی اور وہ سلسلہ میں سب سے پہلے بزرگ
تھے جنہوں نے پنشن لے کر سلسلہ کا کام مفت کیا حتی کہ کھانا لینا بھی پسند نہ کیا ۔
خدا تعالیٰ یہ روح دوسرے بزرگوں میں بھی پیدا کرے اور ان کے نقش قدم پر
چلنے والی ایک جماعت ہوتا کہ سلسلہ کے مرکزی اخراجات میں ایسے کارکنوں کے وجود سے
بہت کمی ہو سکے جو مفت کام کریں ۔ (عرفانی )
جلد دوم

آج 10 میں سے 10 باقی