عرض ناثر

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عرض ناشر
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے
احباب جماعت کی خدمت میں
مکتوبات احمد کی جلد سوم پیش کی جارہی ہے۔ یہ جلد حضرت مولانا شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی مرتبہ
مکتوبات احمد یہ کی جلد پنجم نمبر پنجم اور بعض مزید خطوط پر مشتمل ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشاعت دین کے لئے مختلف ذرائع اختیار فرمائے ۔
چنانچہ آپ نے اپنی کتاب فتح اسلام میں اشاعت اسلام کی چوتھی شاخ ان مکتوبات کو قرار دیا جو حق کے
طالبوں یا مخالفوں کی طرف لکھے جاتے ہیں ۔ ان قیمتی مکتوبات کی تدوین واشاعت کا اولین کام حضرت
شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سر انجام دیا۔ انہوں نے اولاً اپنے اخبار الحکم میں شائع کیا اور بعد ۂ
مکتوبات احمد یہ کے نام سے ان کو کتابی صورت میں یکجا کر دیا۔
مکتوبات احمد کا موجودہ ایڈیشن خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی منصوبہ کا حصہ تھا جس میں حضور علیہ السلام
کے خطوط کو از سر نو مرتب کر کے شائع کیا جا رہا ہے ۔ مکتوبات احمد جلد سوم میں مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم
مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے خطوط کے علاوہ مکتوبات احمد جلد اوّل اور دوم میں رہ جانے
والے بعض خطوط کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنے
والد ماجد حضرت مرزا غلام مرتضی کے نام لکھا گیا ایک خط بھی شامل ہے نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ حضرت میر ناصر نواب صاحب ، حضرت سید فضل شاہ صا۔ اہ صاحب اور حضرت پیر افتخار احمد صاحب کے
تین
نام مکتوبات بھی اس جلد کی زینت بنائے گئے ہیں ۔
رض
مکتوبات احمد جلد اول میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے نام دو خطوط شامل ہونے سے رہ گئے ۔
اسی طرح مکتوبات احمد جلد دوم میں حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب ، حضرت نواب محمد علی خان صاحب،
حضرت حاجی سیٹھ ا سیٹھ اللہ رکھا عبدالرحمن مدراسی صا۔ صاحب اور حضرت حضرت منشی رستم علی صاحب کے نام بعض خطوط
رض

||
شامل ہونے سے رہ گئے تھے ، وہ خطوط جلد ھذا میں شامل اشاعت ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام
کے جن خطوط کے عکس مہیا ہو سکے ہیں وہ تمام عکس اس کتاب کی زینت بنا دیئے گئے ہیں ۔ جن خطوط کے عکس
*
شامل ہیں ان مکتوبات پر ستارے کا نشان لگا دیا گیا ہے۔
اس جلد کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ جن احباب نے انتہائی محنت اور اخلاص کے ساتھ معاونت
فرمائی ہے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کو اور ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی نہ کسی طور پر اس کتاب کی
تدوین واشاعت میں حصہ لیا ہے ۔ فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء
اللہ تعالیٰ اس جلد کی اشاعت کے نیک اور بابرکت ثمرات ظاہر فرمائے اور اسے اشاعت دین کا مفید
ذریعہ بنا دے ۔ آمین ۔
یکم دسمبر ۲۰۱۳ء

آج 10 میں سے 10 باقی