حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے نام مکتوب

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت
میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے نام مکتوب

مکتوب حضرت امام آخر الزمان
حضرت میر ناصر نواب صاحب کے نام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم میر صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا انشاء اللہ القدیر تمام مراتب دافع الوساوس کے حصہ دوم میں بتفصیل آجائیں
گے ۔حصہ اول اب قریب الاختتام ہے صرف ایک خط چھپنا باقی ہے جو پیرزادوں اور سجادہ نشینوں کی
طرف لکھا گیا ہے اور بلحاظ مشایخ عرب کے وہ عربی میں خط ہے اور فارسی میں مولوی عبدالکریم صاحب
نے اس کا ترجمہ کیا ہے ۔
جو آپ نے اپنے عملی طریق کے لئے دریافت کیا ہے وہ یہی امر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے حقیقی اتباع کی طرف رغبت کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن اعمال پر نہایت درجہ
اپنی محبت ظاہر فرمائی ہے وہ دو ہیں ایک نماز اور ایک جہاد نماز کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوةِ یعنی میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے اور جہاد کی
نسبت فرماتے ہیں کہ میں آرزو رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں
اور پھر قتل کیا جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر قتل کیا جاؤں ۔
سواس زمانہ میں جہاد روحانی صورت سے رنگ پکڑ گیا ہے اور اس زمانہ کا جہاد یہی ہے کہ
اعلاء کلمہ اسلام میں کوشش کریں مخالفوں کے الزامات کا جواب دیں ۔ دین متین اسلام کی خوبیاں
دنیا میں پھیلا دیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی دنیا پر ظاہر کریں۔ یہی جہاد ہے جب تک
خدا تعالیٰ کوئی دوسری صورت دنیا میں ظاہر کرے ۔

اور نماز اپنی اُسی پہلی حالت پر ہی چاہئے کہ نماز میں خدا تعالیٰ سے ہدایت چاہیں اور
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا تکرار کریں خواہ گنجائش وقت کے ساتھ وہ تکرار نوا مرتبہ تک پہنچ جائے
سجدہ میں اکثر یاحی یا قیوم ۔۔۔ الخ بتمامتر عجز کہا کریں مگر نماز کی قنوت میں عربی عبارتیں ضروری
نہیں ۔ قنوت اُن دعاؤں کو کہتے ہیں جو مختلف وقتوں میں مختلف صورتوں میں پیش آتی ہیں سو بہتر ہے
کہ ایسی دعا ئیں اپنی زبان میں کی جائیں ۔ قرآن کریم اور ادعیہ ماثورہ اسی طرح پڑھنی چاہئیں جیسا کہ
پڑھی جاتی ہیں مگر جدید مشکلات کی قنوت اگر اپنی زبان میں پڑھیں تو بہتر ہے تا اپنی مادری زبان نماز
کی برکت سے بے نصیب نہ رہے۔ قنوت کی دعاؤں کا التزام حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے بعض پانچ
وقت کے قائل ہیں اور بعض صبح سے مخصوص رکھتے ہیں اور بعض ہمیشہ کے لئے اور بعض کبھی کبھی ترک
بھی کر دیتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ قنوت مصائب اور حاجات جدیدہ کے وقت یا نا گہانی حوادث
کے وقت ہوتا ہے چونکہ مسلمانوں کے لئے یہ دن مصائب اور نوازل کے ہیں اس لئے کم سے کم صبح کی
نماز میں قنوت ضروری ہے۔ قنوت کی بعض دعائیں ماثور بھی ہیں مگر مشکلات جدیدہ کے وقت اپنی عبارت
میں استعمال کرنی پڑیں گی۔ غرض نماز کو مغز دار بنانا چاہئے جو دعا اور تسبیح تہلیل سے بھری ہوئی ہو۔
اور دعا اور استغفار اور درود شریف کا التزام رکھنا چاہئے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ سے نیک کاموں اور نیک
خیالوں اور نیک ارادوں کی توفیق مانگنی چاہئے کہ بجز اس کی توفیق کے کچھ نہیں ہو سکتا۔ یہ ہستی سخت
ناپایدار اور بے بنیاد ہے غفلت اور غافلا نہ آسائش کی جگہ نہیں ۔ ہر یک سال اپنے اندر بڑے بڑے
انقلاب پوشیدہ رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ سے عافیت مانگنی چاہئے اور ہراساں اور ترساں رہنا چاہئے کہ
وہ ڈرنے والوں پر رحم کرتا ہے اگر چہ وہ گنہگا رہی ہوں اور چالاکوں اور خود پسندوں اور ناز کرنے
والوں پر اُس کا قہر نازل ہوتا ہے اگر چہ وہ کیسے ہی اپنے تئیں نیک سمجھتے ہوں ۔ والسلام
۲۱ جنوری ۱۸۹۲ء
خاکسار
غلام احمد
☆
از قادیان
البدر نمبر ۳۰ جلد ۲ مورخه ۱۴ / اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۹

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکتوبات احمد یہ جلد پنجم ۔ نمبر پنجم
( مختلف احمدی احباب و خدام کے نام )
مکتوبات احمد یہ کی پانچویں جلد کے چوتھے نمبر میں حضرت حجة اللہ نواب محمد علی خاں مَدَّ ظِلُّهُ
الْعَالِی کے نام کے مکتوبات میں نے شائع کئے تھے ۔ اس پانچویں جلد میں حضرت کے وہ مکتوبات
شریک ہیں جو آپ نے اپنے مخلص خدام کے نام لکھے ۔ جن احباب کے نام خطوط کا ایک مخصوص
ذخیرہ تھا وہ میں نے جُدا گانہ ہر ایک کے نام سے شائع کر دیا۔ اب اس جلد کے پانچویں نمبر
میں مختلف احباب کے نام کے خطوط کو جمع کر رہا ہوں اور جتنی جلدیں شائع ہو چکی ہیں اگر اس سلسلہ
کے بعض خطوط رہ گئے ہوں وہ بھی اس میں شائع ہو جائیں گے وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ ۔ یہ سب تالیفات
( جیسا کہ میں متعدد مرتبہ بیان کر چکا ہوں ) حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات اور
سیرت مطہرہ کی کڑیاں ہیں ۔ اس لئے میں نے تالیف کی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر مختلف حصص شائع
کئے ۔ مثلاً سوانح حیات میں حیاتِ احمد کے نام سے متعد دخصص اور سیرت و شمائل کے کئی حصے اور
مکتوبات کی کئی جلدیں ۔
اللہ تعالیٰ جو عَالِمُ السِّرِّ وَالنِّيَّاتِ ہے جانتا ہے کہ میری غرض اس کی رضا ہے ۔ اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے نام کے بلند کرنے کا آپ وعدہ دیا۔ میں نے چاہا کہ ان

اسباب و ذرائع میں میرا بھی حصہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس نابکار کو موقع دیا کہ الحکم نابکار دیا
کے ذریعہ آپ کی سیرت و سوانح اور آپ کے ملفوظات اور الہامات اور تاریخ سلسلہ کو محفوظ کرنے کی
توفیق روزی ہوئی ۔ وہ کام میری جوانی کے آغاز سے شروع ہوا اور اب جبکہ میں اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکا
یعنی ستر سال کا ہو گیا۔ اسی کے فضل اور توفیق سے چاہتا ہوں کہ اسی خدمت میں آخری وقت تک
مصروف رہوں تا میری نجات کا یہی ذریعہ ہو جاوے ۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی سے تو جاوے۔ توفیق چاہتا
ہوں ۔ هُوَ نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ -
۱۰ / جون ۱۹۴۴ء
خاکسار
یعقوب علی ( عرفانی کبیر )
سکندر آباد

احباب لودہانہ کے نام
لودہانہ کو تاریخ سلسلہ میں بہت بڑی اہمیت ہے اور خدا تعالیٰ کی اس وحی میں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام پر نازل ہوئی ، لودہا نہ کا ذکر ہے چنانچہ ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کو جو اشتہار آپ نے
مختلف اخبارات میں اور علیحدہ شائع کیا اور ریاض ہند پر لیس امرتسر میں طبع ہوا۔ اس میں ارشاد ہوتا ہے۔
میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو قبولیت کی جگہ دی اور تیرے سفر کو
( جو ہوشیار پور اور لودہا نہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔
اور یہی وہ مقام ہے جہاں حضرت اقدس نے با علام الہی سلسلہ بیعت شروع کیا۔ چنانچہ
۱۴ مارچ ۱۸۸۹ء کو جو اعلان آپ نے بیعت کرنے والوں کے لئے شائع کیا، اس میں آپ نے
تحریر فرمایا کہ تاریخ لهذا سے ۲۴ / مارچ ۱۸۸۹ء تک یہ عاجز لودہا نہ محلہ جدید میں مقیم ہے ۔ اس عرصہ
میں اگر کوئی صاحب آنا چاہیں تو لودہا نہ میں ۲۰ تاریخ کے بعد آجاویں ۔ یہ مکان جہاں بیعت ہوئی
حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ کے مکان کا ایک حصہ تھا اور اب وہاں دار البیعت کے نام سے سلسلہ
کی ملکیت میں ایک شاندار عمارت ہے اور ۲۳ / مارچ ۱۹۴۴ء کو حضرت مصلح موعود أَيَّدَهُ اللهُ الْوَدُودُ
کے دعوی کے اعلان واظہار میں جلسہ ہو چکا ہے ۔
پھر لودہانہ کو یہ بھی فضلیت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ براہین احمد یہ
کے آغاز میں اسی شہر کے ایک فرد میر عباس علی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اشاعت براہین کے لئے کھڑا
کر دیا ۔ افسوس ہے کہ ان کا انجام کسی پنہانی معصیت کی وجہ سے ارتداد پر ہوا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان بھی پہلی مرتبہ لودہا نہ
ہی سے کیا اور لودہا نہ ہی میں وہ عظیم الشان مباحثہ ہوا ، جو مباحثہ لو د ہا نہ کے نام سے الْحَق
میں شائع ہوا جس میں مولوی محمد حسین بٹالوی کو خطر ناک شکست ہوئی اور جس میں اس کی علمی اور اخلاقی
پردہ دری ہوئی ۔
لودہا نہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے دعوی سے پیشتر لودہا نہ والوں کی متواتر
درخواستوں اور التجاؤں پر ۱۸۸۳ء میں تشریف لائے اور محلہ صوفیاں میں ڈپٹی امیر علی صاحب کے

مکان میں حسب تجویز میر عباس علی صاحب قیام فرمایا تھا ۔ لودہانہ کے متعلق آپ کے بعض رویا اور تھا۔
کشوف بھی ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوئے۔ ان کی تفصیل کی اس جگہ ضرورت نہیں اپنے
موقع پر ان کا مناسب ذکر آئے گا ۔ سلسلہ مکتوبات میں جس کے شائع کرنے کی خاکسار کو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے توفیق ملی ۔ پہلی جلد لودہا نہ ہی کے میر عباس علی صاحب کے نام کے مکتوبات ہیں ۔
میر صاحب کا معمول اور اعتقاد اس وقت اس حد تک تھا کہ وہ با وضو ہو کر ان مکتوبات کو پڑھتے
اور ان کی نقل کرتے تھے ۔ میر صاحب کا مختصر تذکرہ میں جلد اول میں کر چکا ہوں ۔ یہ جلد اوّل نہایت
بیش قیمت حقائق و معارف کی دنیا ہے ۔
چونکہ وہ قریباً ختم ہو چکی ہے دوسرے ایڈیشن کو اس موجودہ تقطیع ہی پر نہایت احتیاط سے شائع و
کر دیا جائے گا ۔ ( انشاء اللہ ) اور اس میں مندرجہ پیشگوئیاں جو پوری ہو چکی ہیں ان کی تفصیل بھی
دی جاوے گی ۔ بہر حال لودہا نہ سلسلہ کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت اور امتیاز رکھتا ہے ۔ جیسے اولاً ۔
اسی شہر میں معاونین کی ابتدا ہوئی اسی شہر سے اول الکافرین کی ایک خطرناک جماعت بھی پیدا ہوئی
اور انہوں نے اس سلسلہ کے مٹانے اور فنا کر دینے کے لئے اپنی تمام طاقتوں اور حیلوں کو استعمال کیا
مگر وہ نامرادونا کام رہے۔ پھر اس زمانے میں یعنی حضرت امیر المؤمنین مصلح موعود کے عہد خلافت
میں ان کی ذریت نے بڑے فرعونی دعاوی کے ساتھ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کے
اعلان کئے اور خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ خلیفہ نے اعلان کیا کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کو نکلتے
دیکھتا ہوں اور آخر وہی ہوا جو اس نے با علام الہی کہا تھا اور شیطان کو اس جنگ میں دوبارہ شکست
ہوئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ ۔ اب میں بغیر کسی مزید تمہید و تصریح کے احباب لودہانہ کے نام متفرق خطوط کو
جو اس وقت تک مجھے مل سکے ہیں ، درج کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو دنیا کی
ہدایت اور میری اس خدمت کو قبول فرمائے ۔ آمین
( خاکسار عرفانی کبیر )

آج 10 میں سے 10 باقی