حضرت منشی حبیب الرّحمٰن صاحبؓ رئیس حاجی پور
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
رئیس حاجی پور
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رضی اللہ تعالی عنہ رئیس حاجی پور
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب دو قالب و یک جان
تھے حضرت منشی صاحب کے بزرگوار حاجی ولی اللہ صاحب براہین کے خریدار تھے اور ان
ایام میں خوش عقیدت بھی تھے۔ ان کی کتاب براہین احمدیہ نے حضرت ظفر المظفر
( حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ، منشی ظفر احمد صاحب کو اسی نام سے عام
گفتگو میں پکارا کرتے تھے ) کو کھینچا اور پھر یہ دونوں بزرگ حضرت اقدس میں ہو کر ایک
ہی باپ کے توام بیٹے ہو گئے ۔
حاجی پوران ہی حاجی صاحب کا آباد کیا ہوا گاؤں تھا۔ جہاں کے رئیس منشی صاحب
مغفور تھے ۔
( عرفانی کبیر )
حضرت منشی دریا
مکتوب نمبر
حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور
تاریخ تحریر
۴ جنوری ۱۸۹۲ء
۲۵ جنوری ۱۸۹۲ء
صفحه
۲۷ رمتی ۶۹۲
۱۳ را گست ۶۹۲
۱۹ دسمبر ۱۸۹۲ء
۱۹ اکتوبر ۱۸۹۴
♡
لد
له
مشفقی محبی اخویم
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محبت نامہ پہنچ کر آپ کے تردّدات کا حال دریافت کر کے بہت غم ہوا۔ دعا کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ آپ کو تمام تر ڈدات سے مخلصی عطا فرمادے ۔ آپ نے بہت ثواب کا کام کیا کہ دس
لے مفت تقسیم کئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ - اب عنقریب انشاء اللہ رسالہ دافع الوساوس بھی شائع
رسالے
ہو جائے گا۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ آپ کی خواب نہایت عمدہ ہے۔ منشی ظفر احمد جو موجود تھے اس سے
مراد انشاء اللہ ظفر ہے یعنی فتح آپ کو ہے۔
والسلام
۴ ر جنوری ۱۸۹۲ء
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی مشفقی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مدت کے بعد آپ کا بعد آپ کا عنایت نامہ امہ مجھ کو ملا ۔ ایک رسالہ آپ کے نام روانہ ہو گیا ہے۔ دافع الوساوس
بعد اس کے شائع ہوگا ۔ زیورات کی نسبت جو آپ نے دریافت کیا ہے یہ اختلافی مسئلہ ہے۔ مگر اکثر
علماء اس طرف گئے ہیں کہ جو زیور مستعمل ہو اس کی زکوۃ نہیں ہے ۔ مگر بہتر ہے کہ دوسرے کو عاریتاً
کبھی دے دیا کریں مثلاً دو تین روز کے لئے کسی عورت کو اگر عاریتاً پہننے کے لئے دے دیا جائے تو
پھر بالا تفاق ( زکوۃ ) ساقط ہو جاتی ہے ۔ خواب آپ کی نہایت عمدہ ہے۔ والسلام
۲۵ جنوری ۱۸۹۲ء
راقم خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۳
مشفقی محبی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
جلد سوم
عنایت نامہ پہنچ کر بد ریافت واقعہ ہائکہ حادثہ وفات آپ کی ہمشیرہ کے بہت غم بہت کم و اندوہ ہوا ۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس مرحومہ کو راضیات جنت میں داخل
فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام
۲۷ رمتی ۶۹۲
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ڈیڑھ میل تک شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں ۔
چونکہ گاؤں
ؤں میں مسجد ہے۔ اگر شہر کے نزدیک بھی ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔ کسی حدیث صحیح
میں اس ممانعت کا نام ونشان نہیں ۔ بلا شبہ جمعہ جائز ہے ۔ خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں ۔ کتاب
دافع الوساوس چھپ رہی ہے ۔
۱۳ اگست ۶۹۲
والسلام
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آپ کی علالت کی خبر س کر تفکر ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کامل عطا
فرماوے۔ نہایت آرزو ہے کہ آپ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں تشریف لاویں۔ اگر آٹھ نو روز تک
صحت کامل ہو جاوے تو آپ آسکتے ہیں ۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔
مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہئے ۔ اگر طاقت کھڑا ہونے کی نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ۔
۱۹ دسمبر ۱۸۹۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر
محبی عزیزی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب
والسلام حمد
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جوتا جو آپ نے بھیجا نہایت عمدہ تھا ۔ صرف اس و اس قدر فرق تھا کہ وہ کچھ مردانہ ط نا کہ وہ کچھ مردانہ قطع تھی ۔ دوسرے
ا۔
جیسا کہ زنانہ جوتیاں ہوا کرتی ہیں نازک ۔۔۔۔۔۔ کا حصہ انچان کم ہے اور بقدر ایک جو اس پہلی جوتی کے
چھوٹی ہے باقی تھا۔
والسلام
۱۹ اکتوبر ۱۸۹۴ء
خاکسار
غلام احمد از قادیان
الحکم نمبر ۱۲/۱۳ جلد ۴۳ مورخه ۱۴/۲۱ دسمبر ۱۹۴۰ء صفحه ۴
(نوٹ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام عموماً لودہا نہ کا بنا ہوا نرم نری کا سرخ
رنگ کا جوتا پہنا کرتے تھے اور منشی حبیب الرحمن مرحوم کی یہ عادت تھی کہ وہ عموماً لو دہانہ سے
جو تا بنوا کر پیش کیا کرتے تھے۔ ان کے گاؤں میں دیمک کی کثرت تھی ۔ اکثر کا غذات اور
کتب ان کے تباہ ہو گئے ۔ یہ خط بھی ایک دو جگہ سے صاف نہیں پڑھا جاتا ۔ البتہ یہ سمجھ میں
آتا تھا کہ اس مرتبہ جو جوتا آپ نے پیش کیا اس میں بعض نقائص رہ گئے ۔ تاہم حضور نے
اولا اس کی خوبی اور عمدگی کو بیان کیا تا کہ جس اخلاص اور محبت سے تیار کرا کر انہوں نے
بھیجا تھا اس کو ٹھیس نہ لگے اور اس میں جو واقعی نقص رہ گیا تھا وہ اس وجہ سے کہ اصل غرض
پوری نہ ہو سکتی تھی اس کا بھی ذکر فرما دیا۔
(عرفانی کبیر )
جلد سوم