عکس مکتوب بنام حضرت منشی حبیب الرحمٰن صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عکس مکتوب
بنام
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب فیض اله تعالی عنہ

عکس مکتوب نمبر ۶
مجھے باز از جویم
رسم علی وجہ اور وہ کام ہوتا جو آپ نے
بیا تا بہت عمرہ تم صرف القدر فرق رہتا
کردہ گھر مردانه قطع تھی او در جوتی بچھا
که ما کہ زمانہ خوبیاں ملا کرتی ہیں تاریک
کا نے کمال انجا کم اور ایک جو اس ملی جوگی
چھوٹی پر بائی سے اچھا پی ا کر تھا
واللهم فاکه مقام محمد از مادیان
حاجی نوره
بونت بے عزیز را خوبم بنائیے جیسدا بے جان جاست
الرحمن

حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ میری تحقیقات میں کپورتھلہ کی جماعت کے
آدم ہیں ۔ عین عنفوان شباب میں انہوں نے براہین احمدیہ کو پڑھا اور اس نور سے حصہ
لیا۔ ان کا تاریخی نام انظار حسین تھا ۔ وہ ضلع مظفر نگر ( یو ۔ پی ) کے اصل باشندے تھے
اور ایک شریف معزز اور عالم خاندان کے فرد تھے ۔ خاندان میں شرافت کے علاوہ
دینداری کا ہمیشہ چر چا رہا اس لئے کہ یہ خاندان عرصہ دراز سے خاندان مغلیہ کے عہد میں
مسلمان ہو چکا تھا اور اس عہد کی تاریخوں میں اس خاندان کے تذکرے آتے ہیں ۔ یہ
قانون گو کہلاتے تھے ۔ قرآن کریم کے حفظ کرنے کا بھی شوق اس خاندان میں پایا جاتا
ہے ۔ چنانچہ خود حضرت منشی صاحب کے والد صاحب ۔ دادا صاحب ۔ پردادا صاحب سب
حافظ قرآن تھے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے حضرت منشی صاحب کو قرآن مجید کے حقائق و معارف
کے ایک چشمہ جاریہ پر لا کر کھڑا کر دیا اور وہ سیراب ہو گئے اور دوسروں کو سیراب
کرتے رہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشاق میں سے تھے اور اہلِ بیت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت ان کے ایمان کا جزواعظم تھا ۔ اس جگہ مجھے
ان کی زندگی کے واقعات کی تفصیل مطلوب نہیں سرسری تعارف زیر نظر ہے ۔ بزرگانِ ملت
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ، حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور دوسرے
اصحاب کبار آپ کے ساتھ محبت رکھتے تھے جو دراصل خود ان کی اس محبت کا عکس تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا۔
حبی فی اللہ منشی ظفر احمد صاحب ۔ یہ جوان صالح ، کم گو اور خلوص سے بھرا، دقیق فہم
آدمی ہے۔ استقامت کے آثار و انوار اس میں ظاہر ہیں۔ وفاداری کی علامات وامارات
اس میں پیدا ہیں ۔ ثابت شدہ صداقتوں کو خوب سمجھتا ہے اور ان سے لذت اٹھاتا ہے اللہ اور

رسول سے سچی محبت رکھتا ہے اور ادب جس پر تمام مدار حصولِ فیض کا ہے اور حسنِ ظن جو اس
راہ کا مرکب ہے ۔ دونوں سیرتیں ان میں پائی جاتی ہیں ۔ جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ“۔
۱۹۲۰ بکرمی کے قریب قصبہ باغپت میں پیدا ہوئے اور ۲۰ راکتو بر ۱۹۴۱ء کو کپورتھلہ میں فوت
ہوئے اور وہاں سے ان کا جنازہ قادیان لایا گیا اور مقبرہ بہشتی میں دفن ہوئے ( رضی اللہ عنہ ) ۔
( خاکسار عرفانی کبیر )
ے ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۳٬۵۳۲

لد
فهرست مکتوبات بنام
حضرت منشی ظفر احمد صاحب
تاریخ تحریر
۱۱ رمتی ۱۸۸۹ء
بلا تاریخ
۱۴ رنومبر ۱۸۹۶ء
۳۰ جنوری ۱۹۰ء
بلا تاریخ
صفحه
جلد سوم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد با خویم مکرم منشی ظفر احمد صاحب
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ آپ کا پہنچا حرف حرف اس کا پڑھا گیا اور آپ کے لئے دعا کی گئی۔
قبض اور بے مزگی اور بے ذوقی کی حالت میں مجاہدات شاقہ بجالا کر اپنے مولا کو خوش کرنا
یا د چاہئے اور یا د رکھنا چاہئے کہ وہ مجاہدہ جس کے حصول کے لئے قرآن شریف میں ارشا دو ترغیب ہے
اور جو مورد کشود کار ہے۔ وہ مشروط بہ بے ذوقی و بے حضوری ہے ۔
اور اگر کوئی عملی ذوق اور بسط اور حضور اور لذت سے کیا جائے اس کو مجاہدہ نہیں کہہ سکتے اور نہ
اس پر کوئی ثواب مترتب ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ خود ایک لذت اور نعیم ہے اور تنعم اور تلذذ کے کاموں
سے کوئی شخص مستحق اجر نہیں ہو سکتا۔ ایک شخص شربت شیریں پی کر اس کے پینے کی مزدوری نہیں مانگ
سکتا ، سو یہ ایک نکتہ نہایت باریک ہے کہ بے ذوقی اور بے مزگی اور سخی اور مشقت کے ختم ہونے سے
و ہیں ثواب اور اجرختم ہو جاتا ہے اور عبادات ، عبادات نہیں رہتیں بلکہ ایک روحانی غذا کا حکم پیدا
کر لیتی ہیں ۔ سوحالت قبض جو بے ذوقی اور بے مزگی سے مراد ہے۔ یہی ایک ایسی مبارک حالت ہے
جس کی برکت سے سلسلہ ترقیات کا شروع رہتا ہے ۔ ہاں بے مزگی کی حالت میں اعمالِ صالحہ کا
بجالا نا نفس پر نہایت گراں ہوتا ہے مگر ادنی خیال سے اس گرانی کو انسان اُٹھا سکتا ہے جیسے ایک
مزدور خوب جانتا ہے کہ اگر میں نے آج مشقت اُٹھا کر مزدوری نہ کی تو پھر رات کو فاقہ ہے اور ایک
نوکر یقین رکھتا ہے کہ میں نے تکالیف سے ڈر کر نوکری چھوڑ دی تو پھر گزارہ ہونا مشکل ہے ۔
اسی طرح انسان سمجھ سکتا ہے کہ فلاح آخرت بجز اعمالِ صالحہ کے نہیں اور اعمال صالحہ وہ ہوں جو
خلاف نفس ہوں اور مشقت سے ادا کئے جاویں۔ اور عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ دل سے
جس کام کے لئے مصمّم عزم کیا جاوے اس کے انجام کے لئے طاقت مل جاتی ہے ۔ سو مضتم عزم اور
عہد واثق سے اعمال کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اور نماز میں اس دعا کو پڑھنے میں کہ

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الخ) بہت خشوع اور خضوع سے زور لگانا چاہئے اور بار بار
پڑھنا چاہئے ۔ انسان بغیر عبادت کچھ چیز نہیں بلکہ جمیع جانوروں سے بدتر ہے اور شَرُّ الْبَرِيَّةِ ہے۔
وقت گزر جاتا ہے اور موت در پیش ہے اور جو کچھ عمر کا حصہ ضائع طور پر گزر گیا وہ نا قابل تلافی اور
سخت حسرت کا مقام ہے ۔ دعا کرتے رہو اور تحکومت ۔ لَا تَايْسُوا مِنْ رَّوْحِ الله !
یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرتا رہے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ہر ایک بات کے لئے ایک وقت
ہے۔ صابر اور منتظر رہنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ صبر میں کچھ فرق آجاوے کہ استعجال سم قاتل ہے۔ اگر
فرصت ہو تو کبھی کبھی ضرور ملنا چاہئے ۔ غور سے ترجمہ قرآن شریف کا دیکھا کرو۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو آپ نے خواب میں دیکھا ہے یہ بہتر ہے ۔ فاروق کی زیارت سے
قوت و شجاعت دین حاصل ہوتی ہے ۔
میری دانست میں فقر کے یہ معنی ہیں کہ اعمال کی ضرورت ہے نہ نسب کی ۔ بلکہ یہ پوچھا جائے گا
کہ کیا کام کیا ؟ یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ کس کا بیٹا ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے مناسبت و پیروی و محبت اور پھر کثرت درودشریف اور
شرط ہے۔ یہ باتیں بالعرض حاصل ہو جاتی ہیں خدا تعالیٰ کے راضی ہو جانے کے بعد اور بآسانی یہ
امور طے ہو جاتے ہیں ۔
۱۱ رمتی ۶۸۹
والسلام
خاکسار
غلام احمد
☆
از قادیان
نوٹ :۔ اس مکتوب میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی ایک رؤیا کا ذکر بھی حضرت
نے فرمایا ہے جس میں انہوں نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اور
حضرت نے اس کی تعبیر عام بھی فرمادی ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ حقیقی تعبیر ہے ۔
لیکن میں اپنے ذوق پر اس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس میں حضرت منشی صاحب
کو قبل از وقت بشارت دی تھی کہ وہ اس عصر سعادت کے فاروق فضل عمر کو دیکھ لیں گے ۔
ا يوسف: ۸۸ الحکم نمبر ۳۰ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ ستمبر ۱۹۱۸ ء صفحه ۸

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں ایک یہ بھی ہے کہ :۔
فِيكَ مَادَّةٌ فَارُوقِيَّةٌ
اس میں کیا شبہ ہے کہ حضرت بجائے خود بھی فاروق ہی تھے لیکن اس وحی میں یہ ہے
کہ تجھ میں فاروقی مادہ ہے اور اس کا ظہور آپ کی صلبی اولاد میں سے ایک اولوالعزم مولود
کے ذریعہ ہونے والا تھا، جو زبان وحی میں فضل عمر کہلایا۔
بہر حال حضرت منشی ظفر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ وہ اس عہد کے فاروق کو
دیکھیں گے اور یہ خواب اسی سال کا ہے جب کہ وہ مولود مبشر ، موعود عالم وجود میں آچکا
تھا ۔ یعنی ۱۸۸۹ء ۔
پس میرے ذوق میں اس خواب کی تعبیر واقعات کے رنگ میں بھی نمایاں ہے اور اور میں
حضرت ظفر کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس عہد مبارک کو پالیا اور حضرت فضل عمر
کو دیکھ لیا۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم منشی ظفر احمد صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تعدیل ارکان اور اطمینان سے نماز کو ادا کرنا نماز کی شرط ہے جس قدر رکوع سجود آہستگی سے کیا
جاوے وہی بہتر ہے۔ اسی طرح پر پڑھنے سے نماز میں لذت شروع ہو جاتی ہے۔سو یہ بات بہت
اچھی اور نہایت بہتر ہے کہ رکوع سجود بلکہ تمام ارکان نماز میں تعدیل و اطمینان اور آہستگی سے
تذکره صفحه ۸۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء

رعایت رکھی جاوے اگر نماز تہجد میں تکرار سے یہ دعا کرو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ -
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - تو یہ طریق نهایت اقرب دل پر نورانی اثر ڈالنے کے لئے ہے
اور یہ عاجز ان دنوں قادیان میں ہی ہے۔ زیادہ خیریت ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لڑکا نوزاد مبارک ہو۔ اس کا نام محمد احمد رکھ دیں ۔ خدا تعالی با عمر کرے ۔ آمین ۔
۱۴ رنومبر ۱۸۹۶ء
والسلام
☆☆
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
( پتہ ) بمقام کپورتھلہ خاص دارالریاست - بخدمت محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس
الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخہ ۷ اکتوبر ۱۹۱۸ صفحه ۷ اصحاب احمد جلد چہارم صفحه ۶۹

مکتوب نمبر ۴
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی !
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم
آپ کی رؤیا انشا اللہ القدیر رویا صالحہ ہے اور جیسا کہ زمانہ کی موجودہ حالت کی حقیقت ہے گویا
اس کو ظاہر کرائی ہے۔ اور نیز آپ کے خاتمہ بالخیر پر دلالت کرتی ہے۔ حافظ احمد اللہ کے واسطے دعا
کی گئی ہے ۔ استغفار میں مشغول رہیں اگر انہیں طاقت ہو اور ملاقات کریں تو انشاء اللہ القدیر
ملاقات کی دعا زیادہ اثر رکھتی ہے۔ اور سب طرح خیریت ہے ۔ والسلام
۳۰ جنوری ۱۹۰ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اخوی مکرمی معظمی منشی ظفر احمد صاحب سَلَّمَهُ رَبُّهُ الْأَحَد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا خط پہنچا جو خواب آپ نے تحریر کی ہے وہ بہت عمدہ اور مبارک ہے جس سے آپ کی
نسبت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روحانی ترقی اور برکت کی طرف آپ قدم بڑھا رہے ہیں۔ خدا وند کریم
مبارک کرے ۔ مجھ کو علالت طبع کے سبب خود خط تحریر کرنے سے معذوری ہے ۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخه ۷ را کتوبر ۱۹۱۸ صفحه ۷ الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخہ ۷ را کتوبر ۱۹۱۸ء صفحہ ۷

آج 10 میں سے 10 باقی