حضرت صاحبزادہ پیر افتخاراحمد صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت صاحبزادہ
پیر افتخار احمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
۲۴ اکتوبر ۱۸۹۴
۳۱ راکتو بر ۱۸۹۴
♡
لد
بلا تاریخ
بلا تا ریخ
بلا تاریخ
صفحه
الدلم
جلد سوم
الدلد
الدلد
الدله
الدله
الده
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ا
مکرمی اخویم صاحبزادہ افتخار احمد صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مدت مدید کے بعد آنمکرم کا خط پہنچا۔ رسالہ ”نشانِ آسمانی ارسال خدمت ہے ۔ نیز فرماویں
آپ کی ملاقات اب کب ہو گی کیونکہ ایک مدت مدید گزرگئی ہے یہ عاجز قادیان میں ہے اور جوش
مخالفوں کا بدستور ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ سب کو شفا بخشے مگر آپ بھی بعد ایام رخصت ہر طرح
آ جانا ۔ ایسا نہ ہو کہ رفتہ رفتہ آنا ہی موقوف رکھیں ۔
۲۴ را کتوبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۳
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم صاحبزادہ افتخار احمد صاحب
آپ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کا کارڈ پہنچ کر دختر معصومہ محمودہ بیگم کی خبر وفات سن کر والدہ محمود کو بہت ہی رنج اور غم
ہوا جو اس خط میں آ نہیں سکتا اور سخت قلق اور اندوہ جو خیال میں نہیں تھا انہوں نے ظاہر کیا۔ آخر
ان کو نصیحت اور صبر کے وعظ ۔۔۔ سے شکیب کے لئے کہا گیا کیونکہ یہ امر قضاء و قدر ہے کسی کے
اختیار میں نہیں ۔ چاہئے کہ آپ بھی اسی طرح صبر کریں اور ان کی طرف سے آپ کے گھر کے لوگوں
کو السلام علیکم پہنچے اور نیز یہ کہ ہم کو آپ سے اس حادثہ سے کچھ کم رنج نہیں پہنچا۔ مگر خدا تعالیٰ کی
تقدیر میں بجز صبر و شکیب کے اور کچھ چارہ نہیں اور نیز کہا ہے کہ لڑکا چھوٹا اب تک بیمار ہے ۔ تپ آتا
ہے بہت ڈبلا کمزور ہو گیا ہے۔ اس لئے نہیں آسکی ورنہ میں ضرور لاتی اور ان کی والدہ صاحبہ نے
سخت افسوس کیا ۔ باقی خیریت ۔
۳۱ راکتو بر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
اور واضح ہو کہ میں نے آپ کے گھر کے لوگوں کو بار بار کہا تھا کہ ایسے وقت میں مت جاؤ اور
بچوں پر ظلم مت کرو مگر انہوں نے ایک نہ مانی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جگہ کی ہوا بہت عمدہ تھی گویا
بہشت سے دوزخ میں جا پڑے اور والدہ محمود کہتی ہے کہ اس سے پہلے دولڑکیاں میریاں لدیا نہ کی
نذر ہو چکی تھیں اب تیسری بھی ان کی نافہمی سے یعنی آپ کے گھر کے لوگوں کی کو تہ اندیشی سے انہی
لڑکیوں کے ساتھ جا ملی ۔ بہتیر اسمجھایا مگر کچھ نہ مانا ۔ ان کا کیا گیا لڑکی ہماری گئی ۔ اگر چہ تقدیر ہر یک
جگہ آ جاتی ہے مگر رعایت اسباب بھی خدا تعالیٰ کا حکم ہے اور تاکیدا لکھا ہے کہ جس جگہ وبا ہو یا ہوا
اچھی نہ ہو اس جگہ مت جاؤ۔ اس جگہ جانے میں خیر نہیں ۔
مکتوب نمبر م
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی والدہ صاحبہ بخیر و عافیت پہنچ گئی ۔ مناسب ہے آپ اپنی نوکری پر ضرور آ جائیں شاید
ترقی ہو جائے اور آپ نے بہت ہی نا مناسب کیا ہے کہ زیور اور پار چات بھیج کر ہما را غم تازہ کیا۔
کیا ہم نے بھاگ بھری کو اس لئے بھیجا تھا کہ زیور لا کر اور بھی ہمیں رنج میں ڈالے ۔ یہ پیغام میرے
گھر کے لوگوں نے دیا ہے۔ آپ ضرور اس کو پہنچا دیں ۔
والسلام
غلام احمد
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی رخصت گزرنے پر ہے۔ آپ کو ضرور آنا چاہئے ۔ موسمی بیماریاں ہیں۔ کچھ مضائقہ
نہیں اور گھر میں کہا ہے کہ محمودہ بیگم کی وفات سے اگرچہ بہت رنج ہوا مگر ہم دوسری لڑکی کو بجائے
محمودہ بیگم کے سمجھ لیں گے ۔ وہ اور کہتے ہیں کہ بہتر ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے اپنے گھر
کے لوگوں کو لے آویں اور ضرور آئیں ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط پہونچا۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ آپ ضرور آ جاؤ بلکہ کچھ مضائقہ نہیں کہ آب و ہوا کی
تبدیلی کے لئے اپنے گھر کے لوگوں کو ساتھ لے آویں اور ضرور آ جاؤ۔ موسمی اور معمولی بیماری ہے
اور آپ نے پار چات اور زیور کیوں واپس کر دیا۔ محمودہ کی جگہ سعیدہ جو بہن تھی ہم اسی کو محمودہ سمجھ
لیں گے اگر اس کی والدہ کی مرضی ہو یعنی مظہر قیوم کی والدہ اور جلد آنا چاہیے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد