حضرت سیّد محمد عسکری صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت سید محمد عسکری صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت سید محمد عسکری رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت سید محمد عسکری رضی اللہ عنہ سلسلہ کے سابقین الاولین کی جماعت میں سے ایک
نہایت مخلص اور وفادار بزرگ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو آپ کے اخلاص و
وفا کی وجہ سے آپ سے خاص محبت تھی ۔ سید صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اپنے پاس آنے کی دعوت دے رہ دے رہے تھے مگر آپ نے اس وقت ان کی دعوت کو دینی امور
میں انہماک اور مصروفیت کی وجہ سے منظور نہ فرمایا۔ یہ ایسے زمانے (۱۸۸۷ء) کا واقعہ ہے
جب کہ ابھی آپ بیعت نہ لیتے تھے ۔ اس مکتوب میں حضور نے اپنی زندگی کا مقصد بیان کیا
ہے ۔ احباب متعدد مرتبہ اس مکتوب کو پڑھیں جن سے انہیں حضرت اقدس کی سیرۃ مبارک
کے مختلف پہلوؤں کا اندازہ ہوگا ۔ (عرفانی کبیر )
جلد سوم
فہرست مکتوبات بنام
حضرت سید محمد عسکری صاحب
تاریخ تحریر
۱۸ جون ۱۸۸۶ء
ے فروری ۱۸۸۷ء
بلا تاریخ
صفحه
اولد
جلد سوم
مقلدین اور غیر مقلدین کے متعلق ایک اہم مکتوب
مخدومی مکرمی اخویم سلمه
بعد سلام مسنون
مقلدین و غیر مقلدین کے بارے میں جو آپ نے خط لکھا تھا اس میں کس فریق کی زیادتی ہے۔
سواس عاجز کی دانست میں مقلدین و غیر مقلدین کے عوام افراط و تفریط میں مبتلا ہو ر ہے ہیں اور اگر
وہ صراط مستقیم کی طرف رجوع کریں حقیقت میں ایک ہی ہیں ۔ دین اسلام کا مغز اور لب لباب
توحید ہے ۔ اسی توحید کے پھیلانے کی غرض سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے
آئے اور قرآن شریف نازل ہوا ۔
سو تو حید صرف اس بات کا نام نہیں جو خدا تعالیٰ کو زبان سے وحدہ لاشریک کہیں اور دوسری
چیزوں کو خدا تعالیٰ کی طرح سمجھ کر ان سے مرادیں مانگیں ۔ اور نہ تو حید اس بات کا نام ہے کہ گو بظاہر
تقدیری اور تشریعی امور کا مبدء اسی کو سمجھیں مگر اس کی تقدیر اور تشریح میں دوسروں کا اس قدر دخل روا
رکھیں گویا وہ اس کے بھائی بند ہیں ۔ مگر افسوس کہ عوام مقلدین (حنفی ) ان دونوں قسموں کی آفتوں میں
مبتلا پائے جاتے ہیں۔ ان کے عقائد میں بہت کچھ شرک کی باتوں کو دخل ہے اور اولیاء کی حیثیت کو
اُنہوں نے ایسا حد سے بڑھا دیا ہے کہ اَرْبَابًا مِّنْ دُونِ اللهِ تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف
امور تشریعی میں آئمہ مجتہدین کی حیثیت کو ایسا بڑھایا ہے کہ گویا وہ بھی ایک چھوٹے چھوٹے نبی مانے گئے
ہیں حالانکہ جیسا امور قضا و قدر میں وحدت ہے۔ ایسا ہی تبلیغ کے کام میں بھی وحدت ہے۔
مقلد لوگ تب ہی راستی پر آسکتے ہیں اور اسی حالت میں ان کا ایمان درست ہو سکتا ہے جب
صاف صاف یہ اقرار کر دیں کہ ہم ائمہ مجتہدین کی خطا کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ غضب کی بات ہے
کہ غیر معصوم کو معصوم کی طرح مانا جائے ۔ ہاں بے شک چاروں امام قابل تعظیم اور شکر گزاری ہیں ۔
ان سے دنیا کو بہت فوائد پہنچے ہیں مگر ان کو پیغمبر کے درجے پر سمجھنا ، صفات نبوی ان میں قائم کرنا
اگر کفر نہیں ہے تو قریب قریب اس کے ضرور ہے ۔
اگر ائمہ اربعہ سے خطا ممکن نہ تھا تو پھر باہم ان میں صدہا اختلاف کیوں پیدا ہو گئے اور اگر ان
سے اپنے اجتہادات میں خطا ہوئی تو پھر ان خطاؤں کو ثواب کی طرح کیوں مانا جائے ۔ یہ بُری عادت
مقلدین میں نہایت شدت سے پائی جاتی ہے۔ ہر ایک دیانت دار عالم پر واجب ہے کہ ایسا ہی ان پر
شدت توجہ سے حملہ کرے اور خدائے جلّ شانہ پر بھروسہ کر کے زید و عمر کی ملامت سے نہ ڈرے اور
وہ لوگ جو موحدین کہلاتے ہیں ۔ اکثر عوام الناس ان میں سے اولیاء کی حالت اور مقام کے منکر
پائے جاتے ہیں۔ ان میں خشکی بھری ہوئی ہے اور جن مراتب تک انسان بفضلہ تعالیٰ ہو سکتا ہے اس سے
وہ منکر ہیں ۔ بعض جاہل ان میں سے آئمہ مجتہدین رضی اللہ عنہم سے ہنسی بے جا کرتے ہیں ۔
سوان حرکات بے جاسے وہ کا فرنعمت ہیں اور طریق فقر و توحید حقیقی و ذوق و شوق والی محبت
سے بالکل دور و مہجور پائے جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ دونوں فریقوں کو راہِ راست بخشے ۔
۱۸ جون ۱۸۸۶ء
مکتوب نمبر ۲
مخدومی مکرمی اخویم سید محمد عسکری سلَّمَه رَبُّه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب تسلی ہوا۔ میں آپ کے واسطے غائبانہ بہت دعا کرتا ہوں اور آپ کے
اخلاص سے خوش ہوں ۔ اللہ جل شانہ آپ کے تردّدات دور کرے۔ اس وقت میں آپ کو تکلیف
دینا نہیں چاہتا ۔ اپریل یا مئی کے مہینے میں انشاء اللہ القدیر آپ کی یاد دہانی پر بشرط خیریت و عدم
موانع آپ کو اطلاع دوں گا اور شاید ان مہینوں میں کسی ایسے مقام میں میرا قیام ہو جس میں بآسانی
ملاقات ہو جائے ۔ مجھے اس وقت تالیف رسالہ سراج منیر کے لئے نہایت مصروفیت اور خلوت
ہے اور میری زندگی صرف احیاء دین کے لئے ہے۔ اور میرا اصول دنیا کی بابت یہی ہے
کہ جب تک اس سے بکلی منہ نہ پھیر لیں ، ایمان کا بچاؤ نہیں ۔ راحت و رنج گزرنے والی
چیزیں ہیں ۔ اگر ہم دنیا کے چند دم مصیبت و رنج میں کاٹیں گے تو اس کے عوض جاودانی راحت پائیں
گے ۔ بہشت انہیں کی وراثت ہے کہ جو دنیا کے دوزخ کو اپنے لئے قبول کرتے ہیں اور لذات عیش و
عشرت دنیوی کے لئے مرے نہیں جاتے ۔ دنیا کیا حقیقت رکھتی ہے اور اس کے رنج و راحت کیا
چیز ہیں ؟ آخری خوش حالی کی خواہش ہے اس کے لئے یہی بہتر ہے کہ تکالیف دنیوی کو با نشراح صدر
اٹھائے اور اس نابکار گھر کی عزت اور ذلت کچھ چیز نہ سمجھے ۔ یہ دنیا بڑا دھوکہ دینے والا مقام ہے جس کو
آخرت پر ایمان ہے وہ کبھی اس کے غم سے غمگین نہیں ہوتا اور نہ اس کی خوشی سے خوش ہوتا ہے۔
ے فروری ۱۸۸۷ء
والسلام
☆
الحکم نمبر ۲۷ جلد ۳۷ مورخہ ۲۸ جولائی ۱۹۳۴ء صفحہ ۴
مکتوب نمبر ۳
مقلدوں اور غیر مقلدوں کی نسبت حضرت امام الائمہ حکم و عدل کا فیصلہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله وایده
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا چونکہ حق میں تلخی کا ہونا ایک لازمی امر ہے ۔ مجھے امید نہیں کہ
میرے اس جواب پر ہر ایک راضی ہو سکے۔ اس میں کیا شک ہے کہ مدار نجات و رضا مندی حضرت باری
عز اسمه اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُه الخ لیکن اس دوسری بات میں بھی کچھ شک نہیں کہ آج کل جو دو گروہ
اس ملک میں پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک گروہ اہل حدیث یا موحد کہلاتے ہیں اور دوسرے
گروه اکثر حنفی یا شافعی وغیرہ ہیں اور دونوں گروہ اپنے تئیں اہل سنت سے موسوم کرتے ہیں ان میں
سے ایک گروہ نے تفریط کی راہ لی اور دوسرے گروہ نے افراط کی اور اصل منشاء نبوی کو یہ دونوں
گر وہ اس تفریط و افراط اور غلو کی وجہ سے چھوڑ بیٹھے ہیں ۔
تفریط کا طریق موحدین نے اختیار کیا ہے ۔ اس گروہ نے ہر ایک طبقہ کے مسلمان اور
ہر ایک مرتبہ کی عقل کو اسقدر آ : کو اسقدر آزادی دے دی ہے جس سے دین کو بہت ز دین کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور در حقیقت
اسی آزادی سے فرقہ نیچر یہ بھی پیدا ہو گیا ہے جن کے دلوں میں کچھ بھی عظمت سید نا نبی علیہ السلام اور خدا
کے پاک کلام کی باقی نہیں رہی۔ جس حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ]
اور ایسا ہی حدیث نبوی میں بھی ہے کہ تم دیکھ لیا کرو کہ اپنے دین کو کس سے لیتے ہو پس یہ کیونکر ہو سکے کہ
ہر ایک شخص جس کو ایک کامل حصہ تقوی کا بھی حاصل نہیں اور نہ وہ بصیرت اس کو عطا کی گئی ہے جو پاک
لوگوں کو دی جاتی ہے۔ وہ جس طرح چاہے قرآن کے معنی کرے اور جس طرح چاہے حدیث کے معنی
کرے بلکہ وہ بلا شبہ ضَلُّوا وَ اَضَلُّوا کا مصداق ہوگا ۔ اگر یہی خدا تعالیٰ کا بھی منشا تھا کہ تمام لوگوں کو
ال عمران : ۳۲ ۲ الواقعة : ٨٠
اس قدر آزادی دی جائے تو پھر انبیاء علیہم السلام کے بھیجنے کی کچھ بھی ضرورت نہیں تھی بلکہ خدا تعالیٰ
کی قدرت کاملہ سے صرف آسمان سے بغیر توسط کسی انسان کے قرآن شریف نازل ہو سکتا تھا ۔ پس
جبکہ یہ سلسلہ ہدایت الٰہی کا انسانی توسط سے ہی شروع ہوا ہے اور توسط ان لوگوں کا جو خدا سے
آنکھیں پاتے ہیں اور خدا سے دل پاتے ہیں اور خدا سے ہدایت پاتے ہیں ۔ پس اس سے سمجھ سکتے
ہیں کہ یہی طریق قیامت تک جاری رہے گا اسی کی طرف اشارہ وہ حدیث کرتی ہے جس میں فرمایا
گیا ہے کہ ہر ایک صدی کے سر پر مجدد مبعوث ہو گا اور اس کی طرف یہ آیہ کریمہ اشارہ فرماتی ہے۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ ، یعنی خدا فرماتا ہے کہ میں نے اس دین کی محافظت
اپنے ذمہ لی ہے ۔ پس جبکہ خدا کے ذمہ اس دین کی محافظت ہے تو اس سے سمجھا جاتا ہے کہ محافظت
کے بارے میں جو قدیم قانون خدا کا ہے اسی طریق اور منہاج سے وہ دین اسلام کی محافظت کرے
گا ۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا اور وہ طریق مجددین و مصلحین ہے ۔ غرض موحدین نے تو
حد سے زیادہ بے قیدی اور آزادی کا راستہ کھول دیا ہے بغل میں مشکوۃ یا بخاری یا مسلم چاہئے اور عربی
خوانی کی استعداد۔ پھر ایسے شخص کو حسب رائے موحد ین کسی امام کی ضرورت نہیں ۔
اور فرقہ مقلدین اس قدر تقلید میں غرق ہیں کہ وہ تقلید اب بت پرستی کے رنگ میں ہو گئی ہے ۔
غیر معصوم لوگوں کے اقوال حضرت سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے برابر سمجھے جاتے
ہیں ۔ صد ہا بدعات کو دین میں داخل کر لیا ہے ۔ قراءة فاتحہ خلف الامام اور آمین بالجہر پر یوں چڑتے
ہیں جس طرح ہمارے ملک کے ہند و بانگ نماز پر ۔ خوب جانتے ہیں کہ لَا صَلوةَ إِلَّا بِالْفَاتِحَةِ
حدیث صحیح ہے اور قرآن کریم فاتحہ سے ہی شروع ہوا ہے مگر پھر اپنی ضد کو نہیں چھوڑتے ۔ پس اس
تنازع میں فیصلہ یہ ہے کہ اہل بصیرت اور معرفت اور تقویٰ اور طہارت کے قول اور فعل کی اس حد تک
تقلید ضروری ہے جب تک کہ ببداہت معلوم نہ ہوں اس شخص نے عمداً یا سہواً قرآن اور احادیث صحیحہ
نبویہ کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہر ایک نظر دقائق دین تک پہنچ نہیں سکتی ۔ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۔
مُطَهَّرُ کا دامن پکرنا ضروری ہے مگر ساتھ ہی یہ شرط ہے کہ وہ شخص جس کی ان شرطوں کے ساتھ تقلید
کی جاوے زندہ ہو تا معضلات دین جو حالات موجودہ زمانہ کے موافق پیش آویں اس سے حل کر
ا الحجر : ١٠ الاحزاب : ۶۳
سکیں اسی کی طرف اشاره حديث مَنْ لَّمْ يَعْرفُ اِمَامَ زَمَانِهِ الخ کرتی ہے ہاں جس قدر آئمہ اربعہ
رضی اللہ عنہم یا ان کے شاگردوں نے دین میں کوشش کی ہے حتی المقدور ان کوششوں سے فائدہ اٹھانا
چاہئے اور ان بزرگوں کے اجتہادات کو نیک ظن کے ساتھ دیکھنا چاہئے ۔ ان کا شکر کرنا چاہئے اور
تعظیم اور نیکی کے ساتھ ان کو یاد کرنا چاہئے اور ان کی عزت اور قبولیت کو رد نہیں کرنا چاہئے ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - فقط
الحکم نمبر ۳۵ جلد ۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۲