حضرت مولوی ابوالخیر عبداللّہ صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ابوالخیر عبداللہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت مولوی ابوالخیر عبد اللہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک زمانہ دراز تک لوگوں کی بیعت نہیں لی اور جب
کبھی کوئی شخص بیعت کے لئے عرض کرتا تو آپ یہی فرماتے تھے کہ مجھے حکم نہیں یا میں مامور
نہیں لیکن جب خدا تعالیٰ نے آپ کو بیعت لینے پر مامور فرمایا تو آپ نے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء
مطابق ۲۰ رجب ۱۳۰۶ھ کولو د ہا نہ میں بیعت لی ۔ یہ بیعت حضرت منشی احمد جان صاحب
مرحوم و مغفور کے ایک مکان میں ہوئی جو اس وقت دارالبیعت کے نام سے جماعت لودہانہ
کے قبضہ میں ہے۔ اس بیعت کے بعد سب سے پہلا آدمی جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بیعت کی اجازت دی وہ مولوی ابوالخیر عبداللہ صاحب ولد ابو عبد اللہ احمد قوم افغان
سکنہ تنگی تحصیل چارسدہ ضلع پشاور ہیں ۔ افسوس ہے کہ آج ان کے تفصیلی حالات سے ہم
واقف نہیں ۔ تا ہم میں اس اس کوشش اور فکر میں ہوں کہ ان کے حالات حالات معلوم ہوسکیں ۔ مکرمی
صاحبزادہ سراج الحق صاحب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے مولوی ابوالخیر صاحب کو دیکھا
تھا۔ تمیں پنتیس سال کے خوش رونو جوان تھے ۔ میانہ قد تھا ، ذی علم اور متقی انسان تھے ۔
ان کے چہرہ سے رُشد اور سعادت کے آثار نمایاں تھے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے جو
اجازت نامہ مولانا ابوالخیر عبداللہ صاحب کو لکھ کر دیا تھا وہ تاریخ بیعت سے پورے ایک
ماہ چھ دن بعد لکھا یعنی ۲۹ را پریل ۱۸۸۹ء مطابق ۲۸ شعبان ۱۳۰۶ھ ۔
اس اجازت نامہ کے پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ آپ کن لوگوں سے بیعت لینا چاہتے
تھے اور بیعت لینے والے کے فرائض کیا یقین کرتے تھے؟ اس سے اس روح کا پتہ لگتا ہے جو
آپ کے اندر اپنے خدام کے لئے تھی یعنی آپ اپنے خادموں کے لئے بہت دعائیں کرتے
تھے تا کہ ان میں وہ تبدیلی پیدا ہو جائے جو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتی ہے۔
مولوی ابوالخیر عبداللہ صاحب سابقون الاولون میں سے ہیں۔ انہوں نے
جلد سوم
۱۹ / رجب ۱۳۰۶ ھ کو بمقام لودہا نہ بیعت کی تھی اور بیعت کرنے والوں میں ان کا
نمبر پانچواں تھا جیسا کہ سیرۃ المہدی ( جلد اول ) حصہ سوم کے صفحہ ۵۰۰ (جدید ایڈیشن )
سے ظاہر ہوتا ہے چونکہ پہلے آٹھ نمبر کے احباب کے نام قیاس اور دوسری روایات کی بنا پر
لکھے ہیں اس لئے مولوی صاحب کی سکونت کے متعلق بھی محض قیاس سے چارسدہ یا
خوست لکھ دیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ تنگی تحصیل چارسدہ ضلع پشاور کے رہنے والے
تھے اور سلسلہ میں پہلے آدمی تھے جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیعت کی
اجازت دی ۔ چنانچہ جو اجازت نامہ ان کو لکھ کر دیا گیا اسے میں نے مکتوبات ہی کے
سلسلہ میں درج کر دیا ہے۔ (عرفانی کبیر )
جلد سوم
مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
اما بعد از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد
بخدمت اخویم مولوی اب ابوالخیر عبداللہ پشاوری
بعد از سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہیں بوجہ
واضح باد که چونکہ اکثر حق کے طالب کہ جو اس عاجز سے بیعت کرنے کا ارادہ رکھتے
ناداری و سفر و دور دراز یا بوجه کم فرصتی و مزاحمت تعلقات قادیان میں بیعت کے لئے پہنچ نہیں سکتے
اس لئے باتباع سنت حضرت مولانا وسید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم یہ قرین مصلحت معلوم ہوا کہ
ایسے معذور و مجبور لوگوں کی بیعت ان سعید لوگوں کے ذریعہ سے لی جائے کہ جو اس عاجز کے ہاتھ پر
بیعت کر چکے ہیں ۔ سو چونکہ آپ بھی شرف اس بیعت سے مشرف ہیں اور جہاں تک فراست حکم دیتی
ہے، رُشد اور دیانت رکھتے ہیں ۔ اس لئے وکالتا اخذ بیعت کے لئے آپ کو یہ اجازت نامہ دیا جاتا
ہے۔ آپ میری طرف سے وکیل ہو کر اپنے ہاتھ سے بندگانِ خدا سے جو طالب حق ہوں بیعت لیں
مگر انہیں کو اس سلسلۂ بیعت میں داخل کریں کہ جو سچے دل سے اپنے معاصی سے توبہ کرنے والے اور
اتباع طریقہ نبویہ کے لئے مستعد ہوں اور ان کے لئے دلی تضرّع سے دعا کریں اور پھر نام ان کے
بقید ولدیت و سکونت و پیشه و غیرہ ۔ اس تصریح سے اصل سکونت کہاں ہے اور کس محلہ میں اور عارضی
طور پر کہاں رہ رہے ہیں ، بھیج دیں ۔ تا یہ عاجز ان کے لئے دعا کرنے کا موقع پاتا رہے اور پورے
تعارف سے وہ یادر ہیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
اٹھائیس شعبان ۱۳۰۶ھ مطابق ۲۹ را پریل ۱۸۸۹ء
روز دوشنبه
نشان مُهرِ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
را قم
احقر عباد الله عبد الله الصمد
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
مکرمی اخویم ڈاکٹر فیض محمد خان صاحب کو السلام علیکم پہنچا دیں اور ہر ایک صاحب جو بیعت
کریں مناسب ہے کہ وہ براہ راست بھی اپنا اطلاعی خط بھیج دیں ۔