حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب سیالکوٹیؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت میر حکیم
حسام الدین صاحب سیالوی یا اللہ تعالی عنہ
رضی

احباب سیالکوٹ
کے نام تمہیدی نوٹ
سیالکوٹ کو بھی سلسلہ کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے عہد شباب کے آغاز میں کئی سال سیالکوٹ میں گزارے۔
اس زمانہ کی یاد آپ ہمیشہ رکھتے ۔ چنانچہ جب ۱۹۰۴ء میں آپ سیا لکوٹ تشریف لے گئے تو
آپ نے ایک لیکچر کے دوران میں اپنی صداقت کے نشانات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا۔
اور اگر میری نسبت نصرت الہی کو تلاش کرنا چاہے تو یاد رہے کہ اب تک ہزارہا
نشان ظاہر ہو چکے ہیں ۔ منجملہ ان کے وہ نشان ہے۔ جو آج سے چوبیس برس پہلے
براہین احمدیہ میں لکھا گیا اور اس وقت لکھا گیا جب کہ ایک فرد بشر بھی مجھ سے تعلق بیعت
نہیں رکھتا تھا اور نہ میرے پاس کوئی سفر کر کے آتا تھا۔ اور وہ نشان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یعنی وہ
وقت آتا ہے کہ مالی تائید ہر ایک طرف سے تجھے پہنچے گی اور ہزار ہا مخلوق تیرے پاس
آئے گی اور پھر فرماتا ہے ۔ وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمُ مِّنَ النَّاسِ کے یعنی
اس قدر مخلوق آئے گی کہ تو ان کی کثرت سے حیران ہو جائے گا ۔ پس چاہئے کہ تو
ان سے بد اخلاقی نہ کرے اور نہ ان کی ملاقا قاتوں سے تھکے ۔ پس اے عزیز و ! اگر چہ
آپ کو یہ تو خبر نہیں کہ قادیان : کہ قادیان میں میرے پاس کس ف کس قدر لوگ آئے اور ئے اور کیسی وضاحت
سے پیشگوئی پوری ہوئی ۔ لیکن اسی شہر میں آپ نے ملاحظہ کیا ہو گا کہ میرے آنے پر
میرے دیکھنے کے لئے ہزار ہا مخلوقات اس شہر کے ہی اسٹیشن پر جمع ہو گئی تھی اور صد ہا
مردوں اور عورتوں نے اسی شہر میں بیعت کی ۔ اور میں وہی شخص ہوں جو براہین احمد یہ
کے زمانے سے تخمینا سات آٹھ سال پہلے اسی شہر میں قریباً سات برس رہ چکا تھا اور
کسی کو مجھ سے تعلق نہ تھا اور نہ کوئی میرے حال سے واقف تھا۔ پس اب سو چوا اور غور کرو
ا تذکره صفحه ۳۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء تذکره صفحه ۴۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء
جلد سوم

کہ میری کتاب براہین احمدیہ میں اس شہرت اور رجوع خلائق کی چوبیس سال پہلے اس اور
میری نسبت ایسے وقت میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ جب کہ میں لوگوں کی نظر میں کسی
حساب میں نہ تھا ۔ اگر چہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ، براہین کی تالیف کے زمانے
کے قریب اسی شہر میں قریباً سات سال رہ چکا تھا تا ہم آپ صاحبوں میں ایسے لوگ
کم ہوں گے جو مجھ سے واقفیت رکھتے ہوں ۔ کیونکہ میں اس وقت ایک گمنام آدمی تھا
اور أَحَدٌ مِّنَ النَّاسِ تھا اور میری کوئی عظمت اور عزت لوگوں کی نگاہ میں نہ تھی مگر وہ
زمانہ میرے لئے نہایت شیریں تھا کہ انجمن میں خلوت تھی اور کثرت میں وحدت تھی
اور شہر میں ایسا رہتا تھا جیسا کہ ایک شخص جنگل میں ۔ مجھے اس زمین سے ایسی ہی محبت
ہے جیسا کہ قادیان سے۔ کیونکہ میں اپنے اوائل زمانہ کی عمر میں سے ایک حصہ اس
میں گزار چکا ہوں اور اس شہر کی گلیوں میں بہت سا پھر چکا ہوں ۔ میرے اس زمانے
کے دوست اور مخلص اس شہر میں ایک بزرگ ہیں یعنی حکیم حسام الدین صاحب جن کو
اس وقت بھی مجھ سے بہت محبت رہی ہے۔ وہ شہادت دے سکتے ہیں کہ وہ کیسا زمانہ
تھا اور کیسی گمنامی کے گڑھے میں میرا وجو د تھا ۔ اب میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں
کہ ایسے زمانے میں ایسی عظیم الشان پیشگوئی کرنا کہ ایسے گمنام کا آخر کار یہ عروج
ہوگا کہ لاکھوں لوگ اس کے تابع اور مرید ہو جائیں گے اور فوج در فوج لوگ
بیعت کریں گے اور باوجود دشمنوں کی سخت مخالفت کے رجوع خلائق میں فرق نہیں
آئے گا بلکہ اس قدر لوگوں کی کثرت ہوگی کہ قریب ہو گا کہ وہ لوگ تھکا دیں ۔ کیا یہ
انسان کے اختیار میں ہے اور کیا ایسی پیشگوئی کوئی مکار کر سکتا ہے کہ چوبیس سال پہلے
تنہائی اور بے کسی کے زمانے میں اس عروج اور مرجع خلائق ہونے کی خبر دے؟
کتاب براہین احمد یہ جس میں یہ پیشگوئی ہے ، کوئی گمنام کتاب نہیں بلکہ وہ اس ملک
میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور آریہ صاحبوں کے پاس بھی موجود ہے اور گورنمنٹ میں
بھی موجود ہے ۔ اگر کوئی اس عظیم الشان نشان میں شک کرے تو اس کو دنیا میں اس
کی نظیر دکھلانا چاہیئے۔
جلد سوم

سیالکوٹ میں کئی نشانات آپ کی صداقت کے اس زمانے میں ظاہر ہوئے اور سیالکوٹ
کے مولوی فضل احمد صاحب مرحوم کو یہ عزت اور سعادت حاصل تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ قادیان میں حضرت اقدس کی تعلیم پر
مور رہے اور جب آپ نے ماموریت کا دعوی کیان ی کیا تو سیالکوٹ میں جن لوگوں نے دعوت
کو قبول کیا انہوں نے اپنی بے نظیر وفاداری ، ایثار اور قربانی سے اپنا مقام بہت بلند رکھا۔
ان ایام میں جماعت سیالکوٹ تمام جماعتوں میں ممتاز اور سر بلند تھی اور اس جماعت نے
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ
اور حضرت فصیلت علی شاہ صاحب رضی اللہ عنہ جیسے مخلص پیدا کئے ۔ حضرت میر حکیم
حسام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کا خط آگے آ رہا ہے اور جن احباب کے مکتوب
مل سکے ہیں وہ درج ہیں ۔
جلد سوم

حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب سیالکوٹی رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب رضی اللہ عنہ سیالکوٹ کے رئیس اور حضرت میر
حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے والد بزرگوار تھے ۔ حضرت حکیم صاحب کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے شرف تلمذ بھی حاصل تھا۔ آپ نے طب کی بعض ابتدائی کتا بیں حضور سے ا
پڑھی تھیں ۔ حکیم صاحب مرحوم نے حضرت اقدس کو عین عنفوان شباب میں دیکھا تھا اور
حضور کی متقیا نہ زندگی کا اُن پر خاص اثر تھا ۔ حضرت کی نیم شبی دعاؤں اور قرآن مجید
کے ساتھ عشق و محبت کے نظارے ان کے دل کو تسخیر کر چکے تھے اور یہی وجہ ہے کہ جب
حضرت اقدس نے خدا کی طرف سے مامور اور مرسل ہونے کا دعوی کیا تو حضرت حکیم صاحب
کو ایک لحظہ کے لئے بھی شک و شبہ نہیں ہوا ۔ حضرت اقدس بھی حکیم صاحب سے بہت محبت
رکھتے تھے ۔ حکیم صاحب مرحوم تیز طبیعت واقع ہوئے تھے لیکن حضرت اقدس کے سامنے
وہ بہت مؤدب اور محتاط ہوتے تھے ۔ حضر ۔ حضور کو حکیم صاحب کی دلجوئی اور خاطر داری ہمیشہ
ملحوظ رہتی تھی ۔ منارة المسیح کی تعمیر کا کام جب شروع ہوا تو حکیم صاحب مرحوم ہی کو اس کا
اہتمام دیا گیا اور اُنہوں نے اپنے صاحبزادے میر عبدالرشید صاحب مرحوم کو اس کام پر
مامور کیا۔ غرض حضرت اقدس کے ساتھ حکیم صاحب کا اخلاص و محبت قابلِ رشک تھی اور
حضور بھی ان کا احترام کرتے تھے۔
حضرت حکیم صاحب کے ساتھ حضرت میر خصیلت علی شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کو
تعلقات دامادی کی عزت حاصل تھی اور خود سید خصیلت علی شاہ صاحب بھی اپنے ایمانی
جوش اور اخلاص و وفا کے اعلیٰ مقام پر تھے ۔ سیرۃ صحابہ کے سلسلہ میں ان بزرگوں کا
انشاء اللہ تفصیلی ذکر آئے گا۔
جلد سوم

حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب کے انتقال پر حضرت اقدس نے حکیم صاحب
مرحوم کو تعزیت کا ایک خط لکھا تھا اور یہی وہ مکتوب ہے جسے میں آج درج کر رہا ہوں ۔
اس کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ سید صاحب مرحوم کے اخلاص و محبت کی حضرت اقدس
کے دل میں کیا قدرتھی اور انہوں نے سلسلہ میں داخل ہو کر کیسی پاک تبدیلی کی تھی ۔
اللہ تعالیٰ اُن کے مدارج کو بلند کرے اور ہمیں توفیق دے کہ وہی حقیقت اور روح اپنے
اعمال میں پیدا کریں۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبرا
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی مکرمی اخویم حکیم سید حسام الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت یک دفعه دردناک مصیبت واقعه وفات اخویم سید خصیلت علی شاہ صاحب مرحوم
کی خبر سن کر وہ صدمہ دل پر ہے جو تحریر اور تقریر سے باہر ہے ۔ طبیعت اس غم سے بے قرار ہوئی جاتی
ہے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
سید خصیلت علی شاہ صاحب کو جس قدر خدا تعالیٰ نے اخلاص بخشا تھا اور جس قدر انہوں نے ایک
پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کی تھی اور جیسے انہوں نے اپنی سعادت مندی اور نیک چلنی اور صدق و محبت
کا عمدہ نمونہ دکھایا تھا یہ باتیں عمر بھر کبھی بھولنے کی نہیں ۔ ہمیں کیا خبر تھی ، اب دوسرے سال پر
ملاقات نہیں ہوگی ۔ دنیا کی اسی نا پائیداری کو دیکھ کر کئی بادشاہ بھی اپنے تختوں سے الگ ہو گئے ۔ آپ
کے دل پر بھی جس قدر ہجوم غم کا ہوگا اس کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔ اس ناگہانی واقعہ کا غم در حقیقت کا
ایک جانکاہ امر ہے لیکن چونکہ یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے اس لئے ایسی بھاری مصیبت پر جس قد رصبر
کیا جائے اسی قدر امید ثواب ہے۔ لہذا امید رکھتا ہوں کہ آپ مرضی مولا پر راضی ہو کر صبر فرماویں
گے اور مردانہ ہمت اور استقامت سے متعلقین کو تسلی دیں گے ۔ میں نے ایک جگہ دیکھا ہے کہ بعض

خدا کے بندے جب دنیا سے انقطاع کر کے خدا تعالیٰ سے ملیں گے تو ان کے نامۂ اعمال میں
مصیبتوں کے وقت صبر کرنا بھی ایک بڑا عمل پایا جائے گا ۔ تو اسی عمل کے لئے بخشے جائیں گے ۔
بخدمت محبی اخویم سید حامد شاہ صاحب السلام علیکم و مضمون واحد ۔
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
خط کے پہنچتے ہی دعائے مغفرت بہت کی گئی اور کرتا ہوں مگر یہ تجویز بھہری ہے کہ جنازہ جمعہ کے
روز پڑھا جاوے۔
نوٹ ۔ چنانچہ مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کے کارڈ سے معلوم ہوا کہ
قبل از نماز جمعہ حضور مقدس نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہت دیر تک چپ چاپ کھڑے
دعائیں مانگتے رہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی