حضرت مولوی محمد شادی خان صاحب سیالکوٹیؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محمد شادی خان صاحب سیالکوٹی بنی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت مولوی محمد شادی خان صاحب سیالکوٹی رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مولوی محمد شادی خاں صاحب سیالکوٹ کے باشندے تھے۔ ابتدائے سنِ شعور
سے ان کو اسلام کی عملی زندگی کا شوق تھا اور وہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ
اور حضرت حکیم الامہ مولانا نورالدین صاحب خلیفة المسیح اول رضی اللہ عنہ کے خاص
احباب اور مخلصین میں داخل تھے جب وہ بزرگ اہل حدیث تھے ۔ مولوی محمد شادی خاں صاحب
پر بھی یہ رنگ غالب تھا اور جب وہ احمدی ہوئے تو یہ احمدی ہو گئے ۔ ایک عرصہ تک وہ
راجہ امر سنگھ آنجہانی ( جموں و کشمیر ) کے خاص ملازموں میں رہے۔ ان کی دیانت امانت مسلّم
تھی ۔ جب حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ریاست جموں و کشمیر کی خدمت سے فارغ ہو گئے
یہ بھی نوکری چھوڑ آئے اور کچھ عرصہ تک لکڑی کی تجارت کرتے رہے بالآخر سب کچھ چھوڑ
چھاڑ کر قادیان ہجرت کر آئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو اور ان کی والدہ صاحبہ مرحومہ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت کا بہت بڑا موقع دیا اور ان کے بعد ان کی
اولا د بھی سلسلہ کی خادم رہی اور ان کی صاحبزادیاں اپنے علم و فضل کے لحاظ سے ممتاز اور
خدمت سلسلہ میں مصروف ہیں ۔ خاکسار عرفانی کبیر کو یہ عزت اور فخر حاصل ہے کہ کچھ عرصہ
تک ہجرت کے ابتدائی ایام میں مولوی محمد شادی خاں صاحب کو الحکم کی خدمت کی سعادت
نصیب ہوئی اور پھر ان کے صاحبزادہ مرحوم عبدالرحمن کو بھی موقع ملا ۔ مولوی شادی خاں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عشق تھا اور وہ ایک وفادار اور جان نثار احمدی تھے۔
سلسلہ کی تحریکوں پر ایسے کام کر گزرتے تھے کہ لوگ حیران رہ جاتے تھے ۔ منارۃ المسیح کے
چندہ میں سب کچھ دے دیا حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سو آدمیوں کا ایک خاص
گروہ تجویز فرمایا تھا کہ جو جو ایک ایک سو روپیہ دے دے، ان میں حضرت محمد شادی خاں
بھی تھے انہوں نے گھر کا ساز و سامان فروخت کر کے دوسو روپیہ دے دیا۔

ابھی وہ اعلان شائع نہ ہوا تھا ان کو علم ہوا اور انہوں نے روپیہ بھیج دیا۔ حضرت اقدس
نے اس اشتہار میں ان کی نسبت تحریر فرمایا کہ۔ کہ۔
وو
جنہوں نے اس وقت بڑی مردانگی دکھائی ہے ۔ میاں شادی خاں
لکڑی فروش ساکن سیالکوٹ ہیں ۔ ابھی وہ ایک کام میں ڈیڑھ سو روپیہ چندہ دے چکے
ہیں اور اب اس کام کے لئے دوسور و پیہ چندہ بھیج دیا ہے ۔ اور یہ وہ متوکل شخص ہے کہ اگر
اس کے گھر کا تمام اسباب دیکھا جائے تو شاید تمام جائیداد پچاس روپیہ سے زیادہ نہ ہو۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے ۔ چونکہ ایام قحط ہیں اور دنیوی تجارت میں صاف تباہی
نظر آتی ہے تو بہتر ہے کہ ہم دینی تجارت کر لیں ۔ اس لئے جو کچھ اپنے پاس تھا ، سب بھیج دیا
اور در حقیقت وہ کام کیا جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا‘ (اشتہار خاص گروہ )
یہ صرف تعارفی نوٹ ہے ان کے حالات زندگی اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کتاب تعارف میں
تفصیل سے لکھنے کا عزم رکھتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے
اخلاص اور صدق و وفا کو دیکھ کر انہیں وہ شرف بخشا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مثیل
قرار دیا۔
خاکسار عرفانی کبیر سے ان کو اللہ محبت تھی اور میں تو ان کے مقام کو بہت عزت واحترام
سے دیکھتا ہوں مگر اپنے اخلاص کی وجہ سے وہ خاکسار عرفانی کا احترام کرتے تھے اور یہ
ان کی اپنی خوبی تھی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اب میں ان کے نام کے مکتوبات درج
کرتا ہوں ۔ وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقُ ۔
میں یہ بھی ذکر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ مکتوبات عزیز مکرم میاں فضل حسین مہاجر
کی کوشش کا نتیجہ ہیں ۔
(عرفاني كبير )
جلد سوم

حضرت مولوی محمد شادی خان صاحب سیالکوٹی
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
صفحه
V71
۲۹ جون ۹۸ء
بلا تاریخ
۳ را گست ۶۹۹
۱۷ جون ۱۹۰۰ء
۱۸ جولائی ۱۹۰۰ء
بلا تاریخ
۲۸ راگست ۱۹۰۰ء
بلا تاریخ
♡
لد
L
V

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرا
محبی مشفق اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محی اخویم حکیم فضل دین صاحب با وجود دو شادیوں کے اب تک بے اولاد ہیں اور اب کئی
وجوہ سے ان دو بیویوں کا ہونا نہ ہونا برابر ہے اور حکیم صا صاحب موصوف مدت سے سے ۔ چاہتے ہیں کہ
اگر کسی شریف آدمی کے ساتھ جو اپنی جماعت میں سے ہو۔ یہ تعلق پیدا ہو جائے تو عین مراد ہے ۔
اس عرصہ میں کئی جگہ ان کے لئے پیدا ہوئیں اور اب بھی ہیں مگر ان کی طبیعت نے کراہت کی ۔
چنانچہ ایک ان میں سے اب تک بار بار خط بھیجتا ہے کہ میں اپنی لڑکی آپ کو دیتا ہوں مگر وہ اس سے
کراہت کرتے ہیں ۔ اب دلی توجہ سے آپ کی طرف طبیعت ان کی راغب ہوئی ہے ۔ آپ کو
معلوم ہے کہ کس قدر وہ شریف اور صالح ہیں اور متقی ، حافظ قرآن اور علم دین میں خوب ماہر ہیں اور
واقعی مولوی ہیں ۔ علاوہ ان تمام امور کے دنیوی جمعیت رکھتے ہیں، صاحب املاک و جائیداد ہیں ۔
امید ہے آپ اپنی منشا سے اطلاع بخشیں گے اور بعد استخارہ مسنونہ جس طرح آپ کی رائے ہو بلا تکلف
اس سے مطلع فرمائیں ۔ زیادہ خیریت ۔
۲۹ جون ۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفا اللہ عنہ

مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ خط اس وقت آپ کی والدہ صاحبہ مجھ سے لکھوا رہی ہیں ۔ ان کو اس بات کے سننے سے بہت ہی فکر
اور غم لاحق حال ہوا ہے کہ آپ کو سخت تپ آتا ہے اور انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسے وقت سیالکوٹ
کی طرف روانہ ہو جائیں ۔ لیکن میں نے روکا کہ موسمی تپ ہے خیر ہو جائے گی ۔ چنانچہ میں رات کے
پچھلے حصے میں آپ کے لئے بہت دعا کرتا رہا۔ امید ہے کہ خدا تعالیٰ صحت بخشے گا ۔ اگر تپ میں قے
آوے تو ہوا سے پر ہیز رکھیں اور مناسب ہے کہ چار تولہ کیسٹر آئیل سے بلا توقف جلاب لے لیں اور
بعد اس کے کونین تین یا چار رتی معہ کا فور بقدر ایک چاول کے تین چار روز تک برابر کھا دیں مگر قبض
نہ ہونے پائے اور بواپسی ڈاک اپنے حالات سے اطلاع دیں ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے
اور کونین کے بعد دودھ پی لیا کریں ۔ سب کو ان کی طرف سے السلام علیکم ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
لے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خادمہ جو دادی کے نام سے مشہور تھیں ۔ (مرتب)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳
محی اخویم میاں محمد شادی خاں صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں مناسب دیکھتا ہوں کہ دو تین روز کے لئے آپ آ کر ہمیں مل جائیں ۔ چند دفعہ مجھے خبر
ملی کہ آپ آنے والے ہیں لیکن پھر آپ نہیں آئے ۔ آپ کی والدہ صاحبہ اور لڑ کے دونوں منتظر ہیں ۔
ضرور اس خط کو دیکھ کر دو تین روز کے لیے آجائیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۳ راگست ۶۹۹
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد

حضرت اقدس نے منارة المسیح کی تعمیر کے لئے جب تحریک کی تو اس وقت منشی شادی خاں صاحب نے
گھر کا اثاثہ فروخت کر کے حضور کی خدمت میں بھیج دیا۔ جس کے جواب میں حضور علیہ السلام نے یہ خط لکھا۔
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج نصف قطعہ نوٹ یکصد روپیہ مرسلہ آپ کا مجھ کو پہنچا۔ آپ نے خدا تعالیٰ کی راہ میں بڑی
بہادری دکھلائی ہے ۔ اگر کوئی نواب ایک لاکھ روپیہ بھی دے تب بھی وہ اس ثواب کا مستحق نہیں
ہو سکتا کیونکہ اپنی طاقت سے بہت بڑھ کر کام کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے اور آپ کی
والدہ معظمہ کو تمام ثوابوں میں داخل کرے ۔ آمین ثم آمین ۔
۷ ارجون ۱۹۰۰ء
والسلام
☆
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
اس کے بعد منشی صاحب مرحوم نے گھر کی چار پائیاں تک بھی فروخت کر دیں اور پھر
مزیدہ ا ا روپے پیش کئے جس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا ۔
لے دو صد پڑھنا چاہیئے ۔ (مرتب) الفضل نمبر ۱۸۶ جلد ۳۱ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۴۳ء صفحه ۲

مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے جو علاوہ پہلے چندہ مبلغ دوسو روپیہ کے ایک سو دس اور چندہ دیا ہے۔ یہ کام آپ
جلد سوم
نے
صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرح کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت میں اجر بخشے ۔ آمین ۔ اس قدر
خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا مال عزیز خرچ کرنا جو ہزار محنت اور مشقت سے جمع کیا جاتا ہے، صاف دلیل
ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ اور آخرت کو ہر ایک امر پر مقدم رکھتے ہیں۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔
۱۸ جولائی ۱۹۰۰ء
والسلام *
☆
خاکسار
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۶
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
میرے نزدیک عائشہ لے کا جانا مناسب نہیں ہے ۔ وہ اس جگہ خدمت سے ثواب حاصل کرتی ہے
اور ہمیں اس کی رعائت میں کسی طرح فرق نہیں ہے۔ اس کو خود لکھ دو کہ جو کچھ اس کو کپڑا وغیرہ کی
نسبت حاجت ہوا کرے، وہ بلا توقف کہہ دے ۔ ہم سب کچھ اس کے لئے مہیا کر دیں گے ۔ مگر شرم نہ
کرے اور دوسرے یہ امر ہے کہ شریعت اسلام میں اس امر کی ممانعت نہیں ہے بلکہ مستحب ہے کہ جو
عورتیں بیوہ ہو جائیں ۔ ایام عدت کے بعد ان کا نکاح کرایا جائے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
الفضل نمبر ۱۸۶ جلد ۳۱ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۴۳ ء صفحه ۲ لیے بیوه مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم ۔ ( مرتب )

خود اپنی لڑکیوں کا نکاح ثانی کرایا ہے ۔ اس صورت میں اگر آپ کا منشاء ہو تو اس صورت میں ہماری ۔ میں
کوشش سے با مراد یہ مطلب ہو سکتا ہے۔ لڑکی جوان اور نیک بخت ہے۔ اس کے لئے ایسا آدمی
تلاش ہو سکتا ہے جو عبد الکریم صاحب کا قائم مقام ہو اور دنیا کی حالت بھی آسودہ اور عزت کے
ساتھ رکھتا ہو۔ میرے نزدیک یہ انتظام بھی ہے اور انشاء اللہ جیسا کہ اس جگہ بخیر و خوبی یہ امر حاصل
ہو سکتا ہے اور ایسے آدمی کی تلاش ہو سکتی ہے۔ دوسری جگہ نہیں ہو سکتی ۔ یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی
تکالیف کپڑا وغیرہ کی بابت کہہ دیا کرے ۔
والسلام
مرز ا غلام احمد
مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مناسب سمجھا گیا ہے کہ آپ مع عائشہ بجرد دیکھتے اس خط کے آجاؤ ۔ باقی حالات زبانی کہے
جائیں گے۔
۲۸ راگست ۱۹۰۰ء
والسلام
مرزاغلام احمد

۱۹۰۶ء میں منشی صاحب مرحوم نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں مندرجہ ذیل عریضہ لکھا جو
درج ذیل ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هُوَ رَحْمَةٌ لِّلْعَلَمِينَ - أَمَّا بَعْدُ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قادیان میں دوکان نکالنے کے واسطے میں نے سفر اختیار کیا کہ اگر برادرم اللہ دتہ صاحب
بطریق سابق روپیہ منافع پر دے دے تو دوکان کی جائے مگر اتفاقاً انہوں نے چھترے خریدے
ہوئے تھے۔ پھر میں سیالکوٹ گیا۔ وہاں بعض نے ہمدردی دکھائی اور کہا ملازمت چاہو تو مل سکتی
ہے ۔ ورنہ دوکان کرو تو روپیہ منافع پر مل جائے گا یا شراکت کرو تو ہم شریک بھی ہو سکتے ہیں مگر میں
اب شراکت سے بیزار ہوں ۔ البتہ منافع پر لے لوں گا یا ملازمت کرلوں گا۔ میرے پاس سندات موجود
ہیں ۔ اب حضورا جازت فرمائیں تو میں اپنا عیال سیالکوٹ لے جاؤں اور دعا کریں کہ رب العلمین
دین و عقبی نیک کرے ۔ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ
الرَّحِيمُ ۔ آمین ۔ اگر چہ میں عاصی پر تقصیر ہوں مگر امیدوار ہوں کہ اللہ کریم ، رحیم ، ربّ العالمین
آپ کے طفیل آپ کے جلیس کو دنیا و آخرت میں خوار نہیں فرمائے گا۔ مجھے حضور علیہ السلام کی جدائی کا
سخت رنج رہے گا جب تک پھر نہ میں آؤں گا ۔ مگر جدائی میں اپنے غریب مرید کو محض اللہ یا دفرماتے
رہنا اور اپنی دعاؤں میں شامل کرتے رہنا ۔ عاجزا نہ عرض ہے۔
مورخه ۴ را گست ۱۹۰۶ء
والسلام
فدوی محمد شادی خان
کمترین مریداں

منشی صاحب مرحوم کے مندرجہ بالا خط کے جواب میں حضور علیہ السلام نے انہی کے رقعہ کی
پشت پر مندرجہ ذیل الفاظ تحریر فرمائے ۔
مکتوب نمبر ۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ بات تو میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ کوئی کام کیا جائے ۔ بغیر کام کے عیال والے کے
اخراجات چل نہیں سکتے ۔ اسی غرض سے میں نے کہا تھا کہ عطاری ہے، کوئی موٹا کام جس کی ہر ایک کو
حاجت ہوتی ہے شروع کیا جائے ۔ سو اگر قادیان میں اس کا کوئی انتظام نہیں بنتا تو اجازت ہے سیالکوٹ
میں چلے جائیں ۔ شاید اللہ تعالیٰ وہاں کوئی تجویز بنا دے ۔ دل کی نزدیکی چاہیئے اگر بعد مکانی ہو
تو کیا مضائقہ ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی