حضرت خان صاحب صاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سلّمہ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت خان صاحب
ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سلمہ

حضرت خان صاحب ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب سلمہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مخدومی ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب جماعت احمد یہ میں ایک خاص مقام رفیع رکھتے
سے
وجہ سے جو
ہیں ۔ ا۔ اپنے علم و فضل ، تقوی وطہارت ، اخلاق فاضلہ کے لحاظ سے اور اس نسبت کی
ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے۔ آپ حضرت اُم المومنین (مَتِّعْنَا اللهُ
بِطُولِ حَيَاتِهَا ) کے حقیقی بھائی ہیں ان کی تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر
کیمیا اثر کے نیچے ہوئی ہے ۔ میں حضرت میر صاحب کو جماعت احمد یہ کے صوفی منش
بزرگوں میں سب سے بلند مقام پر دیکھتا ہوں ہوں ۔ ۔ وہ روحانیت سے ے سرشار سرشتہ اور قرب الہی کے
لئے بیتاب قلب رکھتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایات کے
سلسلے میں اہل بیت کی روایات کو مستثنیٰ کر کے آپ کا مقام ہی بلند ہے اور میں تو ان کو بھی
اہل بیت میں داخل سمجھتا ہوں ۔ ان کی بیان کردہ روایات نہایت صاف اور صحیح ہیں ۔
انہوں نے چوتھائی صدی کا زمانہ حضرت اقدس کے ساتھ گزارا ہے۔ وہ خود اللہ تعالیٰ کی
طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک نشان ہیں اور میں ان کو
آیت اللہ یقین کرتا ہوں ۔ ان کی زندگی اور ان کا ڈاکٹر ہونا یہ سب ایک پیشگوئی کا نتیجہ ہے۔
حضرت میر صاحب کا تذکرہ تفصیل سے مرحوم عرفانی صغیر لکھنا چاہتے تھے۔ ان کے نوٹوں
کی بنا پر اب کتاب تعارف میں انشاء اللہ خدا کے فضل سے خاکسار لکھنے کا عزم رکھتا ہے۔
حضرت میر صاحب کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ جیسے حضرت نانا جان رضی اللہ عنہ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عزت صبر حاصل تھی ۔ حضرت میر صاحب
کو حضرت خلیفة المسیح ثانی (جو المصلح الموعود اور مثیل مسیح بھی ہیں ) سے یہ نسبت خدا کے فضل
سے حاصل ہے ۔ حضرت میر صاحب کے نام کے مکتوبات ان کی روایات کے سلسلے میں
سیرۃ المہدی میں درج ہوئے ہیں اسی سے لے کر معہ ان روایات کے جن کے تحت وہ
درج ہوئے ہیں اور حضرت مخدومی مرزا بشیر احمد صاحب سَلَّمَهُ اللهُ الْأَحَدُ کے نوٹ
کے ساتھ درج کر رہا ہوں ۔ ( عرفانی کبیر )

فهرست مکتوبات بنام
حضرت خان صاحب ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سلمہ
صفحه
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
۱۱ را پریل ۱۹۰۵ء
۳۱ را گست ۱۹۰۵ء
بلا تاریخ
مکتوب نمبر
لد

عزیزی میر محمد اسماعیل صاحب
السلام علیکم
حامل ہذا کو محمود احمد کی خیر و عافیت کی دریافت کے لئے بھیجا جاتا ہے ۔ اور احتیاطاً دس روپے
محمود احمد کے لئے بھیجے جاتے ہیں اگر کولو وائن کی قیمت میں کمی ہو تو دس روپے میں سے دے دیں
باقی خیریت ہے۔
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکرر یہ ہے کہ محمود احمد کی والدہ چاہتی ہیں کہ ایک دن کے لئے محمود احمد کی خبر لے آویں۔
مناسب ہے کہ میاں معراج دین صاحب کو اطلاع دے چھوڑیں کہ ایک دن کے لئے اپنا حصہ مکان
جہاں پہلے رہی تھیں خالی کرادیں صرف ایک رات رہیں گی ابھی یہ بات ایسی پکی نہیں ہے مگر شاید وہ
روانہ ہوں ۔ محمود احمد کو بہت یاد کرتی ہیں اور بے قرار ہیں ۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
اس چٹھی پر ذیل کی یادداشت درج ہے ۔
وو
یہ رقعہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب کے دست مبارک کا لکھا ہوا ہے جو کہ
فاطمہ بنت قاضی ضیاء الدین صاحب کے پاس سے ملا ہے اور تبرکاً اس کو اپنے پاس رکھتا ہوں ۔ فقط ۔
محمد عبد الله احمدی بوتا لوی ۔
اصحاب احمد جلد ہفتم صفحہ ۱۷۰، ۱۷۱

ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مکان کے
مختلف حصوں میں رہائش تبدیل فرماتے رہتے تھے۔ سال ڈیڑھ سال ایک حصہ میں رہتے ۔ پھر دوسرا
کمرہ یا دالان بدل لیتے ۔ یہاں تک کہ بیت الفکر کے اوپر جو کمرہ مسجد مبارک کی چھت پر کھلتا ہے اس
میں بھی آپ رہے ہیں اور ان دنوں میں گرمی میں آپ کی اور اہل بیت کی چار پائیاں اوپر کی مسجد میں
جو محن کی صورت میں ہے بچھتی تھیں ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے جس زمانے کا ہوش ہے میں نے آپ کو زیادہ تر اس کمرہ میں رہتے
دیکھا ہے جس میں اب حضرت اماں جان رہتی ہیں جو بیت الفکر کے ساتھ شمالی جانب واقع ہے۔
ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ جب میں لاہور میڈیکل کالج میں ففتھ ائیر کا
سٹوڈنٹ تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲
عزیزی اخویم میر محمد اسماعیل صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ بار بار خوفناک الہام ہوتا ہے اور کسی دوسرے سخت زلزلہ ہونے کی اور آفت کے لئے خبر دی گئی
ہے۔ اس لئے مناسب ہے کہ فی الفور بلا توقف وہ مکان چھوڑ دو۔ اور کسی باغ میں جا رہو۔ اور بہتر ہے کہ
تین دن کے لئے قادیان میں آکر مل جاؤ۔
۱۱ را پریل ۱۹۰۵ء
☆☆
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
سیرت المہدی جلد اول حصہ سوم صفحہ ۷۳۵، ۷۳۶ جدید ایڈیشن سیرت المہدی جلد دوم حصہ چہارم صفحه ۳۱ جدید ایڈیشن

ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ جب میری شادی کی تیاری ہوئی تو میں دہلی
کے شفا خانہ میں ملازم تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس کے متعلق خط و کتابت ہوتی تھی ۔ میں
پہلے اس جگہ راضی نہ تھا۔ آپ نے مجھے ایک خط میں لکھا کہ اگر تمہیں یہ خیال ہو کہ لڑکی کے اخلاق
اچھے نہیں ہیں تو پھر بھی تم اس جگہ کو منظور کر لو۔ اگر اس کے اخلاق پسندیدہ نہ ہوئے تو میں انشاء اللہ
اس کے لئے دعا کروں گا جس سے اس کے اخلاق درست ہو جائیں گے۔
حضور کے خط کی نقل یہ ہے ۔
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی میر محمد اسمعیل صاحب سلمۂ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے تمہارا خط پڑھا۔ چونکہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ بات ضروری ہے کہ جو امر اپنے نزدیک
بہتر معلوم ہو اس کو پیش کیا جائے ۔ اس لئے میں آپ کو لکھتا ہوں کہ اس زمانے میں جو طرح طرح کی
بد چلنیوں کی وجہ سے اکثر لوگوں کی نسل خراب ہو گئی ہے۔ لڑکیوں کے بارے میں مشکلات پیدا ہو گئی
ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ بڑی بڑی تلاش کے بعد بھی اجنبی لوگوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنے سے کئی
بد نتیجے نکلتے ہیں ۔ بعض لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے باپ یا دادوں کو کسی زمانے میں آتشک تھی
اور کئی مدت کے بعد وہ مرض ان میں بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ بعض لڑکیوں کے باپ دادوں کو جذام
ہوتا ہے تو کسی زمانہ میں وہی مادہ لڑکیوں میں بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ بعض میں سل کا مادہ ہوتا ہے۔
بعض میں دِق کا مادہ اور بعض کو بانجھ ہونے کی مرض ہوتی ہے اور بعض لڑکیاں اپنے خاندان کی
بد چلنی کی وجہ سے پورا حصہ تقویٰ کا اپنے اندر نہیں رکھتیں۔ ایسا ہی اور بھی عیوب ہوتے ہیں کہ اجنبی
لوگوں سے تعلق پکڑنے کے وقت معلوم نہیں ہوتے لیکن جو اپنی قرابت کے لوگ ہیں ان کا سب
حال معلوم ہوتا ہے ۔ اس لئے میری دانست میں آپ کی طرف سے نفرت کی وجہ بجز اس کے کوئی نہیں
ہو سکتی کہ یہ بات ثابت ہو جائے کہ بشیر الدین کی لڑکی دراصل بد شکل ہے یا کانی یعنی یک چشم ہے یا

کوئی ایسی اور بدصورتی ہے جس سے وہ نفرت کے لائق ہے۔ لیکن بجز اس کے کوئی عذر صحیح نہیں ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ لڑکیوں کے اپنے والدین کے گھر میں اور اخلاق ہوتے ہیں اور جب شوہر کے گھر آتی
ہیں تو پھر ایک دوسری دنیا ان کی شروع ہوتی ہے ۔ ماسوا اس کے شریعت اسلامی میں حکم ہے کہ
عورتوں کی عزت کرو اور ان کی بد اخلاقی پر صبر کرو اور جب تک ایک عورت پاک دامن اور خاوند کی
اطاعت کرنے والی ہو تب تک اس کے حالات میں بہت نکتہ چینی نہ کرو کیونکہ عورتیں پیدائش میں
مردوں کی نسبت کمزور ہیں ۔ یہی طریق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی بیویوں کی بداخلاقی کی برداشت کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنی
عورت کو تیر کی طرح سیدھی کر دے وہ غلطی پر ہے۔ عورتوں کی فطرت میں ایک کجی ہے۔ وہ کسی
صورت سے دور نہیں ہو سکتی ۔ رہی یہ بات کہ سید بشیر الدین نے بڑی بداخلاقی دکھلائی ہے ۔ اس کا یہ
جواب ہے کہ جو لوگ لڑکی دیتے ہیں ۔ ان کی بداخلاقی قابل افسوس نہیں ۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی
ہے ہمیشہ سے یہی دستور چلا آتا ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے اوائل میں کچھ بد اخلاقی اور کشیدگی
ہوتی ہے اور وہ اس بات میں سچے ہوتے ہیں کہ وہ اپنی جگر گوشہ لڑکی کو جو ناز و نعمت میں پرورش
پائی ہوتی ہے۔ ایک ایسے آدمی کو دیتے ہیں جس کے اخلاق معلوم نہیں اور وہ اس بات میں بھی سچے
ہوتے ہیں کہ وہ لڑکی کو بہت سوچ اور سمجھ کے بعد دیں کیونکہ وہ ان کی پیاری اولاد ہے اور اولاد کے بارہ
میں ہر ایک کو ایسا کرنا پڑتا ہے اور جب تم نے شادی کی اور کوئی لڑکی پیدا ہوئی تو تم بھی ایسا ہی کرو گے۔
لڑکی والوں کی ایسی باتیں افسوس کے لائق نہیں ہوا کرتیں ۔ ہاں جب تمہارا نکاح ہو جائے گا اور لڑکی
والے تمہارے نیک اخلاق سے واقف ہو جائیں گے تو وہ تم پر قربان ہو جائیں گے۔ پہلی باتوں پر
افسوس کرنا دانائی نہیں ۔ غرض میرے نزدیک اور میری رائے میں یہی بہتر ہے کہ اس رشتہ کو مبارک سمجھو
اور اس کو قبول کر لو ۔ اور اگر ایسا تم نے کیا تو میں بھی تمہارے لئے دعا کروں گا۔ اپنے کسی مخفی خیال پر
بھروسہ مت کرو۔ جوانی اور ناتجربہ کاری کے خیالات قابل اعتبار نہیں ہوتے ۔ موقعہ کو ہاتھ سے دینا
سخت گناہ ہے۔ اگر لڑ کی بد اخلاق ہوگی تو میں اس کے لئے دعا کروں گا کہ اس کے اخلاق تمہاری مرضی
کے موافق ہو جائیں گے اور سب کبھی دور ہو جائے گی ۔ ہاں اگر لڑکی کو دیکھا نہیں ہے تو یہ ضروری ہے کہ
اوّل اس کی شکل و شباہت سے اطلاع حاصل کی جائے۔ لڑکپن اور طفولیت کے زمانہ کی اگر بد شکل بھی ہو

تو وہ قابلِ اعتبار نہیں ہوتی ۔ اب شکل وصورت کا زمانہ ہے۔ میری نصیحت یہ ہے کہ شکل پر تسلی کر کے قبول
کر لینا چاہئے ۔ مولود بے شک پڑھے۔ آخر وہ تمہارا ہی مولود پڑھے گی ۔ حرج کیا ہے ۔
۳۱ را گست ۱۹۰۵ء
والسلام
مرز ا غلام احمد
( آخر صفحہ کے بعد ) مکرر یہ کہ اس خط کے پڑھنے کے بعد صاف لفظوں میں مجھے اس کا
جواب ایک ہفتہ کے اندر بھیج دیں ۔ وَالدُّعا ۔
خاکسار عرض کرتا ۔ کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ خط بیاہ شادی سے تعلق رکھنے والے
امور کے متعلق ایک نہایت ہی قیمتی فلسفہ پر مبنی ہے اور یہ جو حضرت صاحب نے خط کے آخر میں مولود
کے متعلق لکھا ہے اس کا یہ مطلب ہے کہ ہماری ممانی صاحبہ اپنے والدین کے گھر میں غیر احمدیوں کے
رنگ میں مولود پڑھا کرتی تھیں اور غالبا ان کے والد صاحب کو اصرار ہوگا کہ وہ بدستور مولود پڑھا
کریں گی ۔ جس پر حضرت صاحب نے لکھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ۔ جب لڑکی بیاہی گئی اور خاوند
کے ساتھ اس کی محبت ہو گئی تو پھر اس نے ان رسمی مولودوں کو چھوڑ کر بالآخر گو یا خاوند کا ہی مولود
پڑھنا ہے۔ سوایسا ہی ہوا اور اب تو خدا کے فضل سے ہماری ممانی صاحبہ احمدی ہو چکی ہیں ۔
۔

مکتوب نمبر ۴
ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مبارک احمد کی وفات پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مجھے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا تھا ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عزیز مبارک احمد ۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ ء بقضاء الہی فوت ہو گیا ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ ہم
اپنے رب کریم کی قضا و قدر پر صبر کرتے ہیں ۔ تم بھی صبر کرو ۔ ہم سب اس کی امانتیں ہیں اور ہر ایک
کام اس کا حکمت او کا حکمت اور مصلحت پر مبنی ہے۔
والسلام
مرزا غلام احمد
خاکسار عرض کرتا ہے کہ کہنے کو تو اس قسم کے الفاظ ہر مومن کہہ دیتا ہے۔ مگر حضرت صاحب کے
منہ اور قلم سے یہ الفاظ حقیقی ایمان اور دلی یقین کے ساتھ نکلتے تھے اور آپ واقعی انسانی زندگی کو ایک
امانت خیال فرماتے تھے اور اس امانت کی واپسی پر دلی انشراح اور خوشی کے ساتھ تیار رہتے تھے۔
نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب ہمارے حقیقی ماموں ہیں ۔ اس لئے ان کے
ساتھ حضرت مسیح موعود اپنے چھوٹے عزیزوں کی طرح خط و کتابت فرماتے تھے۔ ان کی پیدائش
۱۸۸۱ء کی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے ان کا ذکر انجام آتھم کے ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں ۷۰ے نمبر پر کیا
ہے مگر چونکہ سید محمد اسمعیل دہلوی طالب علم کے طور پر نام لکھا ہے ۔ اس لئے بعض لوگ سمجھتے نہیں ۔
ست بچن میں بھی ان کا نام انہی الفاظ میں درج ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی