حضرت شیخ فتح محمد صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت شیخ
فتح محمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت شیخ فتح محمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
شیخ فتح محمد صاحب آغاز شباب میں بحیثیت طالب علم حضرت خلیفہ لمسیح مسیح اول رضی اللہ عنہ
کے حضور جموں پہنچے اور آپ کی خدمت میں کچھ کتابیں پڑھیں اور آپ کے توسط سے سلسلہ
ملازمت میں منسلک ہو گئے ۔ ذہین اور زیرک ہونے کے ساتھ طبیعت تیز تھی اور اس وجہ سے
دوستوں کی بجائے دشمن زیادہ پیدا کر لیتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
۔
سے اخلاص رکھتے تھے اور حضور مؤلفۃ القلوب کے طور پر ہمیشہ دلداری فرماتے ۔ پنشن لے کر
آخر قادیان آگئے تھے ۔ حضرت خلیفہ اسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز بھی ہمیشہ چشم پوشی
فرماتے رہے۔ بالآخر میں تو قادیان سے باہر گیا ہوا تھا معلوم ہوا کہیں روپوش ہو گئے اور
پھر واپس نہ آئے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی ستاری فرمائے ۔ ان کی اولاد میں صلاحیت ہے اور وہ
سلسلہ سے وابستہ ہیں ۔ شیخ صاحب کے پاس حضرت اقدس کے خطوط کا ایک اچھا مجموعہ تھا
اور مجھے دینے کا وعدہ کرتے رہے مگر میری غیر حاضری اور ان کی روپوشی نے موقعہ نہ دیا۔
ذیل کے مکتوبات ان کے فرزند رشید صالح محمد صاحب سے حاصل کر کے ملک فضل حسین صاحب
نے الفضل میں شائع کئے ہیں ۔
(عرفانی کبیر )
جلد سوم

حضرت شیخ فتح محمد صاحب
تاریخ تحریر
مکتوب نمبر
صفحه
۱۹ مارچ ۱۸۹۰ء
۱۶ رستمبر ۱۸۹۰ء
۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء
لد
۱۸ جولائی ۱۸۹۱ء
۲۳ را گست ۱۸۹۱ء
L
۲۳ دسمبر ۱۸۹۱ء
۲ جولائی ۱۸۹۲ء
جلد سوم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فتح محمد حصول بشارت کے لئے دو رکعت نماز وقت عشاء پڑھ کر اکتالیس دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھے
اور اس کے اول و آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھے اور اپنے مقصد کے لئے دعا کر کے
رو بقبلہ باوضوسور ہے ۔ جس دن سے شروع کریں ۔ اُسی دن تک اس کو ختم کریں ۔ انشاء اللہ العزیز
وہ امر جس میں خیر اور برکت ہے ۔ حالت منام میں ظاہر ہوگا ۔ والسلام
۱۹ مارچ ۱۸۹۰ء
باعث ضعف و علالت فتح محمد کی طرف خط نہیں لکھا گیا ۔
خاکسار
غلام احمد
( پتہ ) بمقام جموں دارالریاست - مکرمی اخویم حکیم نورالدین صاحب ملازم و معالج ریاست ۔
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط پہنچا۔ چونکہ اکثر اوقات طبیعت ضعیف رہتی ہے اس لئے خط کے جواب میں تاخیر ہوئی ۔
ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں ۔
۱۶ رستمبر ۱۸۹۰ء
الفضل نمبر ۱۰۹ جلد ۳۱ مورخه ۱۸ مئی ۱۹۴۳ صفحه ۳
والسلام
غلام احمد عفی عنہ
بمقام لدھیانہ اقبال گنج

مکتوب نمبر ۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مہربانی نامہ پہنچا۔ آپ کے تردّدات بہت طول پذیر ہو گئے ۔ خدا تعالی رہائی بخشے ۔
شاید ایک ہفتہ ہوا۔ میں نے آپ کو خواب میں دیکھا۔ گویا آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیا کروں
تو میں نے آپ کو یہ کہا ہے ۔ خدا سے ڈر پھر جو چاہے کر ۔ سو آپ تقوی اختیار کریں ۔ اللہ جل شانه
آپ کوئی راہ پیدا کر دے گا۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء
والسلام
غلام احمد
از لدھیانه محله اقبال گنج
( نوٹ از ناقل ) اس خط کے بائیں طرف اوپر کے حصہ میں مندرجہ ذیل عبارت بھی لکھی ہوئی ہے۔
از طرف عاجز حامد علی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ ۔ یہ الہامی الفاظ جس روز آپ
کا خط پہنچا اسی روز معلوم ہوئے ۔“
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں فتح محمد صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا شفقت نامہ لودہا نہ میں مجھ کو ملا ۔ آپ کی بیماری کی وجہ سے بہت ترڈ دہوا۔ آپ کے لئے
دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت جلد شفا بخشے ۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
۱۸ جولائی ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از لودهیانه

مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی محبی اخویم سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جلد سوم
آپ کا خط پہنچا ۔ تسلی رکھیں ۔ انشاء اللہ العزیز میں آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔
مشکلی نیست که آسان نشود
استغفار کا ور درکھیں اور مجھ کو اپنے حالات سے خبر دیتے رہیں ۔ میں لودھیا نہ میں اسی مکان میں ہوں ۔
۲۳ را گست ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لودهیانه
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ اللہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی اور میں بھی علیل رہا ہوں ۔ اب
بفضلہ تعالی آرام ہے۔ آپ بوجہ تعلق ملازمت معذور حذور ہیں کچھ معلوم نہیں م نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو ۔
ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع و مسرور کرتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام
۲۳ دسمبر ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ افسوس کہ آپ پھر معطل اور بے کار ہیں۔ میں انشاء اللہ العزیز آپ کے لئے دعا
کروں گا اور ظاہری سعی و کوشش آپ کرتے رہیں اور التزام نماز اور توبہ واستغفار ضروریات سے ہے۔
خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور کرے اور وہ ہر ایک بات پر قادر ہے۔
۲ جولائی ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی