حضرت مولوی عبدالقادر صاحب لودہانویؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عبد القادر صاحب لود هانوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
فهرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی عبد القادر صاحب لود بانوی
تاریخ تحریر
۲۱ رمتی ۶۸۳
صفحه
۱۹ جون ۱۸۹۱ء
جلد سوم
حضرت مولوی عبد القادر صاحب لود بانوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مولوی عبد القادر صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے براہین احمدیہ کے زمانے سے عقیدت وارادت رکھتے تھے اور قدیم طرز کے علماء میں
سے یہ ایک ایسے بزرگ تھے جو سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
با وجود قدیم وضع کے عالم ہونے کے اخلاص کے رنگ میں رنگین ہوئے ۔ وہ ایک جید عالم
بڑے
تھے ۔ حنفی المذہب تھے ۔ آپ کے والد ماجد مولوی مولوی محمد موسیٰ صاحب رضی اللہ عنہ بھی بڑ
عالم تھے۔ لودہا نہ میں ان کا مدرسہ بڑی شان کا مدرسہ تھا۔ اسی مدرسے سے مکرمی مولوی
ابوالبقا صاحب بقا پوری اور ان کے برادر بزرگ مولوی حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب
بقا پوری رضی اللہ عنہ انہیں کے شاگردوں میں سے ہیں ۔ حضرت مولوی عبدالقادر صاحب
کو تبلیغ کا بہت شوق اور جوش تھا اور وہ جہاں جاتے حضرت اقدس کے دعوے اور دلائل کو
پیش کرتے اور علماء میں تبلیغ کرتے رہتے ۔ خاکسار عرفانی سے ۱۸۸۹ء سے تعلقات اخوت
تھے۔ وہ مولوی مشتاق احمد صاحب کے پاس باقاعدہ آیا کرتے تھے اور مولوی صاحب
موصوف میرے استاد تھے ۔ افسوس ہے ان کو ہدایت نہ ہوئی ۔ ان کا ذکر مکتوبات کی چوتھی
جلد کے دوسرے نمبر میں آئے گا۔ جہاں ان کے نام کا خط درج ہو گا ۔ غرض حضرت مولوی
عبد القادر صاحب رضی اللہ عنہ سلسلے کے اولین علماء میں سے ایک نہایت مخلص اور جید عالم
تھے ۔ وہ خود لکھنے سے قاصر تھے اس لئے لودہا نہ میں عموماً میر عباس علی صاحب کے خطوط میں
جو کچھ عرض کرنا ہوتا کر دیتے تھے اور ان کے خطوط ہی میں جواب مل جاتا تھا اور کثرت سے
قادیان آتے رہتے تھے اس لئے کچھ زیادہ خط و کتابت نہ کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان پر
اپنے بیکراں فضل کرے ۔ آمین ۔
(خاکسار عرفانی)
جلد سوم
بخدمت مخدومی مولوی عبد القادر صاحب !
بعد سلام مسنون عرض یہ ہے کہ جو کچھ آپ نے سمجھا ہے نہایت بہتر ہے۔ دنیا میں دعا جیسی کوئی
چیز نہیں ۔ الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ ہے یہ عاجز اپنی زندگی کا مقصد اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ اپنے لئے اور اپنے
عزیزوں اور دوستوں کے لئے ایسی دعائیں کرنے کا وقت پاتا رہے کہ جو رَبُّ العرش تک پہنچ
جائیں اور دل تو ہمیشہ تڑپتا ہے کہ ایسا وقت ہمیشہ میسر آجایا کرے مگر یہ بات اپنے اختیار میں نہیں ۔
سواگر خدا وند کریم چاہے گا تو یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرتا رہے گا ۔ یہ عاجز خوب جانتا ہے کہ سچا
تعلق وہی ہے جس میں سرگرمی سے دُعا ہے۔ مثلاً ایک شخص کسی بزرگ کا مرید ہے مگر اس بزرگ کے
دل میں اس شخص کی مشکل کشائی کے لئے جوش نہیں اور ایک دوسرا شخص ہے جس کے دل میں بہت
جوش ہے اور وہ ایسے کام کے لئے ہو رہا ہے کہ حضرت احدیت سے اس کی رستگاری حاصل کرے۔
سو خدا کے نزدیک سچا رابطہ یہ شخص رکھتا ہے ۔ غرض پیری مریدی کی حقیقت یہی دعا ہے۔ اگر مرشد
عاشق کی طرح ہو اور مرید معشوق کی طرح ، تب کام نکلتا ہے یعنی مرشد کو اپنے مرید کی سلامتی کے لئے
ایک ذاتی جوش ہو ، تا وہ کام کر دکھاوے۔ سرسری تعلقات سے کچھ ہو نہیں سکتا۔ کوئی نبی اور ولی قوت
عشقیہ سے خالی نہیں ہوتا یعنی ان کی فطرت میں حضرت احدیت نے بندگان خدا کی بھلائی کے لئے
ایک قسم کا عشق ڈالا ہوا ہوتا ہے ۔ پس وہی عشق کی آگ ان سے سب کچھ کراتی ہے اور اگر ان کو خدا
کا یہ حکم بھی پہنچے کہ اگر تم دُعا اور غم خواری خلق اللہ نہ کرو تو تمہارے اجر میں کچھ قصور نہیں تب بھی وہ
اپنے فطرتی جوش سے رہ نہیں سکتے اور ان کو اس بات کی طرف خیال بھی نہیں ہوتا کہ ہم کو اس جان کنی
سے کیا اجر ملے گا کیونکہ ان کے جوشوں کی بنا کسی غرض پر نہیں بلکہ وہ سب کچھ قوت عشقیہ کی تحریک
سے ہے اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ
أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ کے خدا اپنے نبی کو سمجھاتا ہے کہ اس قدر غم اور درد کہ تو لوگوں کے مومن
بن جانے کے لئے اپنے دل پر اُٹھاتا ہے ، اس سے تیری جان جاتی رہے گی ۔ سو وہ عشق ہی تھا جس
ا ترمذى كتاب الدعوات
الشعراء :
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جان جانے کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ پس حقیقی پیری مریدی کا یہی
احوال ہے اور صادق اسی سے شناخت کئے جاتے ہیں کیونکہ خدا کا قدیمی احوال ہے کہ قوتِ عشقیہ
صادقوں کے دلوں میں ضرور ہوتی ہے تا وہ سچے غم خوار بننے کے لئے لائق ٹھہریں جیسے والدین اپنے
بچہ کے لئے ایک قوت عشقیہ رکھتے ہیں تو ان کی دعا بھی اپنے بچوں کی نسبت قبولیت کی استعداد
زیادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح جو شخص صاحب قوت عشقیہ ہے وہ خلق اللہ کے لئے حکم والدین رکھتا ہے
اور خواہ نخواہ دوسروں کا غم اپنے گلے میں ڈال لیتا ہے کیونکہ قوت عشقیہ اس کو نہیں چھوڑتی اور یہ
خداوند کریم کی طرف سے ایک انتظامی بات ہے کہ اس نے بنی آدم کو مختلف فطرتوں پر پیدا کیا ہے۔
مثلاً دنیا میں بہادروں اور جنگجو لوگوں کی ضرورت ہے سو بعض فطرتیں جنگ جوئی کی استعداد رکھتی
ہیں ۔ اسی طرح دنیا میں ایسے لوگوں کی بھی ضرورت ہے کہ جن کے ہاتھ پر خلق اللہ کی اصلاح ہوا
کرے سو بعض فطرتیں یہی استعداد لے کر آتی ہیں اور قوتِ عشقیہ سے بھری ہوئی ہوتی ہیں۔
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى الْآلَاءِ ظَاهِرُهَا وَبَاطِنُهَا -
۲۱ رمتی ۶۸۳
بمطابق رجب ۱۳۰۰ھ
خاکسار
☆
مرز ا غلام احمد
الحکم نمبر ۲۵٬۲۴ جلد ۲ مورخه ۲۰ ، ۲۷ را گست ۱۸۹۸ء صفحه ۱۲
مکتوب نمبر ۲
مشفقی اخویم مولوی عبد القادر صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت مخلصی میاں عبداللہ صاحب اس غرض سے آپ کے پاس آتے ہیں کہ میں نے میاں
گلاب شاہ صاحب کی وہ تمام پیشگوئی کتاب ازالہ اوہام میں درج کر لی ہے مگر ایک کسر اس میں باقی
ہے اور وہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہے ننوا دو نوا آدمی کی تصدیق سے میاں کریم بخش کی راست بازی
اور صادق القول ہونے کی گواہی لی جائے ۔ جس قدرا ایسے آدمی ہوں اسی قدر بہتر ہو سکیں گے اور نیز
اگر گاؤں میں اور آدمی میاں گلاب شاہ کے دیکھنے والے باقی ہوں ان سے ان کی نسبت بطور گواہی
کچھ زیادہ دریافت کیا جائے ۔ براہ مہربانی پوری پوری کوشش کر کے اس کام کو انجام دلا دیں یہ
نہایت ضروری ہے ۔
۹ جون ۱۸۹۱ء
فقط
غلام احمد
از لودهیانه
روزنامه الفضل نمبر ۲۹۰ جلد ۳۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۴۲ء صفحه ۳