حضرت سیّد امیر علی شاہ صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت سید
امیر علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
مکرم سیدا میر علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
(نوٹ) ان سید امیر علی شاہ صاحب کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کون
بزرگ تھے مگر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی
محمد تفضل حسین صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ وہ حضرت اقدس کے دعاوی اور مقاصد سے
آگاہ ہوئے تھے ۔
انہیں اس امر پر غالباً اصرار تھا کہ حضرت اقدس اپنے دعاوی کا اظہار نہ کریں مگر
حضور نے اس حقیقت کو واضح فرمایا کہ جو شخص مامور برائے اصلاح خلق ہوتا ہے وہ اگر
اظہار نہ کرے تو معصیت ہوتی ہے۔
(عرفانی کبیر )
جلد سوم
بخدمت اخویم مکرم سیدا میر علی شاہ صاحب
جلد سوم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
تلطف نامه بلف عنایت نامه اخویم مولوی محمد تفضل حسین صاحب رسیده موجب ممنونی ہا
گردیده کلماتے کہ از راہنمائی نور ایمان و حسن ظن که سیرت ا اخوان مومنین است حوالہ قلم آں
مهربان به پیرا یه مدح و ثنا شدہ آں ہمہ بر صفائی نظر فراست صحیحہ و طہارت باطن آں مکرم دلیل کافی
است - ثَبَّتَكُمُ اللهُ عَلَيْهَا وَ الْزَمَكُمْ كَلِمَةَ التَّقْوى - اما سوالاتے کہ تحریر فرموده اند درباره آں
شرمندگی با دارم که بوجه علالت طبع و قلت فرصت از ارقام جواب آں کہ طولے دار د قاصر ام وصیتے
چند که درج تلطف نامه است شکر آن بر من واجب است - جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَاعْبُكُمُ
دَقَائِقَ الْهُدى والنھی لیکن منع از اظهار الہامات کہ اشار تے بسوئے آن می فرمائند معنی اش نمی مہم ۔
شاید در وقت تحریر این نصیحت عبودیت ایس عاجز نظر انداز خیال سامی شده - بنده نه از خود راه اسرار
میگزیند بیند نه نه راه راه اعلان بنده را بخود روی چه کار - تابع مرضی مولی است بهر سو که می کشد ۔ میرود - مرده
بدست زنده است، بهر نج که گردش و هند میگردد و این هم عجب است که هر چه از اظہار اسرار ملکوت
و قدرت حتى لا يموت انبیاء علیهم السلام را جائز است بر جانشینان شان که به انبیاء بنی اسرائیل تشبیه
داده شده اند حرام ناجائز باشد حالانکه ایشان مثل انبیا مامور شده می آیند و اتمام حجة وقطع عذرات
منکرین لازم منصب ایشان است - آرے آن گوشه نشینان که به اصلاح خلق کاری ندارند ، و نه از
بہر دعوت حق مامور می شوند ایشان را ہمیں مناسب است مستور و مخفی دارند - اما آنکه مامور با ظهار
است او اگر راه اخفا گزیند عاصی و نافرمانست قومی هستند که خفا و کتمان پیرا یه شان باشد اگر اظهار
کنند مظنه سلب ولائت ایشان باشد چرا که اظهارشان از جنبش نفس شان خواهد بود ۔ به امر اللہ تعالیٰ
و قومی دیگر است که از خود و نفس خود بکلی مسلوب اندر بعشق اظہار الہی ملب و معمور ایشان اگر چه
نبی نیستند مگر شان نبوت دارند و مثل انبیاء برائے اصلاح خلق می آیند لا جرم بنائے کارشان بر اظہار
است نه بر اخفا و ادعائے منازل و جاہت و دعوی مقامات ولائت و بیان معاملات ربانی و مکالمات
رحمانی و کشف اسرار روحانی در حق شان مضرت ندارند بلکه باعث خوشنودی مولی و موجب ترقی مدارج و
تحقق شجاعت عظیمی است۔ غور فر مانند که از ائمه هدی چه قدر کلمات فخریه خود در کتب و رسائل شان موجود
اند ۔ مثلاً تالیفات وقصائد سیدی عبد القادر رضی اللہ عنہ واشعار فخر یہ سید الشہد اور معرکہ کر بلایان
تو اتر یافته میشوند و چندان از میں جنس کلمات پر هستند که نتواں نہفت همچنیں جا بجا ایس چنیں کلمات و
ایں چنیں دعاوی عالیہ در کتب این قوم مملواند۔ حاجت زیادت بیان نیست ۔ وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِی
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّى لے ہر کہ برائے اظہار چیزے مامور
من الله باشد آن اظهار از جانب مظہر حقیقی است نه از جانب او - براں طعن و تشنیع بعید از کسانے ہست
که میدانند که این راه در امت حضرت خیر الا نام علیه الف الف سلام از قدیم مکشوف است و ایں چنیں
مردم ہمیشہ دریں اُمت بوده اند و هستند و خواهند بود اگر کسی به نسبت تحدیث به نعمت الله چیزی از
آلا و نعماء که از حق و جل و علا نصیبش شده بیان کند بشر طیکه مامور با خفا نہ باشد دراں ہم با کے
نیست بلکه اشاعت علم و معرفتی و خلق را از اں علم و معرفت متمتع ومستفیض گردانیدن بهتر از اخفائے آن
علم و معرفت است و در حدیث آمده است که هر که را علمی داده شد و او ازاں علم بندگان خدا را نفع نہ
رسانید بروز قیامت از و مت از و مواخذه خواهد شد - غرض حقیقت این است که بیان کردم - وَاللَّهُ اَعْلَمُ
بِحَالِ الْأَعْمَالِ بِالنِّيَّاتِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
ا یوسف : ۵۴ بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مورخه ۳ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶، ۷
فارسی مکتوب کا ترجمہ
بخدمت اخویم مکرم سیدا میر علی شاہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولوی اخویم محمد تفضل حسین صاحب کے عنایت نامہ کے ہمراہ آپ کا تلطف نامہ ملکر بہت ہی ممنونی
کا موجب ہوا ۔ وہ کلمات جونو رایمان کی راہنمائی و حسن ظن کہ جو مومن بھائیوں کی سیرت سے ہے
آں مہربان نے مدح وثنا کے پیرا یہ میں حوالہ قلم کئے ہیں وہ تمام صفائی نظر فراست صحیحہ اور آل مکرم
کی طہارت باطنی پر کافی دلیل ہے ۔ ثَبَّتَكُمُ اللهُ عَلَيْهَا وَ الْزَمَكُمْ كَلِمَةَ التَّقْوى ۔ جو سوالات که
تحریر فرمائے گئے ہیں میں اس بارہ میں شرمندہ ہوں کہ بوجہ علالت طبع و فرصت کی کمی کے جواب
لکھنے سے جو کہ کافی طویل ہوگا قاصر ہوں اور چند نصیحتیں جو کہ تلطف نامہ میں درج ہیں اُن کا شکریہ
مجھ پر واجب ہے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَ اَعْطَكُمْ دَقَائِقَ الْهُدَى وَالنُّهَى لیکن الہامات
کے اظہار سے منع کرنے کے متعلق جو اشارے آپ شارے آپ نے فرمائے ہیں اُس کے معنی میں میں نہیں سمجھا
شاید اس نصیحت کے لکھتے وقت اس عاجز کی عبودیت آپ کے خیال عالی سے نظر انداز ہو گئی ہے ۔
یہ بندہ خود اپنی طرف سے نہ تو اخفا کی راہ اختیار کرتا ہے اور نہ اعلان کی راہ ۔ اس بندے کو اپنی
مرضی سے کیا کام ۔ یہ تو مولی کی مرضی کے تابع ہے جس طرف وہ کھینچتا چلا جاتا ہے ۔ مردہ
زندہ کے ہاتھ میں ہے ۔ جس طرح بھی پھیر دے اسی طرف ہو جاتا ہے اور یہ بھی عجیب ہے کہ
جو کچھ اظہار اسرار ملکوت کے اظہار اور قدرت حی لا یموت کے انبیاء علیہم السلام کو جائز ہے اُن
کے جانشینوں پر جن کو انبیاء بنی اسرائیل سے تشبیہہ دی گئی ہے حرام اور نا جائز ہے ۔ حالانکہ وہ انبیاء
کی مانند مامور ہو کر آتے ہیں اور اتمام حجت و قطع عذرات منکرین اُن کے منصب کے لوازم میں
سے ہے۔ دیکھیں وہ گوشہ نشین کہ جن کو اصلاح خلق سے کام نہیں ہے اور نہ ہی دعوت حق کے لئے
مامور ہوتے ہیں اُن کو یہی مناسب ہے کہ ان اسرار کو مستور ومخفی رکھیں لیکن وہ جو مامور بہ اظہار ہے وہ
اگر اخفا کی راہ اختیار کرے تو وہ گنہگار اور نا فرمان ہے ۔ کچھ تو میں ہیں کہ اخفا اور چھپانا ان کا
طریق ہے اور اگر اظہار کریں تو سلب ولائت ہوتی ہے کیونکہ اُن کا اظہار نفس کے جوش سے ہوگا اور
اللہ تعالیٰ کے امر سے ایک دوسری قوم ہے جو اپنی ذات سے اور اپنے نفس سے بکلی مسلوب ہیں اور
عشق اظہار الہی سے ملتہب و معمور ۔ اگر چہ وہ نبی نہیں ہیں مگر شان نبوت رکھتے ہیں اور انبیاء کی مانند
اصلاح خلق کے لئے آتے ہیں اور لاجرم اُن کے کام کی اساس اظہار پر ہے نہ اخفا پر ۔ اور منازل
وجاہت و مقامات ولائت و بیان معاملات ربانی و مکالمات رحمانی اور کشف اسرار روحانی میں ان
کے دعاوی اُن کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ مولی کی خوشنودی کا باعث اور ترقی مدارج اور عظیم
شجاعت کے تحقق کا موجب ہیں ۔ غور فرمائیں کہ ائمہ ہدی سے کس قدر کلمات فخر یہ خود ان کی کتب و
رسائل میں موجود ہیں ۔ مثلا سیدی عبد القادر رضی اللہ عنہ تالیفات وقصائد میں اور معرکہ کربلا میں
اشعار فخر یہ سید الشہدا تواتر سے پائے جاتے ہیں اور اس قسم کے کئی الفاظ بھرے پڑے ہیں کہ اُن کو
چھپایا نہیں جا سکتا۔ اسی طرح جا بجا اس طرح کے کلمات اور اس قسم کے دعاوی عالیہ اس قوم کی کتب
میں بھرے ہوئے ہیں اس سے زیادہ بیان کی ضرورت نہیں وَ مَا أُبَرِّئُ نَفْسِی
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّى کی رو سے جس چیز کا اظہار ماموریت
من اللہ سے ہو وہ اظہار مظہر حقیقی کی طرف سے ہے اور اُس پر طعن و تشنیع ایسے لوگوں کی طرف سے بعید
ہے جو کہ یہ جانتے ہیں کہ یہ راہ اُمت حضرت خیر الا نام جن پر ہزاروں ہزا ر سلام ہوں میں قدیم سے
مکشوف ہے ایسے لوگ ہمیشہ اس امت میں رہے ہیں اور ہیں اور رہیں گے اور اگر کوئی شخص تحدیث
نعمت اللہ کی نسبت سے آلا و نعما جو اُسے حق جل وعلاء کی طرف سے نصیب ہیں بیان کرے بشرطیکہ
مامور با خفا نہ ہو۔ اس میں ہرج نہیں بلکہ اشاعت علم و معرفت ۔ اور اس علم و معرفت سے لوگوں کو
متمتع اور مستفیض کرنا اس علم و معرفت کے اخفا سے بہتر ہے۔ اور حدیث میں آیا ہے کہ جس کسی کو
کوئی علم دیا گیا اور اُس نے اُس علم سے بندگان خدا کو نفع نہ پہنچایا قیامت کے دن اُس سے مواخذہ
ہوگا ۔ غرض حقیقت یہی ہے جو میں نے بیان کر دی ۔ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَالِ الأَعْمَالِ بِالنِّيَّاتِ ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
ایک مدرس کے نام
تعارفی نوٹ
تعلیم الاسلام قادیان کے ایک مدرس نے ۱۹۰۶ ء میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام
کی خدمت میں ایک معروضہ پیش کیا۔ جس میں بعض حالات کے ماتحت وہ استعفیٰ دینا چاہتا
تھا اور ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا کہ مجھے بھیک مانگنی منظور ہے پر اس در سے نہ ٹلوں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے جو فراست عطا فرمائی تھی اس کا نمونہ اس
جواب سے ظاہر ہے اور نیز مدرسہ تعلیم الاسلام سے حضرت اقدس کا کیا منشا تھا نمایاں ہے۔
(عرفاني كبير )
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے نزدیک یہ ارادہ ہرگز مناسب نہیں ۔ اس سے خود غرضی اور دنیا طلبی سمجھی جاتی ہے۔
آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ مدرسہ محض دینی اغراض کی وجہ سے ہے اور صبر سے اس میں کام
خدا تعالیٰ کی رحمت سے نزدیک ہوتے جاتے ہیں ۔ چونکہ یہ مدرسہ نیک نیتی سے محض دینی تخم ریزی
کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے اس لئے میرے خیال میں استعفا دینے والوں کے استعفا سے اس کا
کچھ بھی حرج نہ ہو گا ۔ خدا تعالیٰ اس کے لئے اور خدمت کرنے والا پیدا کر دے گا لیکن اگر کوئی اس
مدرسہ سے الگ ہو کر اپنی دنیا طلبی میں اِدھر اُدھر خراب ہوگا تو وہ رفتہ رفتہ دین سے دور ہو جائے گا۔
چاہئے کہ صبر کے ساتھ گزارا کریں ۔ اگر خدا تعالیٰ اس قدر لیاقت نہ دیتا تب بھی تو پانچ سات
روپیہ میں گزارہ کرنا ہوتا بلکہ میں نے آپ کے امتحان کی نا کامیابی کے وقت سوچا تھا کہ اس میں
کیا حکمت ہے تو میرے دل میں یہی حکمت خیال آئی تھی کہ تا دنیوی طمع کا دامن کم کر کے دین پیش
کیا جاوے۔ پس امتحان میں پاس نہ ہونا ایسا ہی تھا جیسا کہ خضر نے کشتی کا تختہ توڑ دیا تھا تا عمدہ
حالت میں ہو کر غیروں کے ہاتھ میں نہ جا پڑیں ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر آپ اس جگہ سے
استعفا دو گے تو عیالداری کے لحاظ سے قادیان کو چھوڑنا ہی پڑے گا اور یہی صورت دینی تعلقات
سے دور ہونے کے لئے محمد ہو جائے گی ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کی حالت سب خدا کے لئے ہو گئی تھی
مگر اس زمانہ میں اس قدر غنیمت ہے کہ اس جماعت کی ایسی حالت ہو جائے کہ کچھ خدا کے لئے اور
کچھ دنیا کے لئے ہوں ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد