حضرت صوفی سیّد حافظ تصوّر حسین صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت صوفی
سید حافظ تصور حسین صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت صوفی سید حافظ تصور حسین رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حافظ سید تصور حسین صاحب رضی اللہ عنہ بریلی کے رہنے والے تھے ۔ جب حضرت
سید عزیز الرحمن صاحب رضی اللہ عنہ بیعت کر کے بریلی پہنچے تو انہوں نے علم تبلیغ کو بلند
کیا ۔ وہ نہایت جری اور نذیر ٹریاں تھے۔ بریلی ایک خاص قسم کے علماء دین کا مرکز تھا اور
اب بھی ہے ۔ ان کے جانے سے وہاں احمدیت کا گھر گھر چرچا ہونے لگا ۔ اسی سلسلہ میں
حضرت صوفی سید تصور حسین صاحب رضی اللہ عنہ کو سلسلہ کی طرف اوّلاً مخالفانہ رنگ میں
توجہ ہوئی جو آخرا نہیں سلسلہ حقہ میں لے آئی ۔ حضرت سید عزیز الرحمن صاحب نے ان کے
تذکرہ میں فرمایا :
الغرض گھر گھر احمدیت کا چرچا تھا۔ اس چرچے کی وجہ سے صوفی تصور حسین صاحب
مرحوم و مغفور کو بھی توجہ ہوئی ۔ ان کو شاعری کا شوق تھا اور اس وجہ سے تمام بڑے بڑے
امرائے شہر سے ان کا تعلق تھا ۔ عالم بھی تھے ۔ حافظ بھی تھے ۔ قرآن خوب یا د تھا۔ انہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک خط دس بارہ صفحے کا لکھا اور تمام بڑے آدمیوں کو
دکھایا کہ میں یہ خط مرزا صاحب کو بھیج رہا ہوں ۔ سب نے اس خط کی بڑی تعریف کی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب یہ ملا تو انہوں نے مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ
سے فرمایا کہ اس کا جواب لکھ دو۔ مولوی صاحب نے ایک خط پر لکھا کہ حضور علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ یا تو ہماری کتابیں پڑھو یا ہمارے پاس آجاؤ ۔ جب وہ کارڈ بریلی میں پہنچا
تو وہ اس کارڈ کو لے کر تمام بریلی میں پھرے ۔ ہر شخص کو خط دکھاتے اور کہتے کہ دیکھو یہ
مرزا صاحب کی حب کی علمی لیاقت ہے۔ میرے: ۔ میرے خط کے جواب میں یہ کارڈ آیا ہے ۔ الغرض خوب
مذاق اُڑایا۔ میں ان سے اسی سبب سے ناراض ہو گیا ۔ سلام علیک تک جاتی رہی ۔ ایک
لمبے عرصے کے بعد ملاقات ہوئی ۔ میں نے بغیر سلام علیکم کہنے خطبہ الہامیہ ان کے سامنے
رکھ دیا۔ انہوں نے اسے لے لیا اور دیر تک پڑھتے رہے۔ ایک بجے کے قریب جوش سے
انہوں نے اللہ اکبر کہا اور حضرت کو بیعت کا خط لکھ دیا اور لکھا کہ میرا دل حضور کے ملنے کو
بہت چاہتا ہے ۔ مگر میرے پاس کرا یہ نہیں ۔ حضور نے جواب لکھا کہ تو کل پر چلے آؤ۔
خط ملنے پر انہوں نے لکڑی کندھے پر رکھی اور چند روٹیاں پکوا کر لے آئے اور مجھے کہا کہ میں
قادیان جا رہا ہوں ۔ میں حیران ہوا اور ان کو روکا کہ اس طرح نہیں جانا چاہئے ۔ انہوں نے
حضرت کا کارڈ دکھلایا کہ یہ حکم ہے ۔ میں نے کہا کہ اچھی بات ہے اگر تو کل پر جانا ہے تو
آج رات کو آپ کو روانہ کر دیں گے ۔ لہذا رات کی گاڑی سے قادیان روانہ کر دیا۔
صوفی تصور حسین صاحب کی بیعت کے بعد بریلی میں اور بھی شور پڑ گیا۔ لوگ ان کے
دشمن ہو گئے ۔ ایک دفعہ جب کہ وہ گلی سے گزر رہے تھے تو لوگوں نے ان کو پکڑ لیا اور قتل
کرنے کی نیت سے ان کے سینے پر چاقو رکھ دیا۔ صوفی صاحب نے اپنے دشمن سے کہا کہ تم
اپنا کام کرو ۔ میں حضرت مرزا صاحب کو کبھی جھوٹا نہیں کہوں گا۔
راہگیروں نے جب یہ نظارہ دیکھا تو انہوں نے شور مچایا کہ ایک آدمی کو کیوں مارتے
ہو۔ اس شور پر بد معاش ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
اس طرح پر حافظ صاحب قادیان آگئے اور پھر آ کر نہ گئے ۔ اکل حلال سے ان کو
محبت تھی باوجود یکہ ایک رنگ میں صوفیوں اور مشائخوں کی زندگی بسر کی تھی مگر قادیان میں
انہوں نے ہمیشہ محنت اور مشقت سے عار نہیں کیا۔ مختلف قسم کی تجارتیں کیں ۔ میں ذاتی طور پر
جانتا ہوں کہ وہ ایک قسم کی عسرت کی زندگی بسر کرتے تھے مگر کبھی حرف شکایت زبان پر نہ
آتا تھا۔ آخر مقبرہ بہشتی میں آرام فرما ہوئے ( رضی اللہ عنہ ) یہ مختلف مکتوبات ان کے رقعہ جات
کے جواب میں ہیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ میرے پاس ان کے اور بھی خطوط کی نقل تھی مگر وہ
خدا تعالیٰ کی مصلحت سے ضائع ہو گئے ۔
( عرفانی کبیر )
جلد سوم
فهرست رست مکتوبات بنام
حضرت صوفی سید حافظ تصور حسین صاحب
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
۱۴ مارچ ۱۹۰۵ء
♡
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
صفحه
جلد سوم
محبی اخویم حافظ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط میں نے اوّل سے آخر تک پڑھ لیا ۔ یہ بات بہت درست ہے کہ سعید انسان کی
علامت یہی ہے کہ جب تک گوہر مقصود ہاتھ نہ آوے سست نہ ہوا اور کسل کی طرف مائل نہ ہو۔ کسی نے
سچ کہا ہے
گر نباشد بدوست
ره
بردن
شرط عشق است در طلب مردن
خدا تعالیٰ کی طلب بڑا مشکل کام ہے ۔ گویا ایک موت ہے بلکہ درحقیقت موت ہے۔ پھر
دوسرے پہلو میں عالی ہمت اور عالی فطرت ، وفادار دل کے لئے بہت سہل بھی ہے ۔ وہ وہ ہے جو
زمانہ دراز کےطلب کو ایک ساعت سے بھی کم سمجھتا ہے۔ بقول حافظ
گویند سنگ لعل شود در مقام صبر آرے شود و لیک بخون جگر شود
مگر افسوس دنیا میں شتاب کاروں ، بدظنوں کا اور کم ہمتوں کا فرقہ بہت بہت ہے اور یہی لوگ
محروم ازل سے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ ایک پھونک مارنے سے عرش معلی تک پہنچ جائیں اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
نوٹ ۔ اس مکتوب کو مکر رسہ مکرر پڑھو کہ اس میں سعادت کی علامت اور اس سے
اس مقام رفیع کا بھی پتہ لگتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔
ل العنكبوت: ٣ الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۷ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۲
محبی اخویم مولوی تصور حسین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ میں ا میں اس وقت بیمار ہوں اور بہت ضعف ہے۔ خون بہت آیا ہے اس ۔ لئے میں
شرح
اتعالیٰ فضل
زیادہ جواب نہیں لکھ سکتا ۔ میر ۔ ۔ میرے نزدیک آپ کی خواب بہت عمدہ عمدہ ہے کیونکہ اس میں شہ
کا لفظ ہے جو تسلی اور اطمینان پر دلالت کرتا ہے۔ زیادہ لکھنے سے معذور ہوں ۔ خدا تعاد
صدر
شامل حال رکھے۔ آمین ۔
۱۴ مارچ ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۳
محبی اخویم حافظ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں بباعث ، درد هم معده و کمر و دیگر عوارض بیمار رہا اور اب بھی بیمار ہوں ۔ اسی و وجہ سے مسجد میں
بھی جانے سے مجبور رہا۔ انسان کے لئے مداومت استغفار اور توبہ اور دعا جیسی کوئی بھی چیز نہیں ۔
ہمیشہ تضرع اور در دو گداز کے ساتھ مرضات اللہ کی طلب میں مشغول رہنا چاہئے اور سستی و آرام نہ
کرنا چاہئے ۔ جب تک مطلب حاصل نہ ہو۔ یہی طریق مردانِ راہ ہے۔ ماسوا اس کے تدبر سے
درود شریف کو پڑھنا اور ہر ایک موقعہ مناسب پر دعا کرنا چاہئے اور سب سے زیادہ علامت شقاوت
جلد بازی اور بدظنی ہے اس سے بچنا چاہئے ۔ نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے بجز قرآن شریف اور
ادعیہ ماثورہ کے بے شک اپنی زبان میں دعا کرو۔
الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۷ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۳
فقط
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
(نوٹ) اس مکتوب شریف سے واضح ہوتا ہے کہ آپ اپنے خدام کی عملی تربیت کس طرح
فرماتے تھے۔ زمانہ حال کے پیروں اور مشایخ کی طرح غیر مسنون اور بدعتی طریقوں پر
چلہ کشیاں نہیں کراتے تھے بلکہ جو صحیح اور مجرب صراط مستقیم ہے اس پر لے جاتے تھے۔
دعاؤں پر آپ کا بہت زور تھا اور استغفار اور درود شریف کے کے پڑھنے پڑھنے کو کی طرف خصوصیت سے
توجہ دلاتے تھے اور یہ آپ کا خود تجربہ کردہ نسخہ تھا۔
دعاؤں کے سلسلہ میں آپ نے بھی اس امر کی طرف بھی توجہ کیا کہ ادعیہ ماثورہ کے علاوہ
اپنی زبان میں بھی دعائیں کرنی چاہئیں ۔ یہ اس لئے کہ اپنی زبان میں انسان اپنے جذبات
اور مطلوبات کو نہایت وضاحت سے بیان کر سکتا ہے اور وہ نفس مدعا کو سمجھتے ہوئے اپنے
قلب میں جوش اور خشوع پیدا کرنے میں آسانی پاتا ہے ۔ جہاں تک میری تحقیقات ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس تعلیم میں پہلے شخص ہیں ۔ عربوں کی زبان تو عربی تھی
اس لئے ماثورہ ادعیہ کے وقت ان کے مفہوم اور منشا سے واقف ہونے کی وجہ سے ان کے
قلوب خشوع و خضوع سے بھر جاتے تھے مگر دوسری اقوام جب تک اپنی زبان میں بھی
دعا ئیں نہ کریں وہ کیفیت پیدا نہیں ہو سکتی ۔ اس مکتوب سے خود حضرت اقدس کے معمولات
پر بھی روشنی پڑتی ہے ۔
ہے۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۴
محبی اخویم سلمه
السلام علیکم ورحمة ا م علیکم ورحمة الله و بركاته
سجدہ میں دعا يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ بہت پڑھو۔ اصل امرتز کیہ نفس ہے جو
نہایت مشکل امر ہے خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی مدد مانگتے رہو ۔ میں بھی انشاء اللہ دعا کروں گا
مگر ایسی دعا ئیں بہت زمانہ چاہتی ہیں یہی سنت اللہ ہے ۔ موتی کتوں کے منہ میں ڈالنا مراد رکھتا
ہے کہ نا اہل کی تربیت کرنا نا اہل سے نیک امید رکھنا اور یہ سچ ہے کہ خبیث آدمی کی بیعت سے
پر ہیز ضروری ہے۔
ابلیس آدم
بسا
بہر دستے
نه
روئے
داد
ہست
دست
اے
پس
بہر حال ہمت مردانه اور عزم درست اور استقامت اور خدا تعالیٰ کے سامنے صدق صفا آخر کا میاب
کر دیتا ہے مگر صبر درکار ہے ۔
باید
☆
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
۔۔۔۔۔
(نوٹ) اس مکتوب میں دعاؤں کی قبولیت کے لئے ایک اصل فرمایا ہے کہ
عزم صحیح اور استقامت کو نہ چھوڑا جاوے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ ہر آدمی اس کا اہل نہیں ہوتا کہ
انسان اس کی بیعت کرے بلکہ احق اور اولی وہی لوگ ہیں جن کا وجود خدا نما ہو ۔
( عرفانی کبیر )
الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۱۸ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۵
محبی اخویم حافظ تصور حسین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ درست ہے کہ خدا تعالی کی امانت جس سے مراد تمام انسانی قوی یعنی روحانی اور جسمانی
قوتیں ہیں اسی کی راہ میں خرچ کرنی چاہیئے لیکن اسرار کا پوشیدہ کرنا صرف اس حد تک درست ہے کہ
ایک نااہل کے آگے ایسے معارف بیان نہیں کرنے چاہئیں جن کا وہ متحمل نہ ہو سکے اور مذہب وحدت
شہود کا صحیح ہے یہی وحدت اس مرتبہ تک پہنچتی ہے کہ گویا وحدت وجود کا اس میں جلوہ ہے اور صرف کا صیح ہے مرتبہ کہ کا
قیل و قال کچھ چیز نہیں ہے۔ عملی رنگ میں ترقی کرنا چاہیئے اور اس جگہ بعض آدمی ہمارے منشا کے
مطابق اپنی حالت درست کرنے میں سرگرم ہیں اور بعض ابھی حقیقت سے دور ہیں ۔ امید ہے کہ
انشاء اللہ جو سعید ہیں وہ بہت کچھ ہدایت کریں گے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶
شاہ صاحب
السلام علیکم
انشاء اللہ میں دُعا کروں گا ۔ چاہیئے کہ ہر نماز کے بعد اور صبح استغفار کا التزام کریں کہ اکثر
مت سے ہو ہوتے ہیں اور صبر سے منتظرر منتظر رہیں ۔
پریشانی اور ہجوم عموم گناہوں کی شامت ۔
مرزاغلام احمد
دالحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ / جون ۱۹۱۸ صفحه ۱۰ الحکم نمبر ۱۸ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ ر جون ۱۹۱۸ء صفحه ۱۰