حضرت سیّد ناصر شاہ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سید
ناصر شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت سید ناصر شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت سید ناصر شاہ صاحب رضی اللہ عنہ اصل میں کشمیر کے باشندے تھے مگر ان کے
بزرگ لاہور میں آکر آباد ہو گئے تھے ۔ اس خاندان میں احمدیت شاہ صاحب کے ماموں
مولوی کرم الہی صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ آئی اور شاہ صاحب کے برادر بزرگ
حضرت سید فضل شاہ صاحب رضی اللہ عنہ پہلے داخل سلسلہ ہوئے ۔ شاہ صاحب موصوف کو
حضرت اقدس کے ساتھ محبت و اخلاص کا وہی تعلق ہے جو حضرت منشی عبداللہ صاحب سنوری
کو تھا ۔ سید فضل شاہ رضی اللہ عنہ کو حضرت اقدس کی خدمت کا بڑا موقعہ ملا اور انہوں نے
حضرت پر وحی آتے ہوئے بھی دیکھی ۔ سید ناصر شاہ صاحب ایک نہایت مخلص ، کم سخن
اور گداز طبیعت کے بزرگ تھے ۔ خاکسار عرفانی کے ساتھ ان تمام بزرگوں کو قلبی محبت تھی
اور وہ اس سے اپنے اسرار اور راز کی باتیں بھی کر لیا کرتے تھے ۔ حضرت سید ناصر شاہ
صاحب ریاست جموں کشمیر میں ملازم تھے اور حضرت اقدس کی خدمت میں ہمیشہ اپنے مالی
نذرانے پیش کرتے کرتے رہتے ۔ آپ بہت ہی کم اپنی ذات پر خرچ کرتے ۔ ان کا مفصل تذکرہ
کتاب تعارف میں آتا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خدمت یہ تھی کہ نزول المسیح کے طبع کے تمام
اخراجات انہوں نے ادا کئے ۔ جَزَاهُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى - اب
دونوں بھائی مقبرہ بہشتی میں آرام فرماتے ہیں ۔ ذیل کے مکتوبات ان کے ہی نام کے ہیں ۔
(عرفانی کبیر )

فهرست مکتوب بنام
بوم
حضرت سید ناصر شاہ صاحب
تاریخ تحریر
۱۷ جون ۱۸۹۳ء
۱۴ اگست ۱۸۹۶ء
صفحه
الله الله
۱۴ اکتوبر ۱۹۰۱ء
۲۰ جنوری ۱۹۰۲ء
۲۱ جنوری ۱۹۰۶ء
۱۹ مارچ ۱۹۰۶ء
۳۱ / جون ۱۹۰۶ء
۱۰ جولائی ۱۹۰۶ء
۲۹ جولائی ۱۹۰۶ء
۲۶ را گست ۱۹۰۶ء
۹ نومبر ۱۹۰۶ء
بلا تاریخ
۴ جنوری ۱۹۰۷ء
دسمبر ۱۹۰۷ء
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر
♡
لد
V
اله
الله
الد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بہت بہت استغفار پڑھ کر آپ دعا کریں اور دعا کے وقت کامل یقین قبولیت کا ہو۔ دعا میں ماندگی
ظاہر نہ ہو۔ میں بھی دعا کروں گا ۔ نماز میں خاص کر دعا کریں جس زبان میں ممکن ہو ، مضائقہ نہیں ۔
از راقم نوردین السلام علیکم
۱۷ جون ۱۸۹۳ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم سید ناصر شاہ صاحب
مکتوب نمبر ۲
والسلام
مرزا غلام احمد
از قادیان
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
عنایت نامہ پہنچا اُمید ہے کہ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔ آپ بھی یاد دلاتے رہیں
اور دوا جو تجویز کی گئی ہے۔ اس سے بھی اطلاع دیں کیسی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو صاحب اولا د کرے۔
آمین ثم آمین اور میں بہت خواہش رکھتا ہوں کہ کچھ مدت محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب میرے پاس
رہیں اور شاید آگے میں نے ذکر کیا تھا۔ ان کی خدمت میں میری طرف سے السلام علیکم ۔ اگر قادیان سے ۔
آجائیں تو نہایت بہتر ہے اس تقریب سے چند روز پھر ملاقات ہوتی رہے گی۔
۱۴ اگست ۱۸۹۶ء
سیرت احمد صفحه ۲۳۰ از حضرت قدرت اللہ صاحب سنوری
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب
کتاب نزول المسيح :
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لمسیح چونکہ بڑھ گئی ہے اس لئے میں اندازہ کرتا ہوں کہ دو سور و پیہ تک اس کا
اتمام ہو گا یعنی علاوہ اس روپیہ کے جو خرچ ہو چکا ہے اور دو سو روپیہ لگے گا تب کتاب پوری ہو گی ۔
آپ نے اس مدد کو اپنے ذمہ اٹھا لیا اور یہ خرچ اور آپ کو ادا کرنا پڑا ہے ۔ ایک دفعہ اگر غیر ممکن
ہو تو جونز و دو تین دفعہ کر کے بھیج دیں۔ کتاب کشتی نوح جو نزول المسیح کا ایک جزو ہے ۔ آپ کی خدمت میں
بھیجی جاتی ہے۔ دو نسخے بھیجے جاتے ہیں۔ ایک آپ کے لئے اور ایک محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب
کے لئے ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
اب روپیہ کی عنقریب ضرورت ہے۔
۱۴ را کتوبر ۱۹۰۱ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ ایک سو روپیہ پیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر پہنچائے اور
آپ کے ساتھ ہو۔
بخدمت اخویم محجبی سید فضل شاہ صاحب
السلام علیکم
خط پہنچ گیا۔ اگر جموں میں طاعون کی ترقی کا خطرہ نہیں تو خیر ور نہ ضرور عیال کو اس جگہ سے
نکالنا چاہئے ۔
۲۰ جنوری ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا ۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ مطمئن رہیں
اور ہمیشہ خیر و عافیت سے اطلاع دیتے رہیں ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔
۲۱ جنوری ۱۹۰۶ء
والسلام
راقم
مرزاغلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ بدریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی اور اس سے پہلے مبلغ ایک سو روپیہ
ایک دفعہ اور مبلغ پی ایس اور مبلغ پچاس روپیہ (پھر) آپ کے مرسلہ پہنچے اور مبلغ آٹھ روپے کی نسبت مجھ کو
یا نہیں ۔ شاید پہنچے ہیں ۔ ان کا حال دریافت کر کے لکھوں گا ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ میں
آپ کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ روکوں کو درمیان سے اٹھا دے ۔ سنا گیا ہے کہ کشمیر
میں طاعون ہے ۔ معلوم نہیں یہ خبر کہاں تک صحیح ہے۔ مکرر یہ کہ آج ۱۹ار مارچ ۱۹۰۶ء کو مبلغ آٹھ
۔
۔
روپے کا منی آرڈر پہنچ گیا ۔ اسی وقت پہنچا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا ۔ خدا تعالیٰ
حاسدوں سے محفوظ رکھے ۔
۱۹ مارچ ۱۹۰۶ء
مکتوب نمبرے
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے دو عنایت نامہ پہنچے۔ میں باعث بیماری نقرس س اور تکلیف درد جواب نہیں لکھ سکا ۔
گلاس پہنچ گئے ہیں مگر سخت ترش تھے اس لئے ان کا اچار ڈال دیا۔ کسی دوسرے پھل کی تلاش رکھیں
جو اس ملک میں نہ ہوتا ہو اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا رہوں گا ۔ اب میری
طبیعت به نسبت سابق روبہ صحت ہے مگر چل نہیں سکتا۔ چلنے سے سخت درد ہوتی ہے ۔
۳۱ / جون ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کئی روز کا آپ کا خط آیا ہوا تھا۔ میں بیمار رہا۔ جواب نہیں لکھ سکا۔ جہاں تک ممکن ہے دعا
توجہ سے کی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے۔ باقی سب
طرح سے خیریت ہے ۔
۱۰ جولائی ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۹
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں آپ کے خط کا باعث علالت طبع جلد جواب نہیں ، دے سکا ۔ دعا بہت کی گئی ۔ امید
ہے
اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک وقت میں محفوظ رکھے۔
باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے ۔
۲۹ جولائی ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
آپ کا عنایت نامہ اور نیز مبلغ پچاس روپیہ معہ اس کے جو منظوری آئی ، پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ۔
خدا تعالیٰ آپ کو یہ ترقی مبارک کرے اور آپ کی آسائش اور عمر میں برکت دے اور آفات سے
بچاوے ۔ آمین ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
۲۶ اگست ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ کار معلوم میں دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کی
دعا منظور فرمائے ۔ آمین ۔ ( پندرہ ) روپے پہنچ گئے ۔ باقی خیریت ۔
۹ نومبر ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۲
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے آج کی ڈاک میں مجھ کو ملے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ خدا تعالیٰ
آپ کو ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے اور مشکلات حل فرمائے ۔ میں غائبانہ آپ کے لئے دعا ئیں کیا کرتا
ہوں ۔ خدا تعالیٰ قبول فرمائے ۔ آمین ۔ اس نواح میں ہیضہ کا بہت ہی زور سنا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
امن میں رکھے۔ آمین ۔ انشاء اللہ دعا کرتا رہوں گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم سلّمه الله تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط آپ کا معرفت حکیم حضرت مولوی نورالدین صاحب حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچا۔
حضرت صاحب نے آپ کے حق میں بہت دعا فرمائی ہے اور بہت فکر ہے ۔ اپنی طبیعت کی خیریت سے
جلد جلد اطلاع دیں ۔ حضرت صاحب کا خیال آپ کی طرف لگا ہوا ہے ۔ والسلام
۴ / جنوری ۱۹۰۷ء
بدست ( مفتی ) محمد صادق علی اللہ عنہ
از قادیان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۴
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھ کو افسوس ہے کہ میں باعث بیماری جلد جواب نہیں دے سکا اور اس وجہ سے مجھے یاد نہیں
کہ میں نے پہلے خط کا جواب بھی دیا یا نہیں ۔ میں نے اس وقت آپ کے لئے دعا کی ہے مگر
میں اس وقت بھی بیمار ہوں ۔ انشاء اللہ بہت دعا کروں گا ۔ بہت ضروری ہے کہ آپ ان اضطرار
کے دنوں میں جلد جلد بلکہ روز اطلاع دیں ۔ مجھ کو بہت فکر ہے ۔ آپ کے الفاظ نہایت
( تشویش ) میں رکھتے ہیں ۔
دسمبر ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی