حضرت مرزا ایوب بیگ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مرزا
ایوب بیگ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی اللہ عنہ سلسلہ کے نوجوانوں کے لئے ایک مؤثر نمونہ کے
نو جوان تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت میں وہ گداز تھے اور ان کی عملی زندگی
قابل رشک تھی ۔ ” در جوانی تو در جوانی تو به کردن شیوه پیغمبری کا مفہوم ان کے حسب حال تھا۔ ان کی سیرۃ
بہت چھ کچھ لکھوانا چاہتی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں کتاب تعارف میں تفصیل سے لکھنے کا عزم رکھتا
ہوں ۔ میری تحقیقات میں وہ اپنے خاندان میں پہلے احمدی تھے ۔ گو ان کے برادر بزرگ مخدومی
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم و مغفور کہتے تھے کہ میں نے پہلے بیعت کی ہے لیکن چونکہ ایک
دوسرے کو پتہ نہ تھا اس لئے تقدیم تاخیر کی بحث ہو سکتی ہے ۔ بہر حال مرحوم ایوب صادق ایک
فرشتہ خصلت پاک باز نو جوان تھا۔ وہ عین جوانی میں فاضل کا میں فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جب مقبرہ بہشتی اللہ تعالیٰ کی وحی کے ماتحت قائم فرمایا تو حضرت ایوب صادق
کی ہڈیوں کو وہاں سے منگوا کر مقبرہ میں دفن فرمایا ۔ اللَّهُمَّ ارْحَمُهُ وَنَوِّرُ مَرْقَدَهُ - مرحوم مرزا
یعقوب بیگ صاحب ان کی سیرۃ لکھنا چاہتے تھے اور کچھ حصہ میرے اہتمام میں طبع ہوا تھا پھر وہ رہ گیا
اور اختلاف کے بعد بھی ڈاکٹر صاحب نے الحکم میں ان کے متعلق لکھا اور اس میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات گرامی پھر شائع کئے ۔ میرا خیال ہے کہ ان کے نام کے اور بھی خطوط
ہونے چاہئیں۔ میں نے عزیز مکرم مرزا مسعود بیگ صاحب کو لا ہو ر لکھا تھا اور انہوں نے وعدہ بھی کیا
تھا مگر اس اشاعت تک وہ مکتوبات نہ آسکے ۔ اس لئے جو میرے پاس ہے شائع کر دیا جاتا ہے۔ میں
اسے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کے نوٹ کے ساتھ درج کر رہا ہوں اور مزید خطوط مل جانے پر
انشاء اللہ آئندہ شائع ہو جائیں گے ۔ وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقِ۔
( عرفانی کبیر )

سیرت ایوب کا مختصر خاکہ
اس وقت جو میں عزیز مرحوم ایوب بیگ کی سیرت لکھ رہا ہوں میرا وہ خط جو کہ عین عزیز مرحوم کی
وفات کے بعد میں نے آخر اپریل ۱۹۰۰ ء میں الحکم میں چھپوایا تھا۔ میرے سامنے ہے ۔ اس خط میں
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ولی اللہ کے حالات کو گویا کہ ایک کوزہ میں بند کیا گیا ہے ۔اس کے
پڑھنے سے جو میرے دل کی حالت ہوئی ہے اور جو رقت اس وقت مجھ پر طاری ہے میں بیان نہیں
کر سکتا ۔ خط کو پڑھتے پڑھتے میں کئی دفعہ سجدہ میں گرا اور مرحوم اور اُس کے والدین بلکہ کل مسلمانوں
کے لئے بہت دعا کی اور اپنے خاتمہ بالخیر کے لئے بھی دعا کی ۔ پیشتر اس کے کہ احباب تک مکمل
سیرت پہنچے ۔ یہ خط بغرض اشاعت ارسال ہے ۔ ممکن ہے کہ اہل دل کو اس سے فائدہ ہو اور
حضرت مسیح موعود کی صداقت اور آپ کی برکات صحبت اس کے لئے سرمہ چشم بن سکیں ۔ آمین ۔
گوش کن گر اہل دل بشنو گر عاقلی شاید که نتوان یافتن دیگر چنیں ایام را
۔
دار السلام ڈلہوزی
۲۴ جولائی ۱۹۳۵ء
مرحوم کی وفات پر خاکسار کا خط
در حقیقت بس است یار یکی
یکے
خاکسار
مرزا یعقوب بیگ
ہر کہ او عاشق یکی باشد
دل یکے جاں یکے نگار یکی ترک و دنیا پیشش اند کے باشد
برادران !
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج میرے لئے نہایت افسوس کا دن ہے کہ میں اپنے اس عزیز اور نہایت ہی پیارے بھائی کی
وفات کا تذکرہ آپ کے سامنے کرتا ہوں جو کہ اپنی جوانی اور عین شباب کے ایام میں جب کہ وہ
نو نہال ابھی برگ و بر لانے کے قابل ہوا تھا یک لخت کاٹا گیا اور ہم سے اس دنیا میں ہمیشہ کے لئے
دور ہو گیا اور پس ماندگان کے لئے داغ مفارقت چھوڑ گیا اور اپنی صرف پچیس سالہ عمر میں سب سے

پہلے دوسرے جہاں میں بلایا گیا۔ بھائی بھائی تو دنیا میں بہت ہوتے ہیں اور ایک بھائی کی وفات میں بہت ہوتے ہیں اور ایک بھائی کی وفات
دوسرے بھائی کے لئے ایک بڑا بھاری صدمہ ہوتی ہے مگر اس بھائی مرحوم میں اور مجھ میں جو تعلق
محبت اور یگانگت کا تھا میں دنیا کے برادرانہ رشتوں میں اس کی نظیر نہیں دیکھتا۔ یہ کہنا کچھ مبالغہ نہ ہوگا یہ نہ
کہ ہم میں سے ہر ایک دوسرے کا عاشق و شیدا تھا اور اس قدر دلی لگاؤ کی صرف ایک ہی وجہ تھی یعنی
آج سے آٹھ نو سال پیشتر جب کہ مجھے ابھی داڑھی کا آغاز شروع ہی ہوا تھا اور مرحوم ایوب بیگ مجھ
سے بھی خورد سال تھا۔ خدا تعالیٰ کے خاص فضل اور مہربانی سے اور ہمارے والدین کے خوش طالع
سے آخری وقت کے امام کے قدموں تک ہماری پہنچ ہوئی ۔ اس پیر بزرگ نے غایت کرم اور کمال
مہربانی سے ہم دونوں کو اپنے بچوں کی طرح کنار عاطفت میں لیا اور ہم کو بھی نہایت تکلف کے ساتھ
اس نور سے بہرہ ور کیا جو اس کے اپنے سینہ میں روشن تھا اور ہم کو بھی اپنے زمرۂ خدام میں شمولیت کا
شرف بخشا ( ان دونوں پودوں پر خدا تعالیٰ کی رحمت کی بارش ہوتی رہی ۔ اور اس مرسل باغبان کے
باغ میں پرورش پاتے رہے۔ جس کے باغ کو کسی بیرونی آبپاشی کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے اندر
ہی اندر ہر ایک درخت کی جڑ کے نیچے نہر چلتی ہے اور اس کو سیراب کرتی ہے اور اس الہی پیوند سے
اور اس باغبان کی کوشش سے دونوں پودے بڑھے، پھولے اور سرسبز ہوئے ۔ ان کا رنگ و بو نہایت
خوشگوار اور دل و دماغ کو راحت بخشنے والا ہوا۔ دردمند با غبان ان کو جب کبھی دیکھتا نہایت ہی خوش
ہوتا۔ یہاں تک کہ قضائے الہی سے ایک دن آندھی چلی اور ان دونوں درختوں میں سے چھوٹا پودا
اکھاڑا گیا اور اس آندھی کے اندھیرے میں کوئی اس کو اٹھا کر لے گیا ۔ جب باغبان نے ادھر نظر کی تو
اس کو نہ پایا ۔ نہایت متردد ہوا اور قریب تھا کہ درد سے آہ نکالے کہ خداوند ذوالجلال نے آواز دی
کہ یہ پودا سب پودوں سے مجھے پسند آیا۔ میں نے اس کو سفلی باغ سے اُٹھا کر علوی باغ میں لگا لیا
ہے۔ یہ قبولیت کی خبر سن کر باغبان کا دل نہایت خوش ہوا اور اس ذرہ نوازی کا شکر بجالایا۔ وہ تو نہایت
خوش قسمت تھا کہ جس کی جڑھ بہشت میں جا لگی جس کو کبھی بھی انقطاع نہ ہوگا اور ابدالآباد تک بڑھے گا
اور پھولے گا مگر ابھی دوسرے پودے اور دیگر درختوں کی ہستی معرض خطر میں ہے کہ ان کا کیا انجام ہو
گا کہ وہ کھڑے کھڑے ہی سوکھ جاتے ہیں یا ان کو بھی اعلیٰ طبقات میں ہی جگہ ملتی ہے ) ۔
اس مبارک پیوند کا نتیجہ یہ ہوا کہ صدق اور راستی سے محبت ہو گئی اور ہر ایک قسم کے جہل اور

تاریکی سے نفرت ۔ اور دل جو ابھی کسی قسم کے اثرات سے متاثر نہ ہوئے تھے اس نیک صحبت سے
فیض یاب ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کہ افضل البشر اور خیر الرسل ہے اور ہر ایک
خیر و خوبی کی جڑھ ہے غایت درجہ کا اُنس ہو گیا اور خدا اور کتاب اللہ سے خاص لگاؤ اور محبت ہو گئی
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سے خدا تعالیٰ کے خوف وخشیت نے دل میں جگہ لی ۔
ہمارا جسمانی باپ تو ایک تھا ہی ۔ روحانی طور پر بھی ہم ایک باپ کے فرزند ہو گئے اور مامور کے اس
یگانگت کے تعلق سے قلوب کو ایک دوسرے سے کچھ ایسا لگاؤ تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ ہم دونوں بھائی
ایک دوسرے کے لئے ایک جان اور دو قالب تھے ۔
مرحوم کی وفات
جب کہ میرے اور اس عزیز کے ایسے تعلقات تھے تو ایسے آرام قلب اور راحت جان شفیق کے
گزر جانے سے ممکن تھا کہ عام دنیا داروں کی طرح میں بھی اندوہ غم و کرب میں مبتلا ہو کر فراق میں
ہلاک ہو جا تا مگر تسلی دینے والی ایک ہی بات تھی کہ اس عزیز کا خاتمہ بخیر ہوا۔ جو کہ اس امام زماں کے
ایک خواب سے قریب چھ ماہ پیشتر معلوم ہو چکا تھا۔
اسم با مسمیٰ ایوب ۔ یہ سعید نوجوان اپنے رشد اور نیک بختی اور طہارت میں اسلام
اسلام کے اس
برگزیدہ سلسلہ میں ایک نمونہ تھا اور جو صبر اور استقلال اس نے اپنی ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ کی
بیماری میں دکھایا ۔ اس کی اس زمانہ میں بہت کم نظیر ملتی ہے ۔ یعنی اس تمام عرصہ میں ایک لحظہ بھر کے
لئے بھی اس کے ایمان اور استقلال کو جنبش نہیں آئی اور وہ اخیر وقت تک اس بیماری میں بھی اللہ تعالیٰ
کی رضا مندی پر شاکر تھا جیسے کہ کوئی دنیا دار کسی دنیاوی نعمت پانے پر خوشی اور انبساط سے شکر کا لفظ
منہ پر لاتا ہے۔ تمام بیماری میں اس اسم با مسمی ایوب نے اُف تک نہ کی ۔ اور آخری سانس تک بیماری
کے دکھ سے اس کی آنکھ میں آنسو نہ آیا۔ اور ایسی سخت بیماری کے اس ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اس کی نیند
کا بہت سا حصہ جاگنے میں گزر رہا تھا اور کئی کئی راتیں اس نے اپنی آنکھوں میں گزاری تھیں ۔ اس نے
کبھی نا شکری نہیں کی اور نہ کبھی کوئی لفظ مایوسی کا منہ سے نکالا ۔ میں نے بار ہا اس کو ساری ساری رات
کھانستے سنا اور بے آرامی میں دیکھتا تھا مگر جب کبھی میں پوچھتا کہ بھائی کیا حالت ہے تو جواب دیتا

کہ الْحَمْدُ لِلہ میں بہت اچھا ہوں ۔ اس بیماری کی حالت میں بھی اس نے کوئی نماز قضا نہ کی ۔
۔ ۔
کامل الایمان
میں طبیب ہوں ۔ میں نے ہزار ہا بیمار دیکھے ہیں۔ بیماری سے اکثر انسان ہراساں ہو جاتا ہے
اور متعلقین و تیمار داروں کو بیمار کو تسلی و تشفی دینی پڑتی ہے مگر میں نے اسے ایسا تسلی یا فتہ بیمار پایا کہ
ہمیشہ اپنے لواحقین و متعلقین کو تسلی دیتا اور اس کی نازک حالت کو دیکھ کر اگر کوئی رشتہ دار اپنی آنکھوں
سے آنسو بہاتا تو وہ بڑے مضبوط دل اور واثق یقین سے اُس کو تسلی دیتا اور کہتا کہ خدا کے فضل سے
مایوس نہ ہو۔ میں تو اس کی رحمت سے نومید نہیں ہوں ۔ تم کیوں پریشان ہوتے ہو۔
حضرت مسیح موعود سے عشق و محبت ۔ وہ اعلیٰ درجہ کے اخلاص اور ایمان کا نمونہ تھا۔
حضرت مسیح موعود کو جس سے اُس کو یہ دولت ملی تھی ، آخر وقت تک ہمیشہ یاد کرتا رہا۔ اور اس کی
اخیر ایام میں بڑی بھاری یہی آرزو تھی کہ حضرت مسیح موعود کی آخری قدم بوسی سے مشرف ہو اور
مرنے کے وقت کلمہ شہادت کل لوازمات ایمان کا اپنی زبان سے اقرار کرنے کے بعد اس نے کہا کہ
میرا حضرت مسیح موعود امام آخر الزماں پر ایمان ہے۔ بس یہی اس کے آخری کلمات تھے ۔اس کے
بعد زبان بند ہو گئی ۔ اور حضرت مسیح موعود کا خط جن کا کہ وہ کامل درجہ عشق رکھتا تھا ، اس کی عین نزع کی
حالت میں پہنچا۔ وہ خط اس وقت اس عزیز کو جو خدا تعالیٰ کی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے بالکل
تیار بیٹھا تھا سنایا گیا اور وہ اس پیارے امام کے مبارک ہاتھوں کی تحریر جس کو وہ چومنے اور آنکھوں
سے لگانے کی نہایت آرزو رکھتا تھا۔ اس کے منہ اور آنکھوں سے لگا کر اس کے سینے پر رکھ دی گئی۔ اس کے
بعد معاً وہ پاک روح ہمارے پاس سے پرواز ہوگئی ۔ گویا کہ اس کو صرف اس خط کی انتظار تھی ۔
یہ ایک شخص تھا جو اولیاء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا اور اس کی زندگی انبیاء کے طریق پر
تھی ۔ مروجہ علوم میں اس نے بی اے تک تعلیم پائی تھی مگر دین اور خدا شناسی میں وہ اس پچیس سالہ عمر
میں اس مرتبہ کو پہنچ گیا تھا کروڑ ہا مخلوقات کو وہ معرفت پیری میں بھی نصیب نہیں ہوتی اور اس جہان
میں ہی اس کا تعلق اُس جہان سے نزدیک تر ہو گیا تھا اور اس کا دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے ایسا پر تھا کہ

وہ سارا ہی اس کا ہو گیا تھا اس لئے اس رَبُّ السَّمَواتِ وَالْاَرْضِ نے اس کو اپنے ہی پاس بلا لیا اور
یہ سب فضل اور برکت اور حسن خاتمت اس امام مسیح موعود کے انفاس طیبات اور محبت اور دعا کا نتیجہ
تھا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم میں سے ہر ایک فرد اس مسیح موعود کا ایسا ہی سچا خادم اور جاں نثار ثابت ہو
جیسا کہ ہمارا بھائی مغفور و مرحوم ایوب تھا۔ خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایسا ہی اچھا خاتمہ ہو
جیسا کہ اس عزیز کا ہوا۔ (آمین )
اس عزیز نوجوان کی صلاحیت اور تقوی کی وجہ سے حضرت اقدس کو بھی اس سے غایت درجہ کی محبت
اور پیار تھا جو کہ حضرت مسیح موعود کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے دو گرامی ناموں سے ظاہر ہوگا جو ذیل میں
درج ہیں ۔ اوّل وہ خط ہے جس کا میں پہلے ذکر کر آیا ہوں ۔ وہ آں عزیز کے دام واپسیس پر ملا اور دوسرا
اس مخبر صادق کی طرف سے تعزیت نامہ ہے۔
مجھے اپنے منصبی فرائض اتنے ہیں کہ فرصت نہیں رکھتا کہ میں سب احباب کی طرف اس عزیز کی
وفات کے متعلق حالات لکھ سکوں ۔ اس لئے میں نے مختصر طور پر عریضہ آپ صاحبان کی طرف لکھا ہے
تا کہ جہاں جہاں کہ آپ ہوں اس واقعہ ناگزیری کی خبر ہو اور آپ سب صاحبان اس مرحوم و مغفور
کے لئے اگلے جہاں میں ترقی مدارج و مغفرت کی دعا کریں۔
وہ عزیز اس تمام جماعت کا پیارا تھا اور ہر ایک کی محبت اس کے دل میں تھی ۔ اس مرحوم متقی
نوجوان کا آپ سب صاحبان کو آخری سلام پہنچے۔
اس عزیز نے عمر تو تھوڑی پائی مگر اس کی صلاحیت اور تقوی کا قصہ لمبا ہے اور میں چاہتا ہوں
کہ اس کو ایک کتاب کی صورت میں پیش کروں ۔ شاید ہے کہ اس نوجوان کی پاک مثال سے کوئی دل
مؤثر ہو جاوے اور اس نور کے چشمہ کی طرف ہمہ تن رجوع کرے ۔ جو اس آخری زمانہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض کوثر سے نکلا ہے۔ تا کہ اس کا ایک گھونٹ اندر کے خفیہ درخفیہ معاصی کی آگ
بجھانے کا کام دے اور ایمان کا پودا اس سے نشو و نما پا جائے اور یہ اس کی نجات کا موجب ہو جائے۔
اس کی زندگی اور موت تو نمونہ تھی ہی ۔ اس کی وفات کے بعد کے حالات بھی عجیب ہیں جو
کہ کئی متقی اور صالح لوگوں نے کثرت سے اس کو اولیاء اللہ اور انبیاء کی مجلس میں اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت میں جنت کے نعماء کھاتے اور خوش و خرم پھرتے عالم رویا میں دیکھا ہے۔

میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر سچ کہتا ہوں ۔ کیونکہ مجھے کوئی بات جھوٹ کہنے پر مجبور
نہیں کرتی ۔ اگر دین کی ترقی چاہتے ہو اور اس خاتم الانبیاء کے پیارے بننا چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ
کے نزدیک کوئی عزت حاصل کرنی چاہتے ہو تو اس مسیح موعود کا دامن پکڑو جو کہ اس آخری زمانہ کا
امام ہے اور اگر دنیا میں عزت اور آسودگی اور کشائش رزق چاہتے ہو تو بھی اس مسیح موعود کے آگے
بسر تسلیم خم کرو کیونکہ یہ سچی اطاعت کی راہ بتلاتا ہے اور یہ سکھاتا ہے کہ اپنے فرض منصبی کو پورا کرنا
کس قد ر ضروری ہے۔
والسلام
مرقومہ آخری اپریل ۱۹۰۵ء
مرز الیعقوب بیگ
ایل ۔ ایم ۔ ایس اسٹنٹ سرجن
از فاضل کا
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب و محبی عزیزی مرز ا یعقوب بیگ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس وقت جو میں دردسر اور موسمی تپ سے یک دفعہ سخت بیمار ہو گیا ہوں ۔ مجھ کو تا رملی ۔ جس قدر
میں عزیزی مرزا ایوب بیگ کے لئے دعا میں مشغول ہوں اس کا علم تو خدا تعالیٰ کو ہے ۔ خدا تعالیٰ کی
رحمت سے ہرگز ناامید نہ ہونا چاہئے۔ میں تو سخت بیماری میں بھی آنے سے فرق نہ کرتا لیکن میں
تکلیف کی حالت میں ایسے عزیز کو دیکھ نہیں سکتا ۔ میرا دل جلد صدمہ قبول کرتا ہے ۔ یہی چاہتا ہوں کہ
تندرستی اور صحت میں دیکھوں۔ جہاں تک انسانی طاقت ہے اب میں اس سے زیادہ کوشش کروں گا۔
مجھے پاس اور نزدیک سمجھیں نہ ڈور ۔ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں اس درددل کو بیان کروں ۔
خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہرگز نا اُمید مت ہو ۔ خدا بڑے کرم اور خط اور فضل کا مالک ہے اس کی قدرت
اور فضل اور رحمت سے کیا دور ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کو تندرستی میں جلد تر دیکھوں ۔ اس علالت
کے وقت جو تار مجھ کو ملی ، میں ایسا سراسیمہ ہوں کہ قلم ہاتھ سے چلی جاتی ہے ۔ میرے گھر میں بھی

ایوب بیگ کے لئے سخت بے قرار ہیں ۔ اس وقت میں ان کو بھی اس تار کی خبر نہیں دے سکتا کیونکہ
کل سے وہ بھی تپ میں مبتلا ہیں اور ایک عارضہ حلق میں ہو گیا ہے۔ مشکل سے اندر کچھ جاتا ہے۔
اس کے جوش سے تپ بھی ہو گیا ہے۔ وہ نیچے پڑے ہوئے ہیں اور میں اوپر کے دالان میں ہوں ۔
میری حالت تحریر کے لائق نہ تھی لیکن تار کے درد انگیز اثر نے مجھے اس وقت اُٹھا کر بٹھا دیا۔ آپ کا
۔
اس میں کیا حرج ہے کہ اس کی ہر روز مجھ کو اطلاع دیں ۔ معلوم نہیں کہ جو میں نے ابھی ایک بوتل میں
دوا روانہ انہ کی تھی وہ پہنچی ہے یا نہیں۔ ریل کی معرفت روانہ کی گئی تھی اور معلوم نہیں کہ مالش ہر روز ہوتی
ہے یا نہیں ۔ آپ ذرہ ذرہ حال سے مجھے اطلاع دیں اور خدا بہت قادر ہے۔ تسلی دیتے رہیں۔
چوزہ کا شور بہ یعنی بچے خورد کا ہر روز دیا کریں۔ معلوم ہوتا ہے کہ دستوں کی وجہ یہ ہے کہ کمزوری
نہایت درجہ تک پہنچ گئی ہے ۔
۲۵ را پریل ۱۹۰۰ء
والسلام
الراقم
خاکسار
مرزا غلام احمد قادیانی
نوٹ : ۔ یہ وہی خط ہے جس کا ذکر خاکسار نے اپنے خط مورخہ آخرا پریل ۱۹۰۰ء میں کیا ہے
جو کہ مرحوم کے عین نزع کے وقت پہنچا اور عین اس آخری وقت یعنی حالت نزع میں موصول ہوا۔
یہ خط مرحوم کو اس وقت پڑھ کے سنایا گیا اور اس کی آنکھوں اور ہونٹوں سے لگایا گیا اس کے معاً بعد
اس کی روح جاں بحق تسلیم ہوئی ۔ گویا کہ اسی خط کی اُسے انتظار تھی اور پھر رفیق اعلیٰ سے جاملی
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
۲۸ جولائی ۱۹۳۵ء
مرزا یعقوب بیگ
ڈلہوزی

آج 10 میں سے 10 باقی