حضرت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت ڈاکٹر
مرزا یعقوب بیگ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
فهرست مکتوبات بنام
حضرت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
۲ دسمبر ۱۹۰۵ء
صفحه
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی مرزا یعقوب بیگ صاحب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا وہ تارجس کا چند روز سے ہر وقت اندیشہ تھا آخر کل عصر کے بعد پہنچا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - عزیزی مرزا ایوب بیگ جیسا سعید لڑ کا جو سراسر نیک بختی اور محبت و اخلاص سے پر
تھا۔ اس کی جدائی سے بھی بہت صدمہ اور دکھ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اور اس کے سب عزیزوں کو صبر
عطا کرے اور اس مصیبت کا اجر بخشے ۔ ( آمین ثم آمین )
اس مرحوم کے والد ضعیف کمزور کا کیا حال ہوگا اور اس کی بیوہ عاجزہ پر کیا گزرا ہوگا ۔ ہم
اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ سب کو اس صدمہ کے بعد صبر عطا فرمائے ۔ ایک جوان صالح نیک بخت
جو اولیاء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا اور ایک پودہ نشو و نما یافتہ جواب امید کے وقت پر پہنچ گیا تھا
یک دفعہ اس کا کاٹا جانا اور دنیا سے نا پدید ہو جا نا سخت صدمہ ہے ۔ اللہ جل شانہ سوختہ دلوں پر رحم کی
بارش کرے ۔ اسی خط کے وقت جو ایوب بیگ مرحوم کی طرف میری توجہ تھی کہ وہ کیونکر جلد ہماری
آنکھوں سے نا پدید ہو گیا اور تمام تعلقات کو خواب و خیال کر گیا کہ یکد فعہ الہام ہوا ۔
مبارک وہ آدمی جو اس در جو اس دروازہ کے راہ سے داخل ہوکے
یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی ہے
اور خوش نصیب وہ ہے جس کی ایسی موت ہو۔ ایک دفعہ عزیز مرحوم کی زندگی میں بکثرت اس کی شفا
کے لئے دعا کی ۔ تب خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ہے گویا وہ چاند کے ٹکڑے اکٹھے کر کے بنائی گئی
ہے اور ایک شخص ایوب بیگ کو اس سڑک پر لے جا رہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے اور
نہایت خوش اور چمکیلی سڑک ہے ۔ گو یا زمین پر چاند بچھایا گیا ہے۔
میں نے یہ خواب ! یہ خواب اپنی جماعت میں بیان کی اور تکلف کے طور پر یہ سمجھا کہ یہ صحت کی طرف
ا تذکره صفحه ۲۹۲ مطبوعه ۰۰۴
۲۰۰۴ء
اشارہ ہے لیکن دل نہیں مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو ۔ سواب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ میری طرف سے اپنے والد صاحب کو بھی عزا پُرسی کا پیغام پہنچا
دیں ۔ خدا تعالیٰ نے جو چاہا ہو گیا ۔ اب صبر و رضا درکار ہے رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ
خَيْرُ الرَّحِمِينَ والسلام -
نوٹ ۔ یہ حضرت مسیح موعود کا تعزیت نامہ ہے جو کہ مرحوم کی وفات کے بعد موصول ہوا۔
اللہ تعالیٰ اسے غریق رحمت کرے۔ (آمین )
مرزا یعقوب بیگ
ڈلہوزی
۲۸/۷/۳۵
مکتوب نمبر ۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے دو خط اور مبلغ ہیں روپے پہونچے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ابھی مفتی صاحب کے پاس
شاید آپ کا کوئی خط نہیں آیا جب آوے گا دیکھ لوں گا اور انشاء اللہ چھپ جائے گا ۔ باقی سب
طرح سے خیریت ہے بہت خوشی ہوگی کہ پھر آپ کو رخصت کا موقعہ ملے گا اور خدا تعالیٰ ایسا کرے کہ
آپ
، لاہور آ جائیں ۔ آمین ۔
۲ دسمبر ۱۹۰۵ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
ا المؤمنون : ١١٩