حضرت صدیقہ بیگم صاحبہؓ اہلیہ حضرت قریشی محمد عثمان صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت
صدیقہ بیلم صاحبہ رضی اللہ تعالی عنہا رانی
اہلیہ
حضرت قریشی محمد عثمان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت صدیقہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالی عنہا
اہلیہ
حضرت قریشی محمد عثمان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
قریشی محمد عثمان صاحب ایس۔ ڈی۔ او۔ سلسلہ کے پرانے مخلصین میں سے ہیں ۔
ان کی اہلیہ محترمہ مرحومہ کے خطوط کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تین مکتوب لکھے تھے جن کو رسالہ مصباح نے الفضل ۳ رنو مبر ۱۹۴۳ء سے لے کر شائع کیا
تھا ۔ مصباح نومبر ۱۹۴۳ء سے لے کر یہاں درج کئے جاتے ہیں ۔
(عرفاني كبير )
جلد سوم

حضرت صدیقہ بیگم صاحبہ
اہلیہ
حضرت قریشی محمد عثمان صاحب
تاریخ تحریر
مکتوب نمبر
صفحه
۱۳ / جون ۹۷ء
بلا تاریخ
۲۰ رفروری ۶۰۸
جلد سوم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزه صدیقہ بیگم
مکتوب نمبرا
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمہارا خط پہنچا۔ خدا تعالیٰ تم کو معہ تمام عزیز ان کے خوش رکھے اور تمہیں عمر والالر کا عطا فرمائے ۔
آمین ۔ بہتر ہوگا کہ جب خدا تعالیٰ موقع دے تو دو تین مہینے اس جگہ رہ جائیں ۔ یہ تمہاری محبت اور
اخلاص کی نشانی ہے کہ تم نے میری طرف خط لکھا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع کرتی رہو۔ تم
میں تم پر بہت خوش ہوں۔ ہمیشہ نماز کی پابندی رکھیں ۔
۱۳ جون ۹۷ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمہارا خط پہنچا۔ تمہارے اخلاص اور محبت سے بہت خوشی ہوئی ۔ خدا تمہیں بہت خوش رکھے اور دنیا
کی بلاؤں اور آفتوں سے بچائے ۔ آمین ۔ ہمیشہ اپنی خیریت سے اطلاع دیتی رہو۔ تم اپنے میاں سے بڑھ کر
اخلاص مند ثابت ہوئی ہوا اور تمہارے خط میں بہت محبت اور اخلاص کی بو آتی ہے۔ میں تمہارے لئے
دعا کرتا ہوں کہ تم ہمیشہ خوش رہوا اور تمہارے بہت لڑکے ہوں اور خاتمہ بالخیر ہو ۔ آمین ۔
والسلام
مرزا غلام احمد

مکتوب نمبر ۳
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمہارا خط پہنچا۔ تمہارے اخلاص اور محبت سے مجھے تعجب آتا ہے کہ خدا نے اس قدر تمہیں سچی
ارادت اور محبت سے حصہ د حصہ دیا ہے اور تمہارے دل میں یقین بھر دیا ہے ۔ خـ ۔ خدا تمہیں بہت خوش رکھے
اور اولاد صالح عنایت کرے اور تمہیں موقع دے کہ دو تین مہینے تک اس جگہ رہ جاؤ۔ میں تم سے بہت
خوش ہوں اور ایسی عورتیں میں نے بہت کم دیکھی ہیں جو اس قدر یقین اور اعتقاد رکھتی ہوں ۔
تمہارے دل میں محبت اور اعتقاد رچا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ خدا تمہیں ہر ایک مصیبت سے بچائے
تمہیں خوش رکھے ۔ زیادہ خیریت ۔
۲۰ فروری ۶۰۸
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
ائے اور

آج 10 میں سے 10 باقی