حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیرویؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولانا حکیم
نور الدین صاحب بھیروی رضی اللہ تعالی عنہ
فهرست مکتوبات بنام
حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیروی
تاریخ تحریر
مکتوب نمبر
۱۳ ستمبر ۱۸۹۲ء
بلا تاریخ
صفحه
جلد سوم
مخدومی و مکرمی حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یقین کہ آں مکرم بخیر و عافیت بھیرہ میں پہنچ گئے ہوں گے میں امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
بہر حال آپ سے بہتر معاملہ کرے گا ۔ میں نے کتنی دفعہ جو توجہ کی تو کوئی مکروہ امر میر ۔ امر میرے پر ظاہر نہیں
L
ہوا۔ بشارت کے امور ظاہر ہوتے رہے اور دو دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا۔
إِنِّي مَعَكُمَا اَسْمَعُ وَ اَری ۔ ایک دفعہ دیکھا گیا کہ گویا ایک فرشتہ ہے اس نے ایک کاغذ پر مہر لگا
دی اور وہ مہر دائرہ کی شکل پر تھی ۔ اس کے کنارہ پر محیط کی طرف اعلیٰ کے قریب لکھا تھا ۔ نور دین اور
درمیان یہ عبارت تھی ۔ اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ میری دانست میں ازواج دوستوں اور رفیقوں کو بھی کہتے
ہیں اس کے یہ معنی ہوں گے کہ نورالدین خالص دوستوں میں سے ہیں کیونکہ اسی رات اس سے پہلے
میں نے ایک خواب دیکھا کہ فرشتہ نظر آیا۔ وہ کہتا ہے کہ تمہاری جماعت کے لوگ پھرتے جاتے ہیں
فلاں فلاں اپنے اخلاص پر قائم نہیں رہا۔ تب میں اس فرشتہ کو ایک طرف لے گیا اور اس کو کہا کہ لوگ
پھرتے جاتے ہیں تم اپنی کہو کہ تم کس طرف ہو تو اس نے جواب دیا کہ ہم تو تمہاری طرف ہیں تب میں
نے کہا کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ میری طرف ہے تو مجھے اس کی ذات کی قسم ہے کہ اگر سارا جہان
پھر جائے تو مجھے کچھ پرواہ نہیں پھر بعد اس کے میں نے کہا کہ تم کہاں سے آتے ہو اور آنکھ کھل گئی
اور ساتھ الہام کے ذریعہ سے یہ جواب ملا کہ اَجِيء مِنْ حَضْرَةِ الْوِتْرِ میں نے سمجھا کہ چونکہ
اس بیان سے جو فرشتہ نے کیا وتر کا لفظ مناسب تھا کہ وتر تنہا اور طاق کو کہتے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کا
نام الوتر بیان کیا ۔ اس خواب اور اس الہام سے کچھ مجھے بشریت سے تشویش ہوئی اور پھر سو گیا۔
تب پھر ایک فرشتہ آیا اور اس نے ایک کاغذ پر مہر لگا دی اور نقش مہر جو چھپ گیا دائرہ کی طرح تھا اور
وہ اس قدر دائرہ تھا جو ذیل میں لکھتا ہوں اور تمام شکل یہی تھی ۔
ا تذکره صفحه ۲۶۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء
تذکره صفحه ۱۶۴ مطبوعه ۲۰۰۴ء
نور دین
ازواج
مطهرة
مجھے دل میں گزرا کہ یہ میری دل شکنی کا جواب ہے اور اس میں یہ اشارہ ہے کہ ایسے خالص دوست بھی
ہیں جو ہر ایک لغزش سے پاک کئے گئے ہیں جن کا اعلیٰ نمونہ آپ ہیں ۔
بخدمت اخویم حکیم فضل دین صاحب السلام علیکم
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ (جدید ایڈیشن) بحواله منقول از اخبار زمیندار ۱۹ نومبر ۱۹۳۲ء بحوالہ ”برق آسمانی
از مولوی ظهور احمد صاحب بگوی صفحه ۶۶ تا ۶۸
مکتوب نمبر ۲
مخدومی و مکر می اخویم حضرت مولوی صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر باعث مشکوری ہوا ۔ عام طور پر لوگ آں مکرم کے استقلال کو بڑی تعجب
کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ در حقیقت اللہ جل شانہ کے بندے جو اس کی ذات پر تو کل رکھتے ہیں
ان کے لئے خدا تعالیٰ کافی ہے کسی راجہ رئیس کا کیا پرواہ ہے۔ جب کہ اس بات کو مان لیا خدا ہے
اور ان صفتوں والا کہ ایک طرفتہ العین میں جو چاہے کر دیوے تو پھر ہم کیوں غم کریں اور زید و عمر کی
بے التفاتی سے ہمارا کیا نقصان ۔ آپ کو اپنے بہت سے برکات کا مورد بنا دے کہ آپ نے اس عاجز
کی اللہ وہ خدمت کی ہے کہ جس کی نظیر اس زمانہ میں ملنا مشکل ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ چونکہ انسان
کے بعض اخلاق مخفیہ کا خلقت پر ظاہر ہونا کسی قسم کی تکلیف پر موقوف ہے اس لئے وہ رحیم و کریم
اپنے مستقیم الحال بندوں پر حوادث بھی نازل کرتا ہے ۔ تا ان کے دونوں قسم کے اخلاق جو
ایام راحت اور ایام رنج سے متعلق ہیں ظاہر ہو جاویں اسی وجہ سے ہم خدا تعالیٰ کے مشیت میں کھینچے
چلے جاتے ہیں تا جو کچھ ہمارے اندر ہے ظاہر ہو جاوے۔ اس عاجز کا پہلا خط جس میں ایک دو الہام
درج ہیں شاید پہنچ گیا ہوگا ۔
۱۳ ستمبر ۱۸۹۲ء
والسلام محمد
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۱۳۶ ، ۱۳۷ (جدید ایڈیشن) بحواله منقول از اخبار زمیندار ۱۹ / نومبر ۱۹۳۲ء بحوالہ ” برق آسمانی
از مولوی ظہور احمد صاحب بگوی صفحه ۶۸