حضرت خان صاحب نواب محمد علی خان صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت خان صاحب
نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمه
مکتوب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور استقامت بخشے اور اس مصیبت کا اجر عطا فرما دے۔
دنیا کی بلائیں ہمیشہ ناگہانی ہوتی ہیں۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ جہاں تک جلد ممکن ہو آپ ہو آپ دوسری
شادی کی تجویز کریں۔ میں ڈرتا ہوں کہ آپ کو اس صدمہ سے دل پر کوئی حادثہ نہ پہنچے ۔ جہاں تک
ممکن ہو کثرت غم سے پر ہیز کریں۔ دنیا کی بھی رسم ہے نبیوں اور رسولوں کے ساتھ بھی ہوتی آئی ہے۔
اللہ تعالیٰ جس سے پیار کرتا ہے اس کو کسی امتحان میں ڈالتا ہے اور جب وہ اپنے امتحان میں پورا نکلتا
ہے تو اس کو دنیا اور آخرت میں اجر دیا جاتا ہے۔
ایک آپ کو اطلاع دینے کے لائق ہے کہ آج جو پیر کا دن ہے یہ رات جو پیر کی گزری ہے
اس میں غالباً تین بجے کے قریب آپ کی نسبت مجھے الہام ہوا تھا اور وہ یہ ہے ۔
فَبِأَيِّ عَزِيزٍ بَعْدَهُ تَعْلَمُونَ
یہ اللہ جل شانہ کا کلام ہے۔ وہ آپ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد اور کون سا
بڑا حادثہ ہے جس سے تم عبرت پکڑو گے اور دنیا کی بے ثباتی کا تمہیں علم حاصل ہوگا۔ در حقیقت
اگر چہ بیٹے بھی پیارے ہوتے ہیں اور بھائی بہن بھی عزیز ہوتی ہیں لیکن میاں بیوی کا علاقہ ایک الگ
علاقہ ہے جس کے درمیان اسرار ہوتے ہیں ۔ بیوی میاں ایک ہی بدن اور ایک ہی وجود ہو جاتی
ہیں۔ ان کو صد ہا مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی جگہ سوتے ہیں ۔ وہ ایک دوسرے کا عضو ہو جاتے
ہیں ۔ بسا اوقات ان میں ایک عشق کی سی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس محبت اور با ہم انس پکڑنے کے
زمانہ کو یا دکر کے کون سا دل ہے جو پُر آب نہیں ہو سکتا ۔ یہی وہ تعلق ہے جو چند ہفتہ باہر رہ کر آخر
فی الفور یاد آتا ہے۔ ایسے تعلق کا خدا تعالیٰ نے بار بار ذکر کیا کہ باہم محبت اور انس کرنے کا یہی تعلق ہے۔
ا تذکره صفحه ۲۶۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء

بسا اوقات داسی اسی تعلق کی برکت سے سے دنیوی تلخیاں فراموش ہوجاتی ہو جاتی ہیں۔ ہیں یہاں ۔ یہاں تک تک انبیا کہ انبیاء علیہ علیہم السلا السلام
بھی اس تعلق کے محتاج تھے ۔ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم بہت ہی غمگین ہوتے تھے تو حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا کی ران پر ہاتھ مارتے تھے اور فرماتے تھے کہ اَرِحْنَا يَا عَائِشَةُ یعنی یا عائشہ ہمیں
خوش کر کہ ہم اس وقت غمگین ہیں ۔ اس سے ثابت ہے کہ اپنی پیاری بیوی یا ر موافق ، رئیس عزیز ہے
جو اولاد کی ہمدردی میں شریک غالب اور غم کو دور کرنے والی اور خانہ داری کے معاملات کی متولی
ہوتی ہے جب وہ یکدفعہ دنیا سے گزر جاوے تو کیسا صدمہ ہے اور کیسی تنہائی کی تاریکی چاروں طرف
نظر آتی اور گھر ڈراؤنا معلوم ہوتا ہے اور دل ٹکڑے ٹکڑے ہوتا ہے۔ سواس الہام میں خدا تعالیٰ نے
یہی یاد دلایا ہے کہ اس صدمہ سے دنیا میں قدم آگے رکھو ۔ نماز کے پابند اور سچے مسلمان بنو ۔
اگر ایسا کرو گے تو خدا جلد اس کا عوض دے گا اور غم کو بھلا دے گا ۔ وہ ہر یک بات پر قادر ہے۔
یہ الہام تھا اور پیغام تھا اس کے بعد آپ ایک تازہ تازه نمونه دین داری کا دکھلا ئیں ۔ خدا بر حق ہے اور
اس کے حکم برحق ہیں ۔ تقوی سے غموں کو دور کر دیتا ہے۔
۲۲ نومبر ۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
الحکم نمبر ۳۶ جلد ۷ مورخه ۳۰ رستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۵

آج 10 میں سے 10 باقی