حضرت منشی رستم علی صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت منشی
رستم علی صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

لده الله
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی محبی منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
عنایت نامہ آپ کا پہنچا۔ وہ جو آپ نے میر صاحب کی طرف لکھا ہے اُس کا کا حرف حرف آپ
کے پُر جوش اخلاص اور محبت اور ارادت اور عقیدت پر شاہد ناطق ہے بلکہ ان الفاظ پر نظر ڈالنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایک چشمہ صافیہ یقین اور معرفت سے وہ باتیں نکلی ہیں ۔ مجھ کو اس کے پڑھنے سے
جس قدر خوشی اور انشراح صدر ہوا وہ اندازہ سے باہر ہے ۔ اس میں سارے فقرات ایسے ہیں کہ
گویا میرے ہی قلم اور زبان اور دل سے نکلے ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ جب تک انسان کو پورے درجہ
کا خلوص اور پورے درجہ کی محبت اور پورے درجہ کی روحانی مناسبت حاصل نہ ہو تب تک واقعات
حقہ کے بیان کرنے میں ایسا توارد ہونا اُس سے مشکل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو اس تحریر سے
بڑا اجر ملا ہو گا کہ آپ کی تحریر میں قَلَّ وَ دَلَّ عبارت میں پوری پوری مدافعت ہے جَزَاكُمُ اللهُ
أَحْسَنَ الْجَزَاءِ وَ أَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقُبی ۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر وہ خط روانہ نہیں کیا
گیا تو بلا توقف روانہ کر دیا جاوے اور جو یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
خطافی الاجتہاد کا اعتقاد رکھتے ہیں یعنی یہ اعتراض کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایسا گمان کرنا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی بعض پیشگوئیوں کے سمجھنے میں بمقتضائے بشریت سہو کر گئے
ہیں ۔ ایسا اعتراض اُن لوگوں کا کام ہے جن کو قرآن اور حدیث سے کچھ تعلق نہیں اور اپنی ساری عمر
غفلت اور نادانی میں گزاری ہے ورنہ یہ مسئلہ تو سواد اعظم اسلام کے مسلّمات میں سے ہے۔ اور خود
قرآن کریم اس کی شہادت دیتا ہے کہ نبی کے لئے جو ضروریات سے ہے کہ اسرار خفیہ کی پیشگوئیوں
کے راز اس کو سمجھائے جاویں۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض پیشگوئیوں کی نسبت آپ فرمایا
ہے کہ پہلے میں نے کسی پیشگوئی کے کچھ معنے سمجھے تھے لیکن آخر کو معنے صحیح نہ نکلے اور ظہور کے وقت اُس وقت
کا مخالف ظاہر ہوا جیسا کہ صحیح بخاری اور مسلم میں ایسی حدیثیں بہت سی بھری پڑی ہیں ۔ جس شخص کو
نہ قرآن کی خبر ہو نہ حدیث کی اُس کو کیا سمجھا دیں ۔ اور دوسرا دعوی رسول نمائی کا بالکل دروغ

بے فروغ اور بے بنیا د لاف و گزاف ہے۔ ایک مرد ضعیف اور پیر فرتوت کی عقل جاتی رہی ہے کہ خلاف
قال الله قال الرسول ایسی بے اصل باتیں منہ پر لاتا ہے اگر آزمائش کے لئے پکڑا جائے تو خدا جانے
کس قدر ذلت اٹھاوے لیکن ہماری طرف سے بہر حال رفق اور نرمی اور درگز رچاہئے ۔ اگر اُن کا اشتعال
حد سے بڑھ گیا تو پھر اُن کے لئے وہ وقت آجاوے گا ۔ جس میں وہ خود اپنا چہرہ دیکھ لیں گے اُن کو یہ
معلوم نہیں کہ انبیاء علیم السلام میں خدائی نہیں ہوتی اور آثار و خواص بشریت کے ان سے دور نہیں کئے
جاتے۔ تبلیغ احکام میں بیشک انبیاء معصوم و محفوظ ہوتے ہیں لیکن علاوہ تعلیمات اسلام کے امور زائدہ
میں جیسے پیشگوئیاں ہیں جب وہ اجتہاد کرتے ہیں تو کبھی وہ مصیب اور کبھی مخطی بھی ہوتے ہیں ۔ جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایک خوشه انگور دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بہشتی انگور ہے
اور ابوجہل کے لئے دیا گیا ہے اور خیال کیا کہ ابو جہل مسلمان ہو جاوے گا مگر آپ فرماتے ہیں
کہ وہ میرا خیال صحیح نہ نکلا ۔ بجائے ابو جہل کے عکرمہ مسلمان ہوا اور پھر ایک جگہ صحیح بخاری میں
لکھا ہے کہ ایک زمین مجھ کو دکھلائی گئی اور کہا گیا کہ یہ تیری ہجرت کی جگہ ہے اور میں نے خیال کیا کہ وہ
زمین ہجر یا یمامہ ہے جو یمن کے دیہات میں سے دو قصبے ہیں لیکن آخر کار یہ میرا خیال صحیح نہ نکلا
اور ہجرت کی جگہ مدینہ نکلی ۔ ایسی اور کئی حدیثیں ہیں ۔ اب جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کہنا بھی
نہیں مانتا یعنی رسول اللہ تو یہ فرماتے ہیں کہ کبھی کسی پیشگوئی کے سمجھنے میں مجھ سے خطا ہو جاتا ہے اور وہ
کہتا ہے کہ کبھی خطا نہیں ہوتا ۔ تو گو یا رسول سے زیادہ دعویٰ رکھتا ہے ۔ شیخ سعدی ٹھیک فرماتے ہیں۔
بر
مصطفى
بزہدو ورع کوش صدق وصفا
ولیکن میفرائے
اور میری طبیعت ہنوز بہت علیل ہے۔ خارش کا بہت غلبہ ہورہا ہے۔ اپنے حالات خیریت
آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۲۱ نومبر ۱۸۹۱ء
☆
والسلام
راقم خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپوره
الحکم نمبر ۲۲/۲۳ جلد ۱۵ مورخه ۱۴، ۲۱ رستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۴ ، ۵

آج 10 میں سے 10 باقی