مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
فہرست مکتوبات بنام
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
تاریخ تحریر
۹ رفروری ۱۸۸۵ء
بلا تاریخ
صفحه
لد ٧٠
جلد سوم
دستی خط بنام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو اس وقت لاہور میں رہتے تھے )
مکتوب نمبر ا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بخدمت اخویم مکرم مولوی کے صاحب
بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مسودہ خط شکستہ آں مخدوم جو محمد شاہ نام ایک شخص نے مجھ کو دیا ہے مجھ سے اچھی طرح پڑھا نہیں
گیا ہے ۔ دوسرا مسودہ جو شمس الدین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے، پڑھ لیا ہے۔ اس عاجز نے محض
اتمام حجت کی غرض سے یہ قصد کیا ہے۔ بعد اجرائے نوٹس اگر کوئی مقابلہ کے لئے آیا ، یا نہ آیا۔
بہر حال اتمام حجت ہے اور إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ سے خالی نہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ عمر کا اعتبار نہیں ۔
جس قد ر جلدی ہو بہتر ہے۔ اخیر خط میں یہ عبارت ضرور چاہئے کہ اگر کوئی شخص آنے کا ارادہ کرے تو
اول بذریعہ درخواست اپنے ارادہ سے مطلع کرے ۔ میاں عبداللہ پٹواری جو اس کام کے لئے گئے
ہوئے ہیں ان کو آپ فہمائش کر دیں کہ دو ہزا ر ا شتہا ر انگریزی لے کر قادیان میں آجائیں اور خطوط ہزارا
بعد میں پہنچ جائیں گے ان کا زیادہ توقف کرنا کچھ ضروری نہیں ۔ والسلام
۹ رفروری ۱۸۸۵ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
لے جس اشتہار کا اس خط میں ذکر ہے یہ وہ اشتہار ہے جو سرمہ چشم آر یہ وشحنہ حق و آئینہ کمالات اسلام و برکات الدعا کے
اخیر میں بھی لگا کر شائع کیا گیا تھا اور جس کے ایک صفحہ پر اردو مضمون متعلق براہین احمدیہ و دعوای ماموریت ومجددیت ہے
اور دوسرے صفحہ پر اسی اردو مضمون کا انگریزی میں ترجمہ ہے اور جس خط کا اس میں ذکر ہے یہ وہ خط ہے جو اشتہار مذکور
کے ساتھ حضور نے مختلف مذاہب کے لیڈروں اور پیشواؤں کے نام رجسٹرڈ کرا کر بھیجا تھا اور جس میں دو ہزار چار سو روپیہ
ایک سال کے لئے بغرض نشان دیکھنے کے یہاں آ کر رہنے والے غیر مذہب کے ممتاز لوگوں کو دینے کا ذکر ہے۔
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم مولوی صاحب
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد سوم
عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا۔ اگر چہ ڈمی کاغذ کی کتابیں اب شاید تین چار باقی ہیں اور اندریں
بہت ضائع ہو گئیں لیکن آپ کی تاکید کے لحاظ سے بھیجی جاتی ہیں ۔ طبیعت اس عاجز کی بدستور ہے۔
ہ کی چونکہ اس جگہ مہمانوں کی اس قدر کثرت ہے کہ اکثر وقت ان کی ملاقاتوں میں خرچ ہوتا ہے ۔
اس لئے یہ عاجز تردد میں ہے کہ ترتیب و تالیف حصہ پنجم کے لئے کس طرح فرصت نکالی جائے ۔ بارہا
دل میں یہ گزرتا ہے کہ کسی ایسی طرف چلا جائے کہ جس میں کوئی پرسان نہ ہو تا خاطر خواہ فراغت
سے محنت اور کوشش کی جائے مگر ابھی تک کوئی جگہ قائم نہیں ہوئی ۔ آپ نے جس قد رسعی اور توجہ کی
ہے اس کے صلہ میں رسمی شکر گزاریوں سے درگزر کر کے یہ چاہتا ہوں کہ حضرت مولا کریم عزّ اسمه
وجل شانہ آپ کی اس خدمت کو اپنی رضا مندی اور خوشنودی کا موجب کر دے کہ انسان کے لئے
یہ بڑی مہم عظیم ہے کہ اس کا مالک اس پر راضی ہو جائے ۔ یہی فوز عظیم ہے جس کو بذریعہ مخلصانہ عملوں
کے طلب کرنا چاہئے ۔ خدا ہم کو اور آپ کو اس سے متمتع فرمادے ۔ آمین ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد