عرض ناشر

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

i
عرض ناشر
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے
احباب جماعت کی
خدمت میں مکتوبات احمد کی ات احمد کی جلد چہارم پیش کی جارہی ہے۔ جو چالیس صحابہ کرام کے نام رام کے نام حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ۲۰۸ خطوط پر مشتمل ہے ۔ ان خطوط میں سے ۱۴۷ کے چربے بھی
کتاب کی زینت ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشاعت دین کے لئے مختلف ذرائع اختیار
فرمائے ۔ چنانچہ آپ نے اپنی کتاب فتح اسلام میں اشاعت اسلام کی چوتھی شاخ ان مکتوبات کو
قرار دیا جو حق کے طالبوں یا مخالفوں کی طرف لکھے جاتے ہیں ۔ ان قیمتی مکتوبات کی تدوین و
اشاعت کا اولین کام حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سرانجام دیا۔ انہوں نے اولاً
اپنے اخبار الحکم میں شائع کیا اور کیا اور بعدۂ مکتوبات احمد یہ کے نام سے ان کو کتابی صورت میں یکجا
کر دیا ۔ مکتوبات احمد کا موجودہ ایڈیشن خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی منصوبہ کا حصہ تھا جس میں
حضور علیہ السلام کے خطوط کو از سر نو مرتب کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔
جلد ھذا کے شروع میں مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم (مرتبہ محترم ملک صلاح الدین صاحب
ایم ۔ اے مؤلف اصحاب احمد ) کے مکتوبات کو رکھا گیا ہے جس میں سے صحابہ کے نام خطوط تھے ۔ ان
میں سے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط مکتوبات احمد جلد دوم میں شامل ہو چکے ہیں۔
بقیہ چھ صحابہ کرام کے نام خطوط جلد ھذا میں دیئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس جلد میں ۳۴ صحابہ
کرام کے نام خطوط شامل ہیں ۔ صحابہ کرام کی ترتیب میں حروف تہجی کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

ii
مکتوبات احمد جلد چہارم میں جن مکتوبات کے چر بے شامل اشاعت ہیں ان خطوط کے
ساتھ کا نشان لگا دیا گیا ہے اور ان کا حوالہ نہیں دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مکتوبات میں
موجود آیات قرآنی کے حوالہ جات حاشیہ میں دے دیئے گئے ہیں ۔ اسی طرح الہامات حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے لئے تذکرہ ایڈیشن ۲۰۰۴ ء کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ خطوط کے چربوں میں
چند مقامات پر بعض الفاظ پڑھے نہیں جا سکے وہاں لگا دیئے ہیں ۔ نیز جہاں کسی
وضاحت کی ضرورت محسوس کی گئی وہاں ناشر کی طرف سے حاشیہ میں نوٹ دے دیا گیا ہے ۔
اس جلد کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ جن احباب نے انتہائی محنت اور اخلاص کے
ساتھ معاونت فرمائی ہے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔
سیٹنگ کا کام
مر بیان کرام نے حصہ لیا نیز اس کی کمپوزنگ اور
نے کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
ان کو اور ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی نہ کسی طور پر اس
کتاب کی تدوین واشاعت میں حصہ لیا ہے ۔ فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء
اللہ تعالیٰ اس جلد کی اشاعت کے نیک اور بابرکت ثمرات ظاہر فرمائے اور اسے
اشاعت دین کا مفید ذریعہ بنا دے ۔ آمین ۔
۲۳ مارچ ۲۰۱۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی