حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت بھائی
عبدالرحمن صاحب قادیانی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی
حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی سابق ہریش چندر موہیال ولد مهته گوراند ته مل
صاحب سکنہ کنجروڑ دتاں تحصیل شکر گڑھ ( سابق ضلع گورداسپور حال ضلع نارووال ) پر اللہ تعالیٰ
نے خاص فضل کیا کہ پنڈت لیکھرام اور چوہدری رام بھیجدت جیسے آریہ معاندین اسلام کی
برادری میں سے ہونے کے باوجود پندرہ سولہ سال کی عمر میں حضرت امام الزمان علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی شناخت کی توفیق عطا کی ۔ آپ کے والد نے زبر دستی آپ کو قادیان سے اُٹھا لے جانے
کی کوشش کی جب کامیابی نہ ہوئی تو منت و لجاجت سے تحریری وعدہ حضور کی خدمت میں پیش کر کے
چند دن کے لئے لے گئے لیکن وہاں جا کر گھر میں جو جانگلی علاقہ میں تھا اتنی کڑی نگرانی میں رکھا کہ
کوئی مسلمان آکر دیکھ بھی نہیں سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ اس آگ سے آپ کو صحیح و سلامت نکال لایا اور
حضور کے قدموں میں دھونی رما کر بیٹھنے کی توفیق دی ۔ حضور کے وصال کے وقت آپ حضور کی
خدمت میں ہی حاضر تھے ۔ آپ کا نام ضمیمہ انجام آتھم میں تین سو تیرہ صحابہ میں اونم اوانمبر پر ہے۔
غیر مبائعین کے فتنہ کے وقت بھی آپ نے نہایت سرگرمی سے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔
۱۹۲۴ء میں مصلح موعود حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ کے رفقاء میں آپ
بھی شامل تھے اور روزانہ کے حالات بصورت خطوط قادیان ارسال کرنے کی آپ کو سعادت
حاصل ہوئی جو بہت مقبول ہوئے ۔ فتنہ ارتداد ملکانہ کے موقعہ پر آپ نے اس علاقہ میں نہایت
قابل قدر کام سر انجام دیا چنانچہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دس ہزار اشخاص کے برابر قرار

دیا۔ ۱۹۴۸ء میں آپ کو پھر قادیان میں آنے کا موقعہ ملا۔ اس وقت سے آپ یہاں بطور درویش
مقیم ہیں ۔ اپریل ۱۹۵۰ء میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قلم مبارک سے آپ کو اور حضرت بھائی
عبدالرحیم صاحب قادیانی کو خاص طور پر دعا کے لئے تحریر فرمایا آپ کے نام کے ساتوں خطوط
آپ ہی نے مجھے بلاک بنوانے کے لئے عنایت فرمائے تھے ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
صفحه
♡
♡
V
فہرست مکتوبات بنام
حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
۲۳ نومبر ۶۰۶
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۴ را پریل ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ

مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
مبلغ آٹھ روپے پہنچے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ میں انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ ہمیشہ اپنے
حالات خیریت سے اطلاع دیتے رہیں ۔
۲۳ نومبر ۶۰۶
نوٹ از مرتب تاریخ حضرت اقدس کے قلم مبارک کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ
حضرت بھائی جی کے قلم سے تحریر شدہ ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آقائی و مولا کی ایدکم اللہ تعالیٰ
والسلام
مرزا غلام احمد
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور آپ کا ایک الہام جس کا مضمون یہ ہے آریوں کا بادشاہ آیا اس کے اصل الفاظ کیا ہیں ۔
عبدالرحمن قادیانی احمدی
۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم
یہ مدت دراز کا الہام ہے مجھ کو صرف اسی قدر یاد ہے معلوم نہیں کہ یہ وہی الفاظ ہیں یا کچھ
تغیر ہے۔ غالبا یا د یہی پڑتا ہے کہ وہی الفاظ ہیں ۔ واللہ اعلم۔
مرزاغلام احمد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آقائی و مولائی اید کم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
حضور مبلغ ایک طہر روپیہ پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ لِلهِ قبول فرمایا جاوے۔ اور اس
خاکسار غلام کے حق میں دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرماوے ۔ اور
قوت ایمانی اور اعمال صالحات کی توفیق ملے اور خاتمہ بالخیر ہو۔ آمین ۔ حضور کی خادمہ اور ایک
بچہ عبد القادر بھی ملتجی ہیں ان کے حق میں بھی سعادت دارین اور انجام بخیر کی دعا فرمائی جاوے۔
حضور میں بہت کمزور حالت میں ہوں مجھے خاص خاص دعاؤں میں یا دفرمایا جاوے ۔
۳ را پریل ۱۹۰۸ء
والسلام
خاکسار
عبد الرحمن قادیانی احمدی
مکتوب نمبر ۳
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
*
مبلغ ایک طور روپیہ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - آمین - إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِير دعا
کروں گا۔
مرزاغلام احمد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میرے آقا اور میرے مولا خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور ایک کھال چیتل کی پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ قبول فرمائی جاوے اور اس
خاکسار غلام کے حق میں دعا فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ قوت ایمانی اور توفیق اعمال
صالحات عطا فرما دے ۔ حضور میں بہت ہی کمزور اور قابلِ رحم ہوں ۔ اللہ میرے واسطے
خاص طور سے دعا فرمائی جایا کرے ۔ حضور ایسا ہو کہ میری زندگی دین کی خدمت میں حضور
کے منشا اور رضائے الہی کے عین مطابق ہو جاوے۔ حضور میری یہ بھی خواہش ہے کہ یہ کھال
حضور کی نشست گاہ میں ایسی جگہ رہے جہاں ہمیشہ میرے واسطے حضور کی خدمت میں دعاؤں
کے واسطے عرض کرتی رہے ۔ فقط
۱۵ اپریل ۱۹۰۸ء
خاکسار غلام
عبد الرحمن قادیانی احمدی
مکتوب نمبر ۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کھال پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - انشاء اللہ اپنے استعمال میں لائی جاوے گی ۔
والسلام
مرزا غلام احمد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد چهارم
حضور ۱۸ را پریل ۱۹۰۸ء کا الہام جو حضور نے ۱۹ کو قبل ظہر بیان فرمایا تھا ۔ بغرض صحت
پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ حضور ملاحظہ فرمالیں ۔ نیز اس کے متعلق اگر کوئی تفہیم ہو یا اس کے
بعد کا کوئی اور الہام قابل اشاعت ہو تو عطا فر ما یا جاوے۔
۱۸ اپریل = زَلْزَلَةُ الارْضِ حَقُّ الْعَذَابُ وَ تدلى
ترجمہ = زمین کا ہلنا ۔ عذاب سچ ہے اور وہ اتر پڑا ۔
خاکسار غلام در
عبد الرحمن قادیانی احمدی
مکتوب نمبر ۵
از قلم مبارک حضرت اقدس علیہ السلام )
ا۔ بشری ۔
۲۔ میرے لئے ایک نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔
۳۔ خیر و خوبی کا نشان ۔
۴ ۔ میری مرادیں پوری ہوئیں ۔
لے نوٹ از مرتب : الحکم میں زلزلت الارض - فحق العذاب و تدلی شائع ہوا ہے ۔
۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۱ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور یہ ایک چیتے کی کھال ہے قبول فرمائی جائے اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا
فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خادم دین بناوے۔ اعمال صالحات کی توفیق عطا ہو اور ایسی پاک
زندگی میسر آ جاوے جو خدا کی رضا مندی کا باعث ہوا اور خاتمہ بالخیر ہو ۔
حضور اب لاہور جانے والے ہیں ہماری بہت سی کمزوریاں حضور کے سایہ کی وجہ سے
نظر انداز کی جاتی تھیں ۔ اب حضور کے وجود مبارک کا سایہ جو کہ خدا کی طرف سے اس کے فضل
اور رحمت کا سایہ بن کر ہماری سپر بنا ہوا تھا حکمت الہی کی وجہ سے لاہور جاتا ہے ۔ لہذا اب ہم
لوگ حضور کی خاص دعا اور توجہ کے از بس محتاج ہیں ۔ لہذا نہایت عاجزی سے بصد ادب التماس
ہے کہ خاص خاص اوقات میں اس خاکسار اور حضور کی خادمہ اور بچے اور اقربا کے واسطے ضرور
دعا کی جایا کرے ۔ فقط
۲۴ را پریل ۱۹۰۸ء
حضور کا غلام در
عبد الرحمن قادیانی احمدی بقلم خود
مکتوب نمبر 4
السلام علیکم
کھال پہنچی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ لے
والسلام
مرزا غلام احمد
لے نوٹ از مرتب: اس پر حضرت بھائی جی کے قلم کا ۲۴ را پریل ۱۹۰۸ ء کا ذیل کا نوٹ درج ہے ۔

حضرت اقدس کا پی دیکھ رہے تھے ۔ ہاتھ میں پنسل ہی تھی ۔ حضرت اقدس کے الفاظ ۔ لا
پنسل سے تھے میں نے سیاہی سے اوپر قلم پھیر دی۔
۲۴ را پریل ۱۹۰۸ء
عبدالرحمن قادیانی احمدی بقلم خود
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آقائی و مولائی فداک روحی اید کم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور قادیان سے حضور کی خادمہ کا آج ہی خط آیا ہے کہ رات کے وقت ہمیں تنہائی کی
وجہ سے خوف آتا ہے کیوں کہ جس مکان میں رہتا ہوں وہ بالکل باہر ہے ۔ لہٰذا اگر حکم ہو اور
حضور اجازت دیں تو میں جا کر ان کو کسی دوسرے مکان میں تبدیل کر آؤں یا اگر حضور کے
دولت سرائے میں کوئی کوٹھڑی خالی ہو تو وہاں چھوڑ آؤں ۔ جیسا حکم ہو تعمیل کی جاوے ۔
۱۴ رمئی ۱۹۰۸ء
حضور کی دعاؤں کا محتاج خادم در
عبدالرحمن قادیانی احمدی
مکتوب نمبرے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ابھی جانا مناسب نہیں ہے لکھ دیں کہ کسی شخص کو یعنی کسی عورت کو رات کو سلا لیا کریں یا
مولوی شیر علی صاحب بندو بست کر دیں کہ کوئی لڑکا آپ کے گھر میں سو رہا کرے۔
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی