حضرت محمد ابراہیم خان صاحب
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
محمد ابراہیم خاں صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت محمد ابراہیم خاں صاحب
محترم محمد ابراہیم خاں صاحب مرحوم کے صاحبزادہ جناب احسان اللہ خاں صاحب سے
ذیل کا مکتوب اور کوائف حاصل ہوئے آپ ہائی کمشنر برائے پاکستان متعینہ دہلی کے سیکرٹری
کے معزز عہدہ پر سرفراز ہیں ۔ اگست ۱۹۵۲ء میں خاکسار کی وہاں ان سے ملاقات ہوئی
تھی ۔ ان کا بیان ہے کہ میرے والد صاحب اور گلزار خان صاحب مرحوم سکنہ کراچی
دونوں نے قادیان جا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کی
تھی ۔ یہ غالباً ۱۹۰۱ء یا ۱۹۰۲ء کی بات ہے۔ والد صاحب نے ۲۰ رمئی ۱۹۳۱ء کو بمقام خیر پور
( سندھ) وفات پائی جہاں آپ کی قبر معروف ہے۔ آپ کے ذریعہ مکرم ڈاکٹر حاجی خاں صاحب
سابق صدر جماعت کراچی کا خاندان احمدی ہوا ۔ چچا حسن موسیٰ خاں صاحب آسٹریلیا میں
کان کنوں کے لئے رسد کے قافلوں کے مینیجر تھے بعد ازاں جنرل مرچنٹ کا کام کرتے رہے
آپ نے وہیں سے۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور پھر وہیں سے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے عہد
مبارک میں قادیان آئے اور غالباً ۱۹۴۳ء میں آسٹریلیا میں بمقام پرتھ (Perth) وفات
پائی ۔ عمر بھر وہاں بطور مبلغ کام کرتے رہے۔ اور خلافت ثانیہ سے بھی وابستہ تھے۔ چچا محمد حسین
خاں صاحب سناتے تھے کہ میرے والد صاحب کی بیعت کے بعد میں نے بھی بیعت کی اور حضور
کی زیارت سے مشرف ہوا۔ محمد حسین خاں صاحب اور گلزار خاں صاحب ( جو غالباً ۱۹۲۶ء
میں کراچی میں فوت ہوئے ) اور والد صاحب غیر مبائع خیالات کے تھے ۔ لیکن بالآخر والد
صاحب نبوت کے قائل ہو گئے تھے گو انہوں نے باقاعدہ بیعت نہیں کی لیکن انہوں نے مجھے
تاکید کی تھی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی بیعت کرلوں چنانچہ مجھے اس کی توفیق
لمیر
ملی ۔ والدہ صاحبہ نے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہی بیعت کر لی تھی گو
زیارت کا موقع نہیں ملا ۔ ۱۹۱۱ء میں بوقت وفات انہوں نے حضور کی صداقت کا بار بار اقرار کیا
اور اس وقت ان پر کشفی حالت طاری ہوئی اور جو باتیں انہوں نے اس وقت بتائیں جلد پوری
ہو گئیں ۔
مکرم احسان اللہ خان صاحب کے پاس متعد د تبرکات ہیں جن کی تفصیل خاکسار کی طرف
سے بدر جلد ۲ نمبر ۱۸ بابت ۱۴ مئی ۱۹۵۳ء میں شائع ہو چکی ہے ۔
☆☆☆
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب
محتی اخویم محمد ابراہیم خاں صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ روپے مرسلہ آپ کے جو آپ نے کمال اخلاص سے روانہ کئے تھے مجھ کو پہنچ گئے
اور آپ کے لئے دعائے خیر کی گئی۔ اس لئے میں آپ کو رسید روپے سے شکر گزاری کے
ساتھ اطلاع دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کی جزائے خیر آب آپ کو بخشے ۔ آمین ۔
باقی خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
( لفافہ پر کا پتہ ) بمقام کراچی بندر مکان قریب گورنمنٹ گارڈن
بخدمت محتی اخویم محمد ابراہیم خاں صاحب بن حاجی موسیٰ خاں صاحب
وو
راقم خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۳۰ را گست ۱۹۰۳ء
نوٹ از مرتب : جس روپیہ کا اوپر ذکر آیا ہے اس کی رسید حضور کی دستخطی بھی موجود ہے
جس پر مرقوم ہے مرزا غلام احمد ۲۹ اگست ۱۹۰۳ء کا بلاک بھی علیحدہ درج کر دیا گیا ہے
وہاں ہر دو میں مزید جو کچھ مرقوم ہے وہ حضور کا قلمی نہیں ۔ ان ایام میں ڈاک گورداسپور سے ہو
کر جاتی ہوگی ۔ کیونکہ ڈاک خانہ قادیان کی مہر ۲۹ اگست کی گورداسپور کی ۳۱ راگست کی اور ۔ خان
کراچی کی ۳ رستمبر کی ثبت ہے ۔
لے اور دستخط اور تاریخ کے درمیان حضور کی مہر ثبت ہے جو پڑھی نہیں جاتی ۔۔۔ ملفوف اور رسید
حضرت محمد ابراہیم خاں صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
یسے سکه
می خوام محمد اور اور خان صامته
اسلام و در آمور راه اسب داشته
خصه های مالی و حال خون
J
>
کے راہی
اخلاص ۲۱۶
دعاد
ازمانی
موسی خان جو مسلم
دیر کے لئے رستے ہیں
به آن اولیر ویٹ سے شکر گوراب
و ماتم والضلوع ایا موت اور و عالما no
کی
کی خدمت وزار طر آپ کو علما ان امیری
تمان یا اس حدیث
اللہ کا
باقی رہا ہے رو رسم قادر مسند قوم آخر
مخدمت کو
مر
خانی قاسم بن حاجی