حضرت میر محمد سعید صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میر محمد سعید صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
(۱) عریضه بیعت مولوی سید بشارت احمد ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ حیدر آباد دکن و
ہمشیرہ صاحبہ موصوفہ سے متعلق نوٹ
(۲) معه اصل خط حضرت میر محمد سعید صاحب
رض
(۳) اصل خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ و امیر جماعت احمد یہ حیدر آباد دکن
( سابق نام میر بشارت علی صاحب ) کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تحریر
اصلی معہ دیگر عریضہ کے موجود تھے جو ان سے حاصل کر کے مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم ہذا میں شائع
کئے جارہے ہیں ۔ اصل تحریر سے پہلے خود مولوی صاحب موصوف کے نوٹ درج ہیں ۔
( محمد اسماعیل فاضل وکیل ہائی کورٹ یاد گیر )
۷ ستمبر ۱۹۵۴ء
عریضہ بیعت کے متعلق نوٹ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں میر بشارت علی خاں ہاشمی ولد میر احمد علی خاں صاحب منصب دار علاقہ حضور نظام میر محبوب علی
خان شاہ وقت ریاست حیدر آباد دکن ہوں ۔ مدت سے یہ آرزو تھی کہ اعلیٰ حضرت حضور اقدس مسیح موعود
و مهدی مسعود حضرت اقدس و اعلی مرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیان سے جو کہ برحق مسیح تھے جن کے
لئے تیرہ سو سال سے انتظار تھا شرف قدم بوسی حاصل کروں لیکن بوجوہات عسرت و امور خانگی
حضور کی دیدار و قدم بوسی سے محروم رہا۔ واقعہ یہ ہے کہ میر محمد سعید صاحب احمدی کشمیری جو
کہ میرے استاد اور بزرگ تھے وہ ماہ مئی ۱۹۰۸ء میں حضور اقدس کی خدمت میں جب کہ آپ
دارالسلطنت لاہور میں بغرض تبدیل آب و ہوا معہ ام المؤمنین رونق افروز تھے جانے کا مقصد
ظاہر فرمایا گو کہ میں تمام خرچ روانگی وغیرہ بہم پہنچایا اور جانے کے لئے ایک روز باقی تھا کہ
حضرت قبله جنا به سردار بیگم صاحبہ جو کہ میری مشفق اور چاہتی ماں ہیں انہوں نے بوجہ جدائی وسفر
دور دراز سخت مضطرب و بدحال ہو گئے اور مانع بھی ہوئے ۔ پس با این نصیحت حضرت اقدس کہ
( جو شخص اپنے ماں باپ کی اطاعت نہ کرے وہ میری مریدی سے خارج ہے۔ دیکھو کشتی
نوح ) جانے سے باز رہا اور کچھ نذرانہ خدمت اقدس میں بذریعہ مولوی صاحب موصوف معه
ایک عریضہ شوق و نیز یک عریضہ بائیں بیان کہ میری ہمشیرہ یعنی غریب النساء بیگم عرف حاجی بیگم
صاحبہ بیعت میں داخل ہوتے ہیں لہذا حضور شریک فرما کر خاص اپنے دستخط خاص سے کچھ
نصیحت وغیرہ تحریر فرما کر غلام کو سرفراز فرمائیں معہ نذر روانہ خدمت کیا تھا چنانچہ مولوی صاحب
موصوف جب کہ لاہور پہنچ گئے تو میرا او نیز ہمشیرہ صاحبہ کا عریضہ بمعہ نذر حضرت کی خدمت میں پیش
کیا جس پر حضور نے نذر قبول فرما کر خاص اپنے دستِ مبارک سے بتاریخ ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ ء اپنی
وفات کے نو روز قبل بمقام لاہور عزیز منزل میں یہ جواب تحریر فرمایا ہے جس کی نقل صفحہ ۶۶
کتاب ہذا پر ہے ۔“
نوٹ نمبر ۲ از مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ حیدر آباد دکن
گو کہ میں نے ۱۹۰۶ء میں اپنے گھر میں سب سے پہلے بیعت کی اور حضور کی زندگی تک کثرت
سے عرائض دعا کے لئے لکھتا رہا اور اپنے پتہ سے پوری طرح اطلاع نہ دے سکا تو میرے خطوط
کے جواب میں جو خطوط حضور بھجواتے تھے محض واپس جانے سے اور اخبار میں میرے کو تسلّی
دینے کے لئے چھپوا دیا جاتا رہا کہ دعائیہ خطوط بھیجتے ہیں اور دعا کی جاتی ہے بوجہ طفولیت میں
اپنے پستہ خطوط میں نہیں لکھا کرتا تھا ور نہ جوابات مجھے وصول ہوتے ۔
میری ہمشیرہ کا خواب : میری ہمشیرہ نے ایک خواب دیکھا کہ ایک بزرگ جن کا رتبہ
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کا ہے میرے گھر تشریف لا کر چنبیلی کے منڈوے کے پاس
جو کہ میرے صحن میں تھا کھڑے تھے اتنے میں میری ہمشیرہ ان کی بیعت کے لئے میرے کمرہ میں
سے ایک مخمل کی میری شیروانی لے کر باہر آئیں اور بیعت کی تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تعبیر اس
رنگ میں پوری ہوئی کہ میں نے اپنے خط میں اپنی ہمشیرہ کا جو ذکر لکھا تو حضور نے ان کی بیعت
کے ساتھ میری بیعت کا بھی ذکر فرما دیا۔
نوٹ نمبر ۱۳ ز محمد اسماعیل وکیل یادگیر
مولوی
سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ صاحبہ جن کا ذکر اس بیعت : میں موجود
ہے ان کی شادی بعد میں جناب نواب اکبر یار جنگ بہادر حج ہائی کورٹ حیدر آباد سے ہوئی تھی
وہ اب دیر ہوئے فوت ہو چکی ہیں جن کے بطن سے ایک لڑکا رشید الدین احمد صاحب بقیدِ
حیات ہے جو سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب سکندر آباد کے داماد ہیں ۔
نقل تحریر حضرت مولوی میر محمد سعید صاحب )
بحضور حضرت اقدس مد ظلہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عریضه بیعت برادرم میر بشارت علی صاحب معه نذر ۲۷ / روپیه کلدار و انگریزی یک
روپیه و سکه حالی نقد روپیه و چار آنه - دو آنه و پیشه خورد و کلاں برائے ملاحظہ گرامی کہ
رانده و سه اشرفی از جانب بنده کمتریں و دو از جانب خوش دامن بنده پیش است گر قبول افتد
ز ہے عز و شرف ۔ درخواست برادرم میر بشارت علی صاحب چنیں است که حضور بدست انور
یک دو حرف بطور نصیحت صرف تحریر فرمایند عنایت تقویه دل و ایمان نمایند زیادہ حدادب ۔
۱۸ رمتی ۱۹۰۸ء
والسلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عریضه کمترین
ناچیز میر محمد سعید احمدی
صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ( جو مولوی سید بشارت احمد صاحب
ایڈووکیٹ کے خسر اور جماعت احمد یہ حیدر آباد کے بانی تھے ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی خدمت میں بیعت فارم سید بشارت احمد صاحب اور ان کی بہن کا پیش فرمایا تھا جس
کا حضور اقدس نے جواب دیا وہ دوسرے صفحہ پر درج ہے۔
نقل مطابق اصل تحریر مبار کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مکتوب نمبر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بیعت ونذر میر بشارت علی صاحب و ہمشیرہ شان بدعا خیر منظور است نصیحت ہمیں کہ
اقامت صلوة و معموری آن بدعاها و استقامت بر احادیث صحیحه و احکام قرآن و کثرت درود
شریف و استغفار دایم لازم - بجملہ یاد کنندگان سلام شوق ۔
۱۸ رمتی ۱۹۰۸ء
مرزاغلام احمد
لاہور عزیز منزل
حضرت میر محمد سعید صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ر مند روا والدها رساند اهم المهر و میمه
القاصلی اموری کاری و میلاد امکانی که احکام
علم کس های ساری چین