حضرت میاں ابراہیم صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میاں ابراہیم صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

رض
حضرت میاں ابراہیم صاحب
حضرت میاں ابراہیم رضی اللہ عنہ پنڈوری ڈومیلی سوہاوا چکوال روڈ کے رہنے والے
تھے۔ آپ کے والد صاحب کا نام میاں عمر بخش تھا جو کہ سات پشتیں قبل جد امجد نور الدین
در بارا کبری میں آئے تھے جبکہ مدینہ منورہ سے سعد الدین نے افغانستان کی طرف ہجرت کی
تھی ۔ محلہ خواجگان ( جسے اب محلہ سیٹھیاں کہتے ہیں ) میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد صاحب کا
گھر جہلم میں چوک اہلحدیث کے نزدیک محلہ خواجگان میں تھا۔ اس گھر کا ایک حصہ آپ کی
اولاد کے پاس ہے ۔ نمک ، گاچنی مٹی اور کچے برتنوں کا کاروبار کرتے تھے ۔ آپ کی بیعت
ابتدائی ایام کی ہے ۔
آپ اس بات کے قائل تھے کہ یہ زمانہ ظہور امام کا ہے اور تلاش مسیح میں افغانستان چلے
گئے وہاں کسی نے بتایا کہ قادیان پنجاب کے گاؤں میں کسی نے دعوی کیا ہے چنانچہ پوچھتے
پوچھتے قادیان چلے آئے اور حضرت اقدس کی بیعت کر لی۔
جب حضرت مسیح موعود جہلم تشریف لائے اور جہلم کے ریلوے اسٹیشن پر اُترے تو میاں
ابراہیم صاحب حضرت اقدس کے یکے کے آگے خوشی سے اچھلتے تھے اور اپنی پگڑی فضا میں
لہراتے اور اوپر پھینک کر پکڑتے اور نعرے لگاتے ۔ مرزا غلام احمد کی جے ۔ آپ کے ساتھ
مولوی برہان الدین جہلمی بھی تھے۔
طاعون کے دنوں میں میاں صاحب کے بیٹے عبد الحق کی بن ران میں گلٹی نکل آئی۔
غیر احمدی سیٹھی برادری نے طعنہ دیا کہ تم مرزا صاحب کی سچائی کی دلیل طاعون دیتے ہو۔ اس

پر میاں صاحب نے کہا اگر میرا بیٹا اس طاعون سے فوت ہو گیا تو مسیح موعود ( نعوذ باللہ ) جھوٹے
اور تم سچے اگر اس کے الٹ ہوا تو تمہیں ماننا پڑے گا ۔ چنانچہ سیٹھی عبد الحق زندہ رہے اور
۸۵ سال کی عمر پائی جبکہ اس وقت ہر طرف موتا موتی تھی ۔ لیکن لوگوں نے وعدہ کے باوجود
نہ مانا۔ سیٹھی عبدالحق صاحب اپنے پھوڑے کا نشان دکھایا کرتے تھے۔
آپ کی وفات ۲۴ رستمبر ۱۹۲۶ ء کو ہوئی ۔ بمطابق وصیت حضرت مولوی برہان الدین
کے ساتھ جہلم کے قبرستان میں دفن ہیں اور آپ کی اہلیہ محترمہ کرم بی بی بہشتی مقبرہ ربوہ میں
دفن ہیں
۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۴۵ ، ۲۴۶

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک غیر مطبوعہ مکتوب ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔ یہ
شیخ ابراہیم صاحب مرحوم کے جواب میں حضور انور نے پیر سراج الحق صاحب نعمانی سے لکھوا کر
بھجوایا تھا۔ یہ مضمون ڈاک خانہ کے پرانے طرز کے چھوٹے سائز کے ایک کارڈ پر مرقوم ہے ۔
اصل کارڈ مکتوب الیہ کے فرزند سیٹھی خلیل الرحمن صاحب کے پاس محفوظ ہے۔
خاکسار فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
حضرت امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ تمہارا اضطراب نامہ پہنچا۔ تم اصحاب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات پر از تکالیف دیکھو کہ ان پر کیا کیا گزری ۔ مال علیحدہ رہا،
L
جان کی بھی مشکلات پڑ گئی ۔ تمہاری کیا تکلیف ذراسی تکلیف ، وہ بھی نہیں جھیلی جاتی ۔ آپ
درود واستغفار کا ورد کریں ۔ لاحول بکثرت پڑھیں ۔ خدا سے اخلاص اور عبودیت
پیدا کریں ۔ صبر کو کام میں لاویں ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ پر نگاہ غور کریں ۔ کیا حضرت
رسول اللہ کے وقت میں ریل جاری تھی یا یکے چلتے تھے ۔ وہ بھی تو بندۂ خدا تھے ۔ ہزاروں سینکڑوں
کوسوں کا سفر پیدل کرتے تھے ۔ وہی خصلتیں پیدا کرو۔ وہی عادات اختیار کرو۔ اِنَّ اللهَ ۔
ے
غَفُورٌ رَّحِیم ۔ ہم بھی دعا کریں گے ۔ فقط *
۱۶ رمتی ۹۴ء
ا البقرة : ۱۵۴ الممتحنة : ١٣
والسلام علیکم
کتبه باذن حضرت امام همام
الکاتب سراج الحق از قادیان پنجاب
الفضل نمبر ۱۷۸ جلد ۳۴ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۳

آج 10 میں سے 10 باقی