حضرت سیٹھ ابو بکر یوسف جمال صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سیٹھ
ابوبکر یوسف جمال صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت سیٹھ ابو بکر یوسف صاحب
حضرت ابو بکر یوسف صاحب رضی اللہ عنہ المعروف بہ سیٹھ ابو بکر یوسف آف جدہ ابن مکرم
محمد جمال یوسف صاحب متولد پیٹن ضلع گجرات احمد آباد ریاست بڑودہ ہندوستان ۔ آپ کی
پیدائش غالبا ۱۸۶۵ء بنتی ہے ۔
آپ صدیقی النسب تھے اور گزشتہ تین سو سال سے آپ کے آباؤ اجداد کے مستقل گھر دو ملکوں
میں تھے۔ ایک گھر گجرات کا ٹھیاواڑ میں تھا اور ایک عرب میں ۔ عرب میں آپ کے دو گھر تھے ایک
مکہ معظمہ میں اور دوسرا جدہ میں جو آپ کی تجارت کا مرکز ہونے کی وجہ سے زیادہ معروف ومشہور
تھا۔ دو ممالک میں گھر ہونے کی وجہ سے عرب سے ہندوستان آپ کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔
عرب اور ہندوستان میں آپ ایک بڑی اعلیٰ ساکھ کے مالک تاجر تھے ۔ آپ بمبئی سے
سفید جوار، چاول اور کالی مرچ عرب میں لے جاتے مگر زیادہ نام آپ نے ہیرے جواہرات
کی تجارت میں کمایا۔
آپ کو دین کا گہرا علم تھا اس لئے آپ کا عبادات، مناجات اور مجاہدات کی طرف بھی
بہت رجحان تھا۔
عالم اسلام کی زبوں حالی کے تصور سے آپ کی حالت بسا اوقات یوں ہو جاتی کہ گویا
آپ کا آخری وقت آن پہنچا ہے۔ ایک رات کچھ ایسے ہی لمحات میں گزر ہوئی اور جبکہ طلوع فجر
کا عمل تھا کہ ایک نظارہ دیکھا جس میں آپ کو روضۂ اقدس حضرت رسول کریم ﷺ پر پانچ
منور چراغ دکھائے گئے ۔ پھر وہی پانچ منور چراغ بارہ چراغوں کی صورت میں نو را فشاں کرتے
ہوئے دکھائی دیئے۔ پھر ایک اور چراغ ان سب کے سوا دکھائی دیا جو شعلہ پکڑنے سے پہلے
پھڑ پھڑا رہا تھا اور پھر وہ چراغ ایک شان سے بقعہ نور ہو گیا ۔
یہ نظارہ دیکھنے کے بعد یہی خیال آتا رہا کہ بارہ اماموں کا نورانی زمانہ تو گزر چکا ہے
اس لئے آخری امام الزمان کے نور کے ظہور کا وقت قریب ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا ظہور
ہو چکا ہو۔ اس کی تلاش کرنی چاہئے۔ ایسے میں بالآ خر خدا کے فضل نے آپ کی دستگیری فرمائی

اور بحمد الله
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی ہیں ۔
اللہ بالیقین آپ پر یہ منکشف ہو گیا کہ اس وقت کے ہادی اور امام جس کے ہم منتظر تھے
یوں آپ خدا تعالی کی براہ راست راہنمائی کے نتیجہ میں ۱۹۰۵ء میں ہی حضرت مسیح موعود
کی صداقت پر صدق دل سے ایمان لے آئے تھے ۔ مگر بیعت اس وجہ سے نہ کر سکے کہ آپ کو علم
نہ تھا کہ خط کے ذریعہ بھی بیعت کی جاسکتی ہے۔ چنانچہ اسی انتظار میں رہے کہ کب قادیان
حاضرِ خدمت ہو کر دستی بیعت کا شرف حاصل کریں ۔ ۱۹۰۷ء میں جیسے ہی حضرت سیٹھ
ابراہیم صاحب سے معلوم ہوا کہ عریضہ کے ذریعہ بھی بیعت پیش کی جاسکتی ہے تو آپ نے
بلا توقف مکرمی زین الدین محمد ابراہیم صاحب کے گھر سے ہی بیعت کا خط تحریر کر دیا۔
تحریری بیعت ی بیعت کے چند ماه بعد ۱۵ استمبر ۱۹۰۷ء برو ر ۱۵ ارستمبر ۱۹۰۷ء بروز اتوار ظہر کی نماز سے قبل آپ قادیان
دارالامان حاضر ہوئے اور نماز کے بعد حضرت اقدس علیہ السلام سے مسجد مبارک میں ہی
بالمشافہ حاضری کا شرف حاصل کیا ۔
۱۹۰۸ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی آپ کو نظام وصیت میں شمولیت
کی ن سعادت نصیب ہوئی ۔ آپ ۳ را کے موصی تھے ۔
آپ نے ایک حج حضرت مسیح موعود کی نیت سے اور ایک حج حضرت مصلح موعود کی نیت
سے بھی کیا تھا ۔
آپ کی انتہائی خوش نصیبی ہے کہ یکم فروری ۱۹۲۶ء کو آپ کی بیٹی الحاجہ سیدہ عزیزہ بیگم
وو
صاحبه المعروف به ام وسیم صاحبہ حضرت مصلح موعودؓ کے عقد زوجیت میں آئیں اور خواتین
مبارکہ کے زمرہ میں شامل ہوئیں ۔
اگر چہ جدہ میں آپ کے اس وقت کے شریف مکہ سے گہرے روابط تھے مگر قبول احمدیت
کی وجہ سے ملک بدر کر دیئے گئے تو آپ ہجرت کر کے مستقل رہائش کے لئے قادیان آ گئے ۔
اور پھر قادیان سے ہجرت کر کے ربوہ آ گئے ۔
آپ • ارجنوری ۱۹۵۵ء کو ۹۰ سال کی عمر پا کر بہشتی مقبرہ ربوہ میں صحابہ کرام کے مدفنوں
کی معیت میں آسودہ خاک ہیں ۔
۔
تلخیص از مصالح العرب جلد اول صفحه ۲ ۵ تا ۵۹

حضرت سیٹھ ابو بکر یوسف جمال صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے
مخلص صحابی ہیں ۔ اور جن کی شخصیت اس تعلق کی وجہ سے بھی جو آپ کو سیدنا امیر المؤمنین
سے ہے جماعت میں نمایاں ہے ۔ آپ نے ایک دفعہ جب حضرت کی زندگی میں تشریف
لائے تو آپ نے حضور سے سفر کی اجازت چاہی ۔ تو جو خط آپ نے لکھا اور اس پر جو حضور
نے جواب لکھا ھا اس اس کی کی و نقل طبع کے لئے دفتر الحکم کو ارسال فرمائی ہے ۔ جسے شکریہ سے درج
کیا جاتا ہے ۔ (ایڈیٹر )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت اقدس !
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں خاکسارا بوبکر یوسف آپ کا خادم کا کل صبح کو وطن جانے کا ارادہ ہے ۔ بسبب والد
صاحب کا ارادہ ہے جدہ جانے کا اور مجھ کو بھی جدہ جانا ہو گا۔ اس لئے اجازت چاہتا ہوں کہ
حضرت دعا فرمائیں کہ خدا وند دین کو دنیا پر ہر حالت میں مقدم رکھنے کی توفیق رفیق عطا کرے۔
الراقم الحقير
ابوبکر یوسف عرب ساکن پیٹن
حضرت اجمیر سے معلم سید لعل محمد نے آپ کو سلام عرض کیا ہے ۔ گرمود یک صافہ اور
واسکٹ اور پائجامہ اور جراب ارسال ہے ۔ قبول کرنا اور پانچ روپے ۔

مکتوب
حضرت مسیح موعود کا جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
افسوس کہ آپ نے جلد جانے کا ارادہ کیا ہے۔ اچھا خدا تعالیٰ خیر و عافیت سے پہنچاوے۔
آمین ۔ آپ کی طرف سے مبلغ پانچ روپے اور پار چات پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ ان کی
طرف السلام علیکم ۔
حید الحکم جلد ۳۸ نمبر ۱ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۳۵ ء صفحه ۱۱
خاکسار
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی