حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب چٹھی مسیحؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مولوی محمد اسماعیل صاحب
چٹھی مسیح
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب چٹھی مسیح
دو
سلسلہ کے مشہور پنجابی شاعر مولوی محمد اسماعیل صاحب ساکن ترگڑی ضلع گوجرانوالہ
نے جب اپنی مقبولِ عام پنجابی نظم ” چٹھی مسیح ، ، لکھی تو وہ خود اس کا مسودہ لے کر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مسجد مبارک میں جبکہ حضور علیہ السلام
اور صحابہ کرام تشریف فرما تھے ۔ مولوی صاحب موصوف نے اس نظم کے پڑھنے کی اجازت
چاہی اور اجازت ملنے پر آپ نے کھڑے ہو کر ایک خاص انداز اور خوش الحانی کے لہجہ میں
سنائی ۔ اس نظم کو سن کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسرور ہوئے ۔ یہ نظم ” چٹھی مسیح ،،
کے نام سے چھاپی گئی اور اس وقت تک اس کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ۔ اس کے کچھ
عرصہ بعد مولوی محمد اسماعیل صاحب نے ایک دفعہ حضور علیہ السلام کی خدمت میں اس
مضمون کا عریضہ لکھا کہ میرے علاقہ میں ایک صوفی ہے جو کہتا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا
کہ آپ ( مولوی محمد اسماعیل صاحب ) ہندؤوں کے طرفدار ہو کر ان کی طرف سے جھگڑتے ہو
اور آپ کے پاس پٹانے ہیں ۔ ہیں ۔ ان پر لفظ ”گناہ لکھا ہے اور آپ کے متعلق یہ الفاظ مجھے
دکھائے گئے ۔ ” من الاسلام برطرفها مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم نے اس خواب کے
ساتھ اپنی پریشانی کا بھی حال تحریر کیا اور لکھا کہ میں بڑا حیران ہوں اور بہت استغفار کر رہا
وو
ہوں ۔ ان کا خط پڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب
کو لکھا کہ (ان دنوں حضرت مفتی صاحب ڈاک کا جواب دیا کرتے تھے ) ۔

انہیں جواب لکھ دیں کہ
تو به استغفار عمدہ چیز ہے مگر ان لوگوں کی خوابوں کا ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ لوگ تقویٰ
سے بعید ہیں اور شیطان کے مس سے خالی نہیں ۔ ابھی تک تو میں تمہارے درمیان زندہ ہوں
اور صد ہانشان الہی ظاہر ہو رہے ہیں ۔ چاہیے کہ ایک ماہ کے بعد میری کتاب حقیقۃ الوحی منگوا کر
دیکھیں کہ اس وقت تک وہ چھپ جائے گی ۔ جس شخص کو تزکیۂ نفس حاصل نہیں وہ جس قدر
شیطان کے قریب ہے اس قد ر خدا کے قریب نہیں ۔“
یہ تحریر مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے فرزند مرزا محمد حسین صاحب کلرک حوالدار
جالندھر چھاؤنی کے پاس محفوظ ہے۔ خاکسار فضل حسین دفتر تالیف و تصنیف قادیان *
الفضل نمبر ۱۲۳ جلد ۳۱ مورخه ۲۶ رمئی ۱۹۴۳ ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی