حضرت مولوی الہی بخش صاحب ؓ آف بنارس
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی الہی بخش صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف بنارس
حضرت مولوی الہی بخش صاحب آف بنارس
حضرت مولوی الہی بخش صاحب جن کو یہاں کی جماعت کا صدر کہنا چاہیے بنارس کے ایک
بہت پرانے مدرسہ کے ہیڈ مولوی ہیں ۔ سینکڑوں ان کے شاگرد ہیں ۔ جس راستہ سے گزرتے
ہیں ، سب ہندو مسلمان عزت کے ساتھ آپ کو سلام کرتے ہیں ۔ اپنے تقویٰ اور خلق کے سبب
ہر جگہ عزت و تعظیم سے دیکھے جاتے ہیں ۔ بنارس سے سب سے پہلے یہی صاحب اپنے دوست
محمد کریم خاں کے ساتھ قادیان تشریف لائے تھے ۔ فرماتے تھے کہ
”سب سے پہلے جو میں حضرت مسیح موعود کو عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھنے لگا اس کا
ذریعہ حضور کا ایک پرانا خط تھا جو کہ الحکم میں چھپا تھا۔ تھا ۔ جس میں کسی دعا کے درخواست کنندہ کو
حضرت مرحوم و مغفور علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا تھا کہ ان دنوں میں بسبب مرض خارش
تکلیف میں ہوں ۔“
فرمایا کہ اس فقرے پر میں حیران ہوا کہ ایک طرف مسیحیت کا دعویٰ اور دوسری طرف یہ
سادگی اور صفائی کہ اپنی خارش کا حال خط میں لکھ ڈالا ہے۔ ایک بناوٹی آدمی ہرگز ایسا نہیں کر
سکتا ۔ اس سے میرا حسن ظن بڑھتا چلا گیا ۔
مولوی الہی بخش صاحب اپنے عزیز دوست بخشی عبدالرزاق صاحب کے ساتھ اکتوبر
۱۹۰۷ء میں قادیان تشریف لائے تھے اور یہاں سے لاہور گئے تھے ۔ ان دنوں میں حضرت
مرزا صاحب علیہ السلام نے ان کو خط لکھا تھا جو کہ مولوی صاحب نے مجھے دکھلایا ۔ فقط اشارہ کرتا
تھا کہ یہ آخری ملاقات ہے ۔ اس خط کی نقل درج ذیل ہے ۔
بدر نمبر ۹ جلده ۱ مورخه ۱۵ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه ۹
السلام علیکم ورحمته وبركاته
مكتوب
میری تو یہی مراد اور یہی خواہش ہے کہ مولوی صاحب بواپسی اگر کم سے کم ایک ہفتہ اور
قادیان میں رہ جائیں ۔ اگر رخصت کم ہے تو بڑا سہل طریق ہے کہ آج ہی درخواست دے کر
ہفتہ عشرہ کی اور رخصت منگوا لیں ۔ کیونکہ عمر کا ہر گز اعتبار نہیں ہوا کرتا ۔ بہت ملاقاتیں ہیں کہ جو
آخری ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔ اور یہ تو مثل مشہور ہے کہ کار دنیا کسے تمام نکر دے
مکن تکیه بر عمر ناپائیدار
مباش ایمن از بازی روزگار
یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے مشکل نہیں ہے مگر کچھ دن اس جگہ رہنا بہت ضروری ہے ۔
اتنی دور دراز مسافت سے بار بار آنا اگر چہ عمر بھی باقی ہو مشکل ہے ۔
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۷ء
بدر نمبر ۹ جلده امورخه ٫۵ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۰۰۹
والسلام
مرزا غلام احمد