حضرت سردار امام بخش خاں صاحب ؓ آف کوٹ قیصرانی
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سردار امام بخش خاں صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف کوٹ قیصرانی
حضرت سردار امام بخش خان صاحب
آف کوٹ قیصرانی
ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مکتوب مبارک کا جو خدا تعالیٰ کے
ایک بہت بڑے نشان کا حامل ہے عکس دیا دیا جاتا جاتا ہے۔ یہ یہ مکتوب حضور نے سردار امام بخش خاں
صاحب مرحوم کوٹ قیصرانی کے نام اس وقت تحریر فرمایا تھا جب سردار صاحب موصوف کو ان
کے والد صاحب کے کہنے پر گورنمنٹ نے ریاست سے نکال دیا اور اس بے کسی اور بے بسی کی
حالت میں سردار صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے اپنی مشکلات
کے دور ہونے کے لئے درخواست دعا کی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سردار صاحب کے
خط کے جواب میں ان کو یہ مکتوب ارقام فرمایا اور تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ
اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر کرے گا ۔ گو جلدی یا کسی قدر دیر سے ۔“
آخر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ان الفاظ کو پورا کرنے کے
لئے یہ انتظام کیا کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد سعادت مہد کے شروع میں
سردار صاحب کے والد صاحب نے گورنمنٹ کو ان کے واپس آنے کی اجازت کے لئے
لکھا اور انہیں اجازت مل گئی ۔ اس کے بعد تھوڑے عرصہ میں ہی ولی عہد دیوانہ ہو گیا اور ان
کے والد صاحب فوت ہو گئے ۔ اس پر سردار صاحب رئیس مقرر کئے گئے ۔ اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی دعا معجزانہ رنگ میں پوری ہوئی ۔
الفضل نمبر ۸۵ جلد ۱۵ مورخہ ۲۷ را پریل ۱۹۲۸ ء صفحہ ۷
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ اگر آپ سچے اعتقاد اور ایمان
پر قائم ہوں گے ۔ امید کہ اللہ تعالی بہر حال آپ کے لئے بہتر کرے گا گو جلدی یا کسی قدر دیر
سے ۔ استقامت اور حسن ظن کی طرف رہیں ۔ آپ کو معہ آپ کی اہلیہ کے بیعت میں داخل کر لیا
گیا ہے۔ بہتر ہے کہ اپنے حالات سے بار بار اطلاع دیں ۔ اور دو ہفتہ یا تین ہفتہ کے بعد
اطلاع دے دیا کریں یہ ضروری ہے اور اگر ایک دفعہ قادیان میں آ جائیں تو بہت بہتر ہے۔
باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
۲۰ اکتوبر ۱۹۰۶ء
والسلام
غلام احمد از قادیان
حضرت سردار امام بخش خان صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف کوٹ قیصرانی
استان کی ورته او در تمام
دلویر بھنا
ابر اسوسی کا
اخبار من في
کی اعتقاد اور بالاسم قائم کریگی اندام
اوگرا کا کیا اعتقاد
اموستای پیر حال
ریانا لو حلون
کسی قدر دیر کی استقامت اور حس شا ی اکرام ہیں
سی
گیا
بایزیک ایک
نی تری کو اپنی حالت می بایر به اطلع دیا اور
ه ای به ری دا کاری لا
امام الدین صاحب فیض
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف گولیکی