حضرت مولوی امام الدین صاحب فیضؓ آف گولیکی
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولوی امام الدین صاحب فیض آف گولیکی
حضرت مولوی امام الدین صاحب فیض ولد مولانا بدرالدین صاحب نومبر ۱۸۵۱ء میں
پیدا ہوئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت ۱۸۹۵ء میں کی ۔ اور غالباً ۱۸۹۵ء میں ہی
بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے ۔
سورج چاند گرہن کا نشان ظاہر ہونے پر آپ کی توجہ احمدیت کی طرف مبذول ہوئی ۔
چنانچہ بٹالہ آکر آپ نے قادیان کا پتہ لگایا اور چپ چاپ یہاں پہنچ کر حضرت اقدس علیہ السلام
سے ملاقات کی اور بیعت کا شرف حاصل کیا ۔
اکتوبر ۱۹۲۵ء میں حضرت خلیفة المسیح الثانی سے اجازت لے کر اپنے وطن گولیکی سے
ہجرت کر کے قادیان تشریف لے گئے ۔ آپ کی آنکھ میں نزول الماء ہو رہا تھا اور عارضہ فتق بھی
لاحق ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود ایک کثیر تعداد شاگردوں کی آپ کے ارد گرد جمع ہوگئی جو آپ
سے علم حاصل کر کے مولوی فاضل ، ادیب اور مدرس کے علاوہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ۔
حضرت مولانا صاحب ایک جید عالم اور عارف تھے ۔ صاحب کشف والہامات اور
مستجاب الدعوات تھے۔ باوجود پیرانہ سالی اور ضعیفی کے ہر نماز باجماعت ادا کرتے اور
با قاعدگی سے نماز تہجد پڑھتے تھے ۔
آپ ۱۲ را پریل ۱۹۴۰ء کو آٹھ بجے شام نہایت طمانیت وسکون کے ساتھ واصل بحق
ہوۓ ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آپ کے فرزند قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابی تھے۔ آپ معروف شاعر اور اخبار نویس تھے ۔ آپ نے ساری عمر سلسلہ کی خدمت میں
گزاری
☆
البقرة : ۱۵۷ تلخیص از الفضل نمبر ۹۵ جلد ۲۸ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۴۰ صفحه ۴ تا ۶
فہرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی
امام الدین صاحب فیض آف گولیکی
نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحه
بلا تاریخ
بلا تاریخ
جلد چهارم
مکتوب نمبرا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
L
نصیحت اس سے بڑھ کر اور کیا نصیحت ہو سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ۔ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان لوگوں
کے ساتھ ہوں جو مجھ سے ڈرتے اور میرے احکام پر چلتے ہیں ۔ یعنی وہ جو صرف بدی سے پر ہیز
نہیں کرتے بلکہ بدی کو ترک کر کے نیک اعمال بھی بجالاتے ہیں سو خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ میں
پر ہیز گاروں اور نیکوکاروں کے ساتھ ہوں ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ ایسے لوگ مورد مراحم اور
الطاف اور فیوض الہیہ ہیں ۔ جس شخص کے ساتھ صرف چراغ ہو اس کی راہ کی تاریکی دور ہو جاتی
ہے۔ پس جس کے ساتھ خدا ہو وہ کیونکر تاریکی میں رہ سکتا ہے۔ مگر تقویٰ شعاری اور نیکوکاری
بھی مشکل ہے۔ در حقیقت ایک موت ہے۔ اور یہ مرتبہ کثرت دعا اور کثرت استغفار سے میسر
آ سکتا ہے۔ پھر بھی خدا کا فضل شرط ہے۔ بحر فضل کے نہ دنیا درست ہو سکتی ہے اور نہ زبان اور
نہ دل ۔ فضل ہر یک توفیق کی جڑ ہے ۔
مکتوب نمبر ۲
والسلام
میرزا غلام احمد
حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی کہ چند کلمات دعا ئیہ لکھ دیں جو موجب برکت ہوں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میاں احمد دین بہت استغفار پڑھتے رہیں یعنی اس قدر کہ اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ
ذَنْبٍ وَّ أَتُوبُ إِلَيْهِ ۔ اور یہ دعا بہت پڑھیں ۔ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ ۔ اور
اپنی زبان میں بھی گناہوں کی معافی چاہتے رہیں ۔ ؟
☆☆
والسلام
میرزاغلام احمد
ل النحل: ۱۲۹ ، بدر نمبر ۷ جلد ۷ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷
قاضی امیر حسین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف بھیرہ