حضرت قاضی امیر حسین صاحب آف بھیرہ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت قاضی امیر حسین صاحب آف بھیرہ
حضرت قاضی امیر حسین رضی اللہ عنہ بخاری سید تھے ۔ آپ کی ولاد پ کی ولادت ۱۸۴۸ء : ۱۸ء میں بھیرہ
میں ہوئی ۔مغلوں کے عہد میں آپ کے آباء کو قاضی کا جلیل القدر عہدہ ملا تھا ۔ حصول تعلیم کا
آغاز جوانی کے عالم میں ہوا۔ اس سے قبل اپنے والد صاحب کے ساتھ گھوڑوں کی تجارت
کرتے تھے۔ سہارن پور کے مدرسہ مظہر العلوم سے تعلیم کی تکمیل کی ۔ جب واپس بھیرہ تشریف
لائے تو محلہ قاضیاں میں اپنی خاندانی مسجد میں حدیث کا درس دیا کرتے تھے ۔
آپ کی شادی حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحب کی بھانجی سے ہوئی ۔ آپ نے
مدرسة المسلمين، امرتسر میں ملازمت کا آغاز کیا۔
مئی ۱۸۹۳ء میں جنگ مقدس ( مباحثہ پادری عبد اللہ آتھم ) امرتسر کے دوسرے روز
آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کی کہ میری دعوت منظور فرماویں ۔
حضرت نے آپ کی دعوت کو حضرت شیخ نور احمد صاحب کی منظوری پر رکھا ۔ حضرت قاضی
صاحب نے دعوت کی حضرت اقدس نے منظوری دے دی ۔ اس دعوت کے بعد حضرت قاضی
صاحب نے بیعت کر لی ۔
تم
آپ امرتسر سے ملازمت چھوڑ کر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان آ گئے ۔ آپ کے
شاگردوں میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد (خلیفہ المسیح الثانی) اور حضرت میر محمد اسحاق
صاحب شامل تھے ۔ جبیر الصوت‘ ہونے کے باوجود کلام الہی کی تلاوت آہستہ آہستہ کرتے
تھے ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل آپ کی قرآن فہمی کی اکثر داد دیتے تھے اور ان کے قرآنی
نکات کی قدر کرتے تھے۔ آپ حضرت مسیح موعود کے عشق و محبت اور آپ کی اطاعت میں گداز
تھے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو خدا تعالیٰ کی ایک آیت رحمت یقین کرتے تھے ۔ آپ کے

تلامذہ میں سے حضرت مولانا جلا جلال الدین شمس صاحب اور حضرت مولانا ابوالعطاء صا۔ ء صاحب
خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ آپ کے بعض علمی مضامین الحکم اور الفضل میں شائع ہوتے رہے۔
حضرت مسیح موعود نے اپنی تصنیف آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالا نہ ۱۸۹۲ء میں شریک
ہونے والوں اور چندہ دہندگان میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔
آپ نے ۲۴ اگست ۱۹۳۰ ء کو وفات پائی ۔ آپ کا وصیت نمبر ۲۱۲۵ ہے۔ آپ کی تدفین
بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی ہیں
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۱۴۴ ، ۱۴۵

یہ خط محترم قاضی صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں تحریر کیا تھا ۔ )
حضور اقدس سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا لڑکا سخت بیمار ہے۔ پیچش اور خون اس کو جاری ہے ۔ کوئی دوائی اس کو فائدہ نہیں
کرتی ۔ اب اس کی والدہ دوائی سے نفرت کرتی ہیں ۔ اور ا ہیں ۔ اور اس کو بہت اضطراب ہو رہا ہے ۔ ہورہا ہے۔
حضور نوازش فرما کر اگر توجہ سے دعا کریں تو یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ شفا بخشے گا ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب
امیر حسین
اللہ تعالیٰ آپ کے لڑکے کو شفا بخشے اور اس کی والدہ کی بے قراری دور کرے ۔ آمین ۔
میں کئی دفعہ دعا کروں گا ۔ کل مجھے اضطراری طور پر لاہور کا سفر پیش آ گیا ہے۔ اگر کلوراڈین کے
دو قطرے دیئے جائیں تو اس سے بھی خون بند ہو جاتا ہے بشرطیکہ بہت ضعف نہ ہو ۔ **
والسلام
مرزا غلام احمد
اصحاب احمد جلد نهم صفحه ۱۰۸

سید تفضل حسین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اکسٹرا اسٹننٹ علی گڑھ

آج 10 میں سے 10 باقی