حضرت سید تفضّل حسین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سید تفضل حسین صاحب
اکسٹرا اسسٹنٹ علی گڑھ ضلع فرخ آباد
حضرت مولوی سید تفضل حسین رضی اللہ عنہ کا اصل وطن اٹاوہ تھا۔ آپ کے والد ایک
بزرگ عارف باللہ مولوی الطاف حسین مرحوم کے خلف الرشید تھے ۔ آپ فطرتاً صالحیت اپنے
اندر رکھتے تھے ۔
وو
کتاب
جس زمانہ میں آپ تحصیلدار تھے تو آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب
براہین احمدیہ کے ساتھ خاص عقیدت تھی ۔ وہ کئی مرتبہ حضرت اقدس کی خدمت میں علی گڑھ
تشریف لانے کی درخواست کر چکے تھے جسے حضور نے قبول فرمایا۔ حضور اپنے اس سفر میں
حضرت سید صاحب کی خدمت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔
وو
حبي في الله مولوی محمد تفضل حسین صاحب ۔۔۔۔۔۔ یہ عاجز جب علیگڑھ میں گیا تھا تو در حقیقت
مولوی صاحب ہی میرے جانے کا باعث ہوئے تھے ۔ اور اس قدر انہوں نے خدمت کی کہ میں
اس کا شکر یہ ادا نہیں کر سکتا ۔۔۔۔
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴۳ )
حضرت اقدس اپریل ۱۸۸۹ء میں لدھیانہ سے علی گڑھ تشریف لے گئے ۔ اس سفر میں
حضور کے ہمراہ آپ کے خدام میں حضرت مولوی عبد اللہ سنوری اور حضرت حافظ حامد علی بھی
تھے ۔ حضرت اقدس سید محمد تفضّل حسین صاحب ( تحصیلدار ) کے ہاں ٹھہرے۔ جو ان دنوں
دفتر ضلع میں سپرنٹنڈنٹ تھے۔

حضرت مولوی صاحب نے ۷ را پریل ۱۸۸۹ء کو بیعت کی ۔ آپ کی بیعت ۷۸ نمبر
پر درج ہے ۔
ازالہ اوہام میں مخلصین اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں آپ کا ذکر ہے ۔
آپ ایک مخلص اور فدائی احمدی تھے ۔ ۳۱۳ کبار صحابہ میں جگہ پائی ۔ آپ نے ۳ رنومبر
۱۹۰۴ء کوا ٹا وہ میں وفات پائی
☆
تین سو تیره اصحاب صدق و صفا صفحه ۱۸۹

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو محبت اپنے مخلص احباب سے ہے اور کس طرح
سے آپ بدل اس امر کو چاہتے ہیں کہ احمدی احباب آپ کی صحبت بابرکت میں رہ کر
فیضان الہی کے چشموں سے اپنے دلوں کی زمین کو سیراب کریں وہ آپ کو ذیل کے خط سے ظاہر
ہو سکتا ہے۔ جو کہ حضرت امام الزمان نے سید تفضل حسین صاحب پنشنرز رئیس اٹاوہ کے نام ان
کے ایک خط کے جواب میں تحریر فرمایا ۔ جبکہ سید صاحب قادیان میں ہی مقیم تھے اور جانے کے
لئے رخصت طلب کی تھی ۔
مکتوب
محبی اخویم مولوی سید تفضل حسین صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا یہ عنایت نامہ بہت ناگوار گزرا۔ مجھے پہلے ہی امید تھی کہ آپ جلد رخصت لیویں
گے ۔ یہ واقعی بات ہے کہ میں نہیں جانتا کہ پھر ملاقات ہو یا نہ ہو۔ کسی نے سچ کہا ہے۔
غنیمت جان رل مل بیٹھنے کو
جدائی کی گھڑی سر پر کھڑی ہے۔ لیکن آپ کے اس عذر کے سامنے کہ چندا مور ضروری
در پیش آ گئے ہیں کیا کہہ سکتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ آپ کا حافظ ہو۔ دنیا ایک بے وفا اور سرائے
فانی ہے۔ آخرت کی طرف ہمیشہ متوجہ رہیں ۔ اور پھر نیت رکھیں کہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو پھر
ملاقات کریں ۔
۱۴ مارچ ۱۹۰۴ء
خاکسار
مرزا غلام احمد
بدر نمبر ۱۵ جلد ۲ مورخہ ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ء صفحہ ۷

حضرت منشی
جلال الدین صاحب بلانوی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی