حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانویؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانوی
پنشنر سابق میر نشی رجمنٹ نمبر ۱۲ موضع بلانی کھاریاں ضلع گجرات
حضرت منشی جلال الدین رضی اللہ عنہ مغل بر لاس خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کے
آباؤ اجداد قندهار (افغانستان ) سے ہجرت کر کے صوبہ پنجاب کے علاقہ گجرات میں آئے
تھے ۔ آپ کے والد کا نام مرزا غلام قادر صاحب تھا جو اس علاقہ میں طبیب تھے ۔ آپ ۱۸۳۰ء
کو موضع بلانی میں پیدا ہوئے ۔
۔۔۔
ایک دفعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت خواب میں ہوئی تو دل کی
بے قراریاں اور بڑھ گئیں ۔ دوبارہ جب حضرت اقدس کی زیارت خواب میں ہوئی تو آپ
نے حضور کا دامن پکڑ لیا اور عرض کیا حضور ! آپ مجھے اپنے نام اور جائے قیام سے مطلع فرمائیں
تو حضرت نے آپ کو نام اور رہائش بتاد د بتا دی۔
جب آپ کی رجمنٹ جھانسی چلی گئی تو ۱۸۸۲ء یا ۱۸۸۳ء میں آپ نے چند ماہ کی
رخصت لی اور قادیان کے لئے رخت سفر باندھا۔ یکے والا حضرت اقدس کے علاوہ کسی اور کے
پاس آپ کو لے گیا تو آپ نے کہا کہ یہ وہ شخص نہیں اس پر یکے والا آپ کو حضرت اقدس کے
پاس لے گیا ۔ حضور پر نور کو دیکھتے ہی آپ نے پہچان لیا اور بیعت کی درخواست کی لیکن حضرت
اقدس نے فرمایا کہ ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ملا ۔
جب حضرت اقدس نے بیعت کا اعلان فرمایا تو آپ نے فوراً بیعت کر لی ۔ رجسٹر بیعت
میں آپ کی بیعت ۹۳ نمبر پر درج ہے۔ بیعت کے بعد ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی کہ
آپ کی عبادات میں اس قدر رقت اور خشیت تھی کہ آنسوؤں سے آپ کا چہرہ مبارک تر ہو کر
کرتا بھی بھیگ جایا کرتا ۔
ازالہ اوہام میں آپ کا ذکر مخلصین میں ہے۔ حضرت اقدس نے انجام آتھم میں اپنے
مخلص دوستوں میں اور اشتہار ۲۲ فروری ۱۸۹۸ء میں اپنی پرامن جماعت میں آپ کا نام
درج فرمایا ہے ۔ اشتہار یکم جولائی ۱۹۰۰ء میں چندہ دہندگان منارة امسیح میں آپ کا نام درج
ہے ۔ اسی طرح ملفوظات جلد چہارم میں بھی آپ کا نام محبت بھرے ! رے الفاظ میں درج ہے ۔
اگست ۱۹۰۲ء میں آپ وفات پاگئے اور تدفین موضع بلانی میں ہوئی ۔ آپ کا کتبہ :
بہشتی مقبرہ قادیان میں ہے ۔ آپ کی وفات پر حضرت اقدس نے سرد آہ بھر کر فرمایا حضرت
منشی جلال الدین مرحوم ہمارے یکتا اور بے نظیر دوست تھے ۔“
کا کتبہ یادگار
نمبر شمار
فهرست مکتوبات بنام
حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانوی
تاریخ تحریر
۹ جنوری ۱۸۹۶ء
۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء
۱۰ رمئی ۱۹۰۱ء
صفحہ نمبر
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۰،۱۹
مکتوب نمبرا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام همام مهدی و مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ فرماتے ہیں کہ ہماری تو عین تمنا ہے کہ آپ قادیان میں
آئیں ۔ خدا تعالیٰ وہ تقریب جلد نکالے کہ آپ کی ملاقات نصیب ہو۔ مولوی عبدالکریم
صاحب سیالکوٹی سیالکوٹ میں بیمار تھے اب آرام ہے۔ مولوی نور الدین صاحب مالیر کوٹلہ
ہیں ۔ دو تین ماہ میں آئیں گے ۔ مولوی سید محمد احسن صاحب امروہہ میں ہیں ۔ وہ خدا جانے
کب آئیں گے۔
۹ جنوری ۱۸۹۶ء
والسلام
از سراج الحق کا تب سلام مسنون
بلانی تحصیل کھاریاں ضلع گجرات پنجاب
بخدمت منشی محمد جلال الدین صاحب پنشنر سلمہ اللہ تعالی
از قادیان
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منشی صاحب
السلام علیکم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بیشک ٹھیک ہے۔ حضرت اقدس کو بہت روز ہوئے ایک خواب بدیں طور ہوئی کہ ہماری
پگڑی اور عصا اور چوغہ چوری ہو گیا ۔ چوغہ تو جلد مل گیا ۔ مگر عصا و پگڑی کے لئے آدمی واپس
رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۴ صفحه ۱۶۰
لینے گیا ہے اور کچھ الہام بھی متوحش ہوئے ۔ وہ ضرور اس پیشگوئی کے متعلق معلوم ہوتا ہے خدا
خود فضل کرے گا ۔ دشمن طرح طرح کے افترا اور بہتان کر رہے ہیں ۔ مگر وہ سب ذلیل وخوار
ہوں گے ۔ حضرت اقدس کا سلسلہ کوئی انسانی منصوبہ نہیں ہے ۔ یہ اس ہاتھ سے قائم ہوا ہے جو
سب دنیا پر حکمران ہے۔ خدا کے بندوں کا مقابلہ کرنا گویا خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرنا ہے ۔ کچھ فکر
واندیشہ کی بات نہیں ۔ پانچ روپیہ کا منی آرڈر وصول ہو چکا ہے ۔ آپ مطمئن رہیں
قادیان ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء
والسلام
عاجز مرزا خدا بخش
بحکم حضرت اقدس
بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات
بخدمت منشی جلال الدین صاحب
مکتوب ۳
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت اقدس آپ کو کبھی بھولے نہیں ۔ آج کل بڑی تحریکات کے دن ہیں ۔ تین
عظیم الشان اشتہار چھپ رہے ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ۔ **
۱۰ رمتی ۱۹۰۱ء
منشی محمد دین صاحب کی خدمت میں سلام عرض کر دیں ۔
جناب منشی جلال الدین صاحب پنشنر
موضع بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات ۱۶ رمئی
رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۴ صفحه ۱۶۲ رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۱ صفحه ۱۳۴
عاجز
عبد الكريم
مرزا خدا بخش صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ