حضرت مرزا خدا بخش صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مرزا خدا بخش صاحب
مرزا خدا بخش جھنگ شہر میں مرزا مراد بخش صاحب کے گھر ۱۸۵۹ء میں پیدا ہوئے ۔ محلہ
باغوالہ جھنگ سے آپ کا تعلق تھا ۔ بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔ ہائی کورٹ لاہور میں
بطور مترجم ملا زمت مل گئی ۔۔۔۔
رجسٹر بیعت کے مطابق ۶۴ نمبر پر آپ کی بیعت درج ہے۔ جو ۲۴ مارچ ۱۸۸۹ء کی ہے ۔
آپ نے حضرت اقدس کے اخلاق کریمہ سے متاثر ہو کر سرکاری ملازمت چھوڑ دی ۔
حضرت اقدس نے مکان کے ایک حصہ میں آپ کو جگہ دی ۔ حضرت مسیح موعود کے فیض
روحانی کے پھیلانے کے لئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں جا کر آپ نے علماء سے
مباحثے کئے ۔ آپ کی زندگی کا
سے بڑا کارنامہ ان کی کتاب ” عسل مصفی کی تصنیف
ہے ۔ اسے حضرت مسیح موعود نے تین ماہ تک مغرب سے عشاء تک سنا اور اظہار خوشنودی
فرمایا۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے اور چودہ سو صفحات پر مشتمل ہے ۔
کا سب سے '
ازالہ اوہام میں آپ کا ذکر صاف ! پ کا ذکر صاف باطن اور ہمدردی اسلام کا : اسلام کا جوش رکھنے والوں میں ہے ۔
آسمانی فیصلہ میں پہلے جلسہ میں شامل ہونے والوں ، آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء
اور چندہ دہندگان ، تحفہ قیصریہ میں ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت کرنے والوں اور سراج منیر اور
کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں آپ کا ذکر کیا ہے ۔ کتاب من الرحمن میں حضرت اقدس
نے اشتراک السنہ میں جاں فشانی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا بھی ذکر
فرمایا ہے۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل کی وفات کے بعد ۔ بعد مبائعين خلافت سے وابستہ نہ رہے اور
احمد یہ انجمن اشاعت اسلام، لاہور کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ ۴ را پریل ۱۹۳۸ء کو بعمر ۷۸ سال
وفات پائی ۔
☆
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۸۷، ۸۸

نمبر شمار
الدلد
فہرست مکتوبات بنام
حضرت مرزا خدا بخش صاحب
تاریخ تحریر
۷ ارمنی ۱۸۸۹ء
بلا تاریخ
جلد چهارم
صفحه
الله
الده

مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم مولوی خدا بخش صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ میں اس جماعت پر نظر ڈال کر جنہوں نے
مجھ سے بیعت کی ہے اپنے دل سے یہ فتویٰ نہیں پاتا کہ وہ لوگ اس کار براری کا ذریعہ ہوسکیں
کیونکہ قریباً اکثر لوگ اُن میں سقیم الحال اور مسکین اور تنگدست اور تنگ حال ہیں اور بعض شائد
ادنی درجہ کے وسعت رکھتے ہوں مگر ان کے لئے یہ سوال ابتلا اور آزمائش ہوگا جس سے ان کی
یہ
حالت کے بگڑ جانے کا اندیشہ ہے ۔ کیونکہ آج کل کی طبیعتوں میں سوءظن بہت ہے۔ جنہوں نے
بیعت کی ہے بالفعل ان کی اسم نویسی ہو گئی ہے۔ ابھی میرے پر نہیں کھلا کہ ان میں سے واقعی طور
پر سچا معتقد اور اور مخلص کون ہے اور پھسلنے والا اور لغزش کھانے والا کون ہے ۔ البتہ اگر خدا تعالیٰ نے
چاہا دو تین برسوں تک ایسے آدمیوں کا گروہ پیدا ہو جاوے گا جو سچا اخلاص رکھتے ہوں تب وہ
اسلام اور مسلمانوں کے کام آئیں گے ابھی ان کچے حالات والوں کو ٹولنا فراست ایمانی سے
بعید ہے میرا دل صاف شہادت دے رہا ہے کہ ابھی یہ لوگ کوئی کام نہیں کر سکتے مجھے آپ کے
کام میں دل و جان سے دریغ نہیں ۔ مگر جو طریق ہو نہار نظر نہیں آتا بلکہ اس میں فساد دکھلا ئی دیتا
ہے اس کا اختیار کرنا آپ کے لئے کچھ مفید نہیں ۔ لوگ ابھی نہایت کچے ہیں اور ادنی خیال سے
بگڑنے پر مستعد اور نیز روحانی تعارف مجھ سے نہیں رکھتے ۔ بہت باتیں ایسی بھی ہیں جو اس خط
میں قابل تحریر نہیں اگر آپ رو برو ہوں تو آپ پر ظاہر کی جائیں ۔ اس لئے بالفعل یہ راہ مسدود ہوں تو آپ پر
ہے اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو کسی وقت کھل جائے گا ۔ خدائے واحد جلشانہ شاہد ہے کہ اس عاجز کو
آپ کی نسبت نہایت دل سوزی و ہمدردی ہے مگر آپ پر یہ آزمائش کا وقت ہے کہ کامیابی کی راہ
میں مشکلات ہیں آپ سب طرف سے پاس کلی کر کے خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور استغفار بہت

پڑھیں ۔ مجھے کبھی کبھی اپنے حالات سے اطلاع دیتے رہیں اگر چہ وہ ہندومسلمان ہونے پر
کیسا ہی مستعد معلوم ہو مگر میری رائے میں بہتر ہے کہ اُس سے بھی قطع امید کر کے اپنے مولا
غفور الرحیم پر نظر رکھیں تا وہ کوئی راہ پیدا کرے۔ میں آپ کے لئے سوچ میں رہتا ہوں
خدا تعالیٰ چاہے گا تو کوئی راہ پیدا کرے گا اس پریشانی سے جو آپ لاہور میں گزارتے ہیں اگر
آپ میرے پاس رہتے تو بہتر تھا مجھے آپ کے بارے میں دل میں درد اور فکر ر فکر ہے مگر ایمانی
غیرتمندی کی وجہ سے ایسے لوگوں کی طرف دامن سوال پھیلانے سے کا رہ ہوں جن کی صحت
خلوص و اعتقاد میں مجھے کمال درجے کا شک اور اُن کے بگڑ جانے کا قریب قریب یقین کے گمان
ہے خصوص ان دنوں میں جو ہر طرف سے فتنے اور سوء ظن کی آوازیں سنتا ہوں مگر یقین رکھتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ جلد ایسے لوگ میرے گروہ میں داخل کر دے گا کہ جو اسلام اور مسلمانوں کے
کام آئیں گے ۔ آخر اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ يَا إِلهَ الْعَالَمِينَ اپنے عاجز بندے خدا بخش پر
بخشش اور رحمت فرما کہ آخر تیرا ہی رحم ہے جو مصیبتوں سے نجات دیتا ہے ۔ آمین ثم آمین ۔
۱۷ رمتی ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
☆
ا خویم مولوی حکیم نورالدین صاحب ان دنوں میں کشمیر میں ہیں ۔ ایک خط سے معلوم ہوا
تھا کہ اُن کی والدہ صاحبہ فوت ہو گئے ہیں جہاں تک مجھے اُن کے ذاتی امور کا بہت علم تھا میں نے
زبانی آپ سے بیان کر دیا ؟ سے بیان کر دیا تھا۔ چندہ کے بارے میں انشاء اللہ ان کی خدمت میں میں تحریر کروں گا
مگر میرے نزدیک بہتر تھا کہ جس وقت وہ جموں آئیں تو آپ تحریری تاکید میری طرف سے
جاتے اب اگر آپ کا بھی منشاء ہے تو آپ مجھے اطلاع دیں تو میں خط لکھ کر آپ کے پاس
بھیج دوں گا ۔ آپ اس خط کو پڑھ کر خود روانہ کر دیں مگر آپ کے اطلاع دینے کے بعد یہ خط تحریر
لے جاتے
کیا جائے گا ۔ فقط ۔
الحکم نمبر ۲۶ جلدے مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۲۱

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشفقی محتی اخویم مرزا خدا بخش صاحب سلمہ اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا جو کچھ آپ نے بطور ہمدردی دین تحریر فرمایا ہے۔ وہ انشاء اللہ تعالیٰ
آپ کے لئے بموجب ثواب واجر ہے۔ ہر ایک شخص جو اصلاح خلق اللہ کے لئے مامور من اللہ
ہو ۔ وہ طبعا اور فطرتاً اپنے اندر یہ جوش رکھتا ہے کہ ہر دم اور ہر وقت خدا تعالیٰ سے خواستگار ہو کہ
جو لوگ اس کے دامن کے ساتھ وابستہ ہو گئے ہیں اور سچے دل سے اس کے سلسلۂ بیعت میں
داخل ہو چکے ہیں ان کی اندرونی غلاظتیں اور دلی ظلمتیں دور ہو جائیں ۔ لیکن نور سے ظلمت کی
طرف اور ضلالت سے ہدایت کی طرف کھیچنا یہ خاص خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور بشر کی
طاقت نہیں کہ خود بخود کسی مردہ دل کو زندہ کر سکے جب تک بالائی طاقت اس کو زندگی نہ بخشے ۔ نہ
اکثر لوگ خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے بندوں کے بارے میں یہ معیار اور محک بنانا چاہتے ہیں کہ
ان کے متبعین کی حالت کو دیکھیں کہ کہاں تک وہ محبت اور اطاعت الہی میں ترقی کر گئے ہیں اور
اگر ایسے خدا رسیدہ متبعین نہ پاویں تو بلا توقف یہ فیصلہ کرنے کو تیار ہوتے ہیں کہ وہ شخص متبوع
برکات روحانیہ سے خالی ہے ۔ حالانکہ یہ ان کی پرلے درجے کی غلطی ہے ۔ وہ بوجہ اپنی
بے بصیرتی کے ایسا خیال کر بیٹھتے ہیں کہ گویا نورانی اشخاص کے لئے یہ امر لازم غیر منفک ہے کہ
ان کا نور خواہ نخواہ ہر ایک طبع اور استعداد میں سرایت کرے حالانکہ یہ خیال سراسر غلط ہے ۔
جسمانی طور پر بھی اگر دیکھا جاوے تو جس قدر منور اجرام آسمان کی فضا میں پائے جاتے
ہیں ۔ وہ ہر ایک آنکھ کو روشنی نہیں بخش سکتے جب تک کہ آنکھ میں فطرتی طور پر روشنی قبول کرنے
کا مادہ نہ ہو مثلاً شہرک یا اور تمام ایسے لوگوں کو جو آنکھ کے اندھے ہوں آفتاب کے وجود پر کوئی
اعتراض وارد نہیں ہو سکتا ۔ اگر چہ یہ بات سچ ہے کہ نورانی لوگوں کی صداقت اور راستبازی اسی
بات پر منحصر ہے کہ ان کے نور سے عموماً تاریک خیال لوگ منور ہو جائیں تو پھر بعض انبیاء پر

اعتراض وارد ہوتا ہے جن کے فیض صحبت سے بہت کم لوگ ہدایت یاب ہوئے ہیں ۔ بلکہ قرآن
کریم اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ بہت سے نبی ایسے بھی گزرے ہیں کہ جن کے ہاتھ
سے ایک شخص بھی ہدایت یاب نہیں ہوا ۔ اللہ جل شانہ نے حضرت لوط کا قصہ بھی یہی نمونہ
دکھلانے کے لئے قرآن کریم میں درج فرمایا ہے کہ باوجود یکہ حضرت لوط سچے نبی اور موید
بتائید الہی تھے مگر تب بھی ان کی قوت قدسیہ کا ایک ذرہ اثر ان کی قوم پر نہ پڑا بلکہ سخت اور نہایت
مکروہ اور نا گفتی فواحش میں وہ مبتلا رہے اور اسی میں جانیں دیں یہاں تک کہ حضرت لوط کی
بیوی بھی باوجود اس کے کہ ایسے پاک باطن اور مقدس رسول سے اس کا ایک خاص تعلق تھا
معصیت اور نافرمانی سے بچ نہ سکی۔ اسی کے قریب قریب حضرت نوح علیہ السلام کا حال ہے جو
نو سو برس تک برابر دعوت حق کرتے رہے مگر بجز معدودے چند کے اور تمام لو کے اور تمام لوگ حتی کہ ان کا
ایک بیٹا بھی عذاب طوفان میں مبتلا ہو کر داخل جہنم ہوئے ۔ پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
اصحاب اور صحبت یافتہ لوگوں کا حال دیکھنا چاہئے کہ قرآن کریم میں کسقد ران کے فسق و فجور اور
معاصی اور نافرمانیاں بیان کی گئی ہیں یہاں تک کہ وہ باوجود ایک رسول کے صحبت یاب ہونے
کے ہر ایک زمانہ کے بدمعاشوں اور اوباشوں کا ننگ معلوم ہوتے ہیں اور پھر حضرت مسیح کے
حواری جن کے مثیل ہونے کے لئے یہ عاجز مامور کیا گیا ہے۔ غور کرنے کی جگہ ہے انجیلوں سے
یہ ایک تاریخی ثبوت ملتا ہے کہ حضرت عیسی پر ان کی کل زمانہ رسالت میں بیاسی آدمی ایمان لا کر
ان کے خاص دوستوں اور مصاحبوں اور دن رات کے رفیقوں میں داخل ہوئے تھے۔ از انجملہ
ستر آدمی ایک ابتلا کے وقت ان کی بیعت ۔۔۔۔ اور اطاعت سے دست بردار ہو کر اپنے
اپنے گھروں میں چلے گئے اور پھر مدت العمر بداعتقادی کے ساتھ انہوں نے عمر بسر کی ۔ باقی
رہے بارہ حواری ان کا یہ انجام ہوا کہ ایک ان میں سے یہودا اسکر یوطی نام جس کو بہشت کے
بارہویں تخت کا وعدہ بھی دیا گیا تھا۔ یہودیوں کے مولویوں فقیہوں سے تین روپیہ رشوت لیکر
اس جرم کا مرتکب ہوا کہ اپنے آقا اور رسول کو ان کے ہاتھ میں پکڑوا دیا اور آخر بے ایمان ہو کر
مرا۔ اور از انجملہ ایک حواری میاں پطرس جس کی نسبت حضرت مسیح کی پیش گوئی تھی کہ پطرس ایسا
مقرب الہی آدمی ہے کہ جس کے ہاتھ میں بہشت کی کنجیاں ہیں جس کے لئے چاہے بہشت

اور
کے دروازے کھول دے اور جس پر چاہے دروازہ بند کر دے لیکن اس کا حال انجیل میں لکھا ہے کر
وہ بھی یہودا اسکر یوطی کے حال سے کچھ کم نہیں بلکہ اگر سوچ کر دیکھو تو زیادہ ہے کیونکہ یہودا نے
گورشوت تو لی مگر زبان سے انکار نہ کیا۔ مگر اس شخص نے تین مرتبہ زبان سے انکار کیا بلکہ تیسری
دفعہ حضرت مسیح کی طرف جو سامنے کھڑے تھے اشارہ کر کے بلند آواز سے کہا کہ میں اس شخص پر
لعنت بھیجتا ہوں اور باقی دس احواری جو تھے وہ خوف کے مارے ایسے بھاگے اور ان کو اس بات
کی ذرا پرواہ نہ رہی کہ ہمارا مقتدا اور رسول گرفتار کیا گیا ہے ۔ ہمیں اگر زیادہ نہیں تو دو تین منٹ
ہی صبر کرنا چاہئے ۔ اب دیکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح کے ہدایات کی کیا تاثیر ہوئی تھی ۔ اگر چہ یہ
بات تو تاریخی طور پر مسلم اور انجیل سے بھی ثابت ہے کہ یہودیوں کے مولویوں اور فقیہوں
عالموں فاضلوں میں ایک شخص بھی حضرت مسیح پر ایمان نہیں لایا تھا۔ صرف یہود کے ان پڑھ اور
اتی اور نا خواندہ مچھوے ایمان لائے تھے لیکن افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ وہ بھی اپنے ایمان پر
ثابت قدم اور مستقیم نہ نکلے اور قابل شرم سوانح چھوڑ گئے ۔ پھر کیا ہم ان سوانح پر نظر ڈال کر
حضرت مسیح یا کسی دوسرے کو برکات روحانیہ سے نعوذ باللہ خالی سمجھ سکتے ہیں ۔ ماسوا اس کے
ہمارے سید و مولا جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح پر نظر ڈالنی چاہئے کہ مکہ کے
تیرہ برس میں کس قدر لوگ مشرف باسلام ہو گئے تھے ۔ اگر چہ جہاد اور جنگ کے زمانہ میں تو اس
قدر لوگ حلقہ اسلام میں داخل ہوئے جن کا شمار کرنا مشکل ہے۔ سو اکثر ان میں وہی تھے جو
اسلام کا غلبہ دیکھ کر اور سیف و سنان کی چمکار ملاحظہ کر کے مشرف باسلام ہوئے تھے اور اصحاب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر چه تزکیہ نفس اور دیگر کمالات باطنی میں سب سے زیادہ ترقی کر گئے
تھے۔ لیکن وہ ترقی یکدفعہ اور دور بیٹھے نہیں ہوئی تھی بلکہ وہ لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بصدق و
وفاداری تمام سرآستانه نبوی پر جا بیٹھے تھے اور بقیہ حصہ اپنی عمروں کا خرچ کر کے اور اپنے مال
اور اپنی جان اور اپنی عزت اسی راہ میں فدا کر کے اس بات کے مستحق ٹھہر گئے تھے کہ خدا تعالیٰ کا
فضل ان پر خاص ہوا یسا ہی جاننا چاہئے کہ جب تک کوئی سچے دل اور سچی وفاداری سے فضل الہی
کا طالب نہیں ہوتا تب تک اس کو کسی رسول سے فائدہ نہیں پہنچتا۔ دیکھنا چاہیے کہ ابو جہل اور
ابولہب جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقارب قریبہ میں سے تھے ۔ جن کے وجود میں

آنحضرت کی جدی خون کی شراکت تھی لیکن پھر باوجود بے حد تبلیغ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ان کو
نور رسالت سے ایک ذرہ بھی روشنی نہ پہنچی بلکہ ان پر یہ حکم آیت کریمہ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ
فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ۔ اور بھی حجاب پر حجاب پڑ گئے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آئے نہ
ہوتے تو یہ یقینی امر ہے کہ ابو جہل وغیرہ کفرہ فجرہ اس انتہائی درجہ کی شرارت تک ترقی نہ کرتے
جو ترقی کر گئے کہ واصلان الہی جب ظہور فرماتے ہیں تو ایک ذرہ توجہ کر کے یا ایک تھوڑی سی
پھونک مار کر تار یک فطرت کے آدمی کو خاک سے افلاک تک پہنچا دیتے ہیں ۔ سراسر ایک غلط
خیال اور فاش غلطی ہے جب کہ حق بات یہ ہے کہ جو ازل سے بلائے گئے ہیں وہی دعوت حق
قبول کرتے اور وہی فیض سماوی سے مستفیض ہوتے ہیں ۔
حسن ز بصره بلال از حبش صهیب زروم زخاک مکہ ابو جہل ایں چہ بوالعجبی ست
اور یہ جو آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ سید احمد صاحب کی تاثیرات باطنی عام طور پر لوگوں کے دلوں
پر اثر کر گئے ہیں اور بڑے بڑے مشاہیر علماء ان کے حلقہ اطاعت میں آگئے تھے ۔ یہ تقریر از قبیل
خطابیات ہے جس کے اثبات کے لئے کوئی سند صحیح یا حجت قطعی کسی کے ہاتھ میں نہیں ۔ اصل بات یہ
ہے کہ جب بعض اکابر و مشائخ دنیا سے گزر جاتے ہیں تو پیچھے سے ان کے سوانح اور لائف لکھنے والے
بہت سے حواشی اپنی طرف سے ملا کر اور ان کے حالات کو ایک اعجوبہ کی طرح بنا کر لکھتے ہیں ۔ تا وہ
تصویر جو اپنے خیالات کے دخل سے وہ لوگ کھینچتے ہیں۔ لوگوں کو دلکش معلوم ہو۔ ورنہ صاف ظاہر ہے
کہ وقت کے مولوی اور فقیہ کبھی کسی نبی اور رسول پر بھی ایمان نہیں لائے ۔ حضرت مسیح پر بھی ایمان نہیں
لائے ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان نہیں لائے ۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے ایسے
لوگوں کے ہاتھ سے بہت تکلیفیں اٹھائیں ۔ سید عبد القادر گیلانی رضی اللہ عنہ پر سولہ سو مولویوں نے کفر
کا فتویٰ لکھا اور امام غزالی صاحب کے زمانہ میں مولویوں نے انہیں کا فر ٹھہرایا ۔ سید الطائفہ حضرت
بایزید بسطامی صاحب ستر دفعہ کا فر ٹھہرا کر بسطام سے نکالے گئے ۔ مجدد الف ثانی صاحب پر مولوی
عبدالحق صاحب دہلوی نے کفر کا فتویٰ لکھا اور ہندوستان کے تمام مشاہیر علماء کے اس پر مہریں لگوائیں اور
اس پر بھی بس نہ کی بلکہ شاہ وقت کو افروختہ کر کے گرفتار کرایا اور زدوکوب ہوئے اور گوالیار کے قلعے میں ایک
البقرة : اا

مدت تک قید رہے ۔ ان تمام واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سچے اور راستباز لوگ اپنے وقت
کے مولویوں سے دکھ اٹھاتے رہے ہیں ۔ غور کر کے دیکھنا چاہئے کہ سید عبدالقادر صاحب کی آج
کل کیسی عظمت لوگوں کے دلوں میں ہے لیکن اس زمانے میں جب مولویوں نے انہیں کافر
ٹھہرایا تو برا بر دو سو برس تک کسی نے ان کا نام نہیں لیا۔ الا ماشاء اللہ ۔ پھر بعد اس کے عبداللہ یافعی
پیدا ہوئے تو انہوں نے سن سنا کر ان کے حالات اور خوارق لکھے اور ایک یہ امر بھی یاد رکھنے
کے لائق ہے کہ جب کوئی ایسا ز ا ہد و عابد خلق اللہ کو اپنی طرف بلاتا ہے جس کو بجز خاموشی و گوشه گزینی
کے اور ذکر الہی کے اور کوئی خدمت منجانب اللہ سپر نہیں ہوتی اس کی محبت جلد تر دلوں میں بیٹھ
جاتی ہے اور اس کے بارے میں لوگوں کو کوئی ابتلا پیش نہیں آتا۔ لیکن جب کوئی ایسا ما مور من اللہ
ظاہر ہوتا ہے جس کا منصب اور فرض یہ ہو کہ وہ اصلاح خلق اللہ کرے اور علماء اور فقرا کی غلطیاں
ے بر پا ہو
ان پر کھولے اور ایسے ایسے ت ایسے تصفیہ طلب امور کا فیصلہ کرے جن سے بڑے بڑے جھگڑے
جائیں تو ایسے شخص کے ظہور کے وقت یہ امر ضروری ہوتا ہے کہ علماء فضلا ء اس کے دشمن جانی بن
جائیں ۔ مثلاً دیکھنا چاہیے کہ جس قدر یہودیوں اور عیسائیوں کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے
ذاتی عداوت و عناد ہے ۔ وہ سکھوں کے بابا نانک سے ہرگز نہیں اس کی کیا وجہ ہے یہی تو ہے کہ
بابا نانک خواہ کیسا ہی ہے ۔ ۔۔ مگر اس کو یہود و نصاری کی غلطیوں کی اصلاح اصلاح ۔ سے کچھ تعلق
و واسطہ نہ تھا اور بجز خاموشی و گوشه گزینی کے اور کوئی اس کا کام نہ تھا۔ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اس کام کے لئے آئے کہ تا اصلاح خلق اللہ کریں اور جو جو غلطیاں لوگوں نے اپنے راہوں
میں ڈال رکھی ہیں ۔ ان کو ان سے متنبہ کریں سو بلا شبہ یہ طریق ایسا ہی ہے جس سے نفسانی
آدمی ایسے مصلح کو اپنا دشمن سمجھ لیتے ہیں اور تاریکی سے پیار کرنے والے ہرگز نہیں چاہتے کہ
نور کی اشاعت ہو ۔ غرض اس وجہ سے جو لوگ اصلاح خلق اللہ کے لئے مامور ہو کر آتے ہیں
پہلے دشمن ان کے ہر ایک گروہ کے مولوی اور فقیہ ہی ہوتے ہیں ورنہ گوشہ گزین زاہدوں
عابدوں سے خواہ وہ ربانی ہوں یا صرف مزور ہوں مولویوں کو کچھ غرض و واسطہ نہیں ہوتا بلکہ
ان کی طرف رجوع کر لیتے ہیں ۔ ہمارے دیکھنے کی بات ہے کہ ہمارے اس ضلع میں ایک
موضع رتر چهتر نام یا مکان شریف کے اسم سے موسوم ہے اس میں ایک صاحب امام علی شاہ نام رہا

کرتے تھے ۔ مجھے معلوم ہے کہ کئی ہزاران کے مرید تھے اور بہت سے مولوی ان کے سلسلۂ بیعت
میں داخل اور اس قدر اخلاق مند وہ مولوی تھے کہ مزدوروں کی طرح کسی عمارت کے وقت مٹی
کی ٹوکریاں اپنے سر پر اٹھاتے تھے۔ اور نہایت خسیسہ خدمت کے کام کرتے تھے لیکن باوجود
اس کے جب دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا وہ تمام مجمع اس سچی روشنی سے خالی و بے بہرہ تھا
جس کو حقیقت اسلام کہہ سکتے ہیں ۔ اگر وہ شاہ صاحب پوری راستبازی کے ساتھ اصلاح
خلق اللہ کی طرف متوجہ ہوتے تو یہ سب مولوی جو خدمتگاروں کی طرح ان کے آگے حاضر رہتے
تھے کافر کافر کہہ کر بھاگ جاتے غرض مولویوں کا مجمع کسی کے گرد رہنا اس کے حقانی ہونے کی
نشانی نہیں ہے بلکہ حقانی آدمی ضرور اپنے زمانے لوگوں سے دکھ اٹھاتا ہے اگر چہ حقانی آدمی
اپنے اندر تاثیرات قدسیہ رکھتا ہے۔
لیکن ان تاثیرات سے وہی لوگ متاثر اور فیض یاب ہوتے ہیں جو صدق اور وفا سے سچائی
کی راہ ڈھونڈتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کا قدیم سے یہی قانون قدرت ہے کہ اس کو ڈھونڈ نے والے
ہی پاتے ہیں ۔ مثلاً ایک شہر کے قریب ایک چشمہ شیریں اور نہایت صافی اور خوشگوار موجود ہے
اور بہت سے پیا سے اس چشمہ سے دور رہ کر ہر وقت اس چشمہ کو کوستے اور گالیاں دیتے ہیں کہ
یہ چشمہ کیوں ہمارے منہ تک نہیں آ جاتا اور ہماری پیاس نہیں بجھاتا ۔ تو یہ گالیاں ان کی سراسر
نادانی اور کوتاہ فہمی کے راہ سے ہیں اگر وہ اس چشمہ کے سچے طالب ہوتے تو افتاں و خیزاں اس
چشمہ تک آ پہنچتے اور منہ اس کے کنارے پر رکھتے تب بلاشبہ سیراب ہو جاتے ۔ مگر اب اس چشمہ
کا کیا گناہ اور کیا قصور ہے ایک شخص اس کے نزدیک نہیں اور اپنے منہ کو اس کے آب شفاف
تک نہیں پہنچاتا اور دور بیٹھے اس کی شکایت کرتا ہے۔ سو جاننا چاہیے کہ یہی مثال چشمہ حقانی
آدمیوں کے متعلق ہے ۔ ایک شخص جو اپنے ایک با خدا مرشد کی منشاء کے موافق اس کے سلسلہ
ارادت میں داخل نہیں ہوتا اور پوری پوری اس کی محبت اور وفاداری اپنے اندر نہیں رکھتا
اور اس کے ہدایتوں کے موافق پورے جوش سے عمل نہیں کرتا اور اس کی دولت صحبت کو
جیفہ دنیا پر مقدم قرار نہیں دیتا اور پھر وہ اپنے اس شیخ کی شکایت کرتا ہے کہ اس کے انوار فیض
سے میں مستفیض نہیں ہوا اور اپنی اس محرومی کو اسبات کی دلیل ٹھہراتا ہے کہ اس کا شیخ

افاضہ باطنی میں کمزور ہے یہ کسی قسم کی کج فہمی ہے ۔ کیا کوئی بیمار بغیر طبیب کے پوری اطاعت ہے یہ
اور پورے طور پر اس کی اطاعت میں محو ہو جانے کے بغیر کوئی فائدہ اس کی دوا سے حاصل کر سکتا
ہے ۔ آفتاب اگر چہ کیسا ہی روشن اور بڑی تیز شعاعوں کے ساتھ نکلتا ہے لیکن اگر اپنے کوٹھڑی
کے دروازے آفتاب کی طرف سے بند کر دیوے تو کیا اس کی روشنی اس پر پڑسکتی ہے ہرگز نہیں
بلکہ روشنی کے طالب کے لئے یہی قانون قدرت ہے کہ آفتاب کی طرف کواڑ پورے طور پر
کھول دیوے تا آفتاب کی کھلی کھلی کرنیں اس پر پڑیں۔ غرض فیض حاصل کرنے کے لئے یہی
ایک قدیم قاعدہ چلا آتا ہے کہ طالب فیض اپنے تئیں فیض قبول کرنے کے لئے ایسے صاف اور
بے حجاب طور سے پیش کرے کہ کوئی مانع اور سد راہ درمیان میں نہ ہو۔ ورنہ اللہ جل شانہ بے نیاز
ہے کسی کی پرواہ نہیں ہے اور خوارق کے بارے میں جو آپ نے لکھا ہے میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ اکثر لوگ یہی طرز اور طریق اختیار کرتے آئے ہیں کہ مشائخ گذشتہ کے گزرنے اور
فوت ہونے کے بعد ہزا ر ہا کرامات کے انباران کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں یا اپنے سلسلہ
کو وہ رونق دیویں اور قواعد تحقیق و اثبات کے شکنجہ پر چڑھا کر ان کی ان دعاؤں کو پرکھا جاوے
تو شائد دس ہزار کرامات میں سے کوئی ایک سچی نکلے باقی خیر خواہ مریدوں کے حواشی ہی ہوں ۔
دنیا میں دیانت وامانت اور راستبازی بہت کم ہے اور کذب اور افترا اکثر دنیا پر غالب رہا
ہے۔ یہ عاجز یہ دعوی نہیں کرتا کہ اپنے اختیار سے کسی شقی کو سعید بنا سکتا ہوں یا کسی محروم از لی کو
کسی مراد سے متمتع کر سکتا ہوں ۔ البتہ یہ بات ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مرضی کی پابندی
سے اکثر دعا ئیں اس عاجز کی قبول فرماتا ہے ۔ اور پیش از وقوع خبریں ظاہر کرتا ہے۔ اور
اسرار و حقائق و معارف کھولتا ہے ۔ سو یہ وہ فضول باتیں نہیں ہیں جو قصوں اور کہانیوں کی طرح
بے اثر ہوں بلکہ یہ وہ امور ہیں جو آزمائش کرنے والے کو آزما سکتے ہیں ۔ اس قدر محض آپ کی
زیادت بصیرت کے لئے لکھا گیا ہے ۔ ورنہ طبیعت اس قدر علیل ہو رہی ہے کہ ایک ذرہ طاقت
تحریر نہیں ۔ امید کہ ہمیشہ اپنے خیالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرور الوقت فرماتے رہیں
گ
الراقم خاکسار
غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور
دالحکم نمبر ۱۰ جلد ۱۲ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ء صفحه ۳۰۲

سید خصیلت علی شاہ صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ڈپٹی انسپکٹر ڈنگہ

آج 10 میں سے 10 باقی