حضرت سیّد خصیلت علی شاہ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب
ڈپٹی انسپکٹر ڈنگہ
حضرت سید خصیلت علی شاہ رضی اللہ عنہ خاندان سادات کے چشم و چراغ تھے ۔ آپ کی
اصل سکونت مالو مہے تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ میں تھی ۔ آپ خوارزمی بخاری سید تھے ۔ آپ
کے والد کا نام سید ہدایت علی شاہ صاحب تھا۔ آپ کی ولادت ۱۸۵۶ء کی ہے۔ بیعت کے
وقت ڈنگہ ضلع گجرات میں ڈپٹی انسپکٹر پولیس تھے ۔ آپ تین بھائی سید محمد علی شاہ صاحب ،
سید احمد علی شاہ صاحب اور سید امیر علی شاہ صاحب تھے ۔
حضرت شاہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دریافت حال کے لئے
اپنے محکمہ سے تین ماہ کی رخصت لی ۔ ان دنوں حضرت اقدس حویلی سندھی خاں کو توالی امرتسر
میں فروکش تھے ۔ حضرت اقدس ۷ے جولائی ۱۸۹۱ ء کو دن کے دس بجے دیوان خانہ میں
رونق افروز ہوئے ۔ حضرت سید محمد علی شاہ اور حضرت سید احمد علی شاہ بھی آپ کے ساتھ امرتسر
گئے تھے ۔ حضرت اقدس نے واعظانہ تقریر شروع کی مگر حضرت شاہ صاحب پر نیند نے غلبہ کیا ۔
آپ نے اٹھ کر منہ پر پانی بھی ڈالا لیکن پھر نیند کا غلبہ ہوا ۔ دیکھا کہ ایک باغ میں داخل
ہوتے ہیں۔ اندر ایک حوض ہے جو خشک تھا۔ پھر آپ جنوب کی طرف چلے گئے ۔ وہاں
الماریاں اور طاق بنے ہوئے ہیں اور آپ کے والد صاحب کھڑے ہیں ۔ انہوں نے آپ
سے فرمایا کہ یہ گھاس اور کتا بیں اب طاق میں رکھ دو تعمیل ارشاد کی ۔ فوراً سر کو جھٹکا لگا اور
معا تفہیم ہوئی کہ تم پہلا علم اور حال بالائے طاق رکھو۔ چونکہ آپ کے والد صاحب آپ کے

پیر طریقت بھی تھے ۔ اسی وقت حسب ایماء آنجناب حضرت مسیح موعود سے شرف بیعت حاصل
کی اس کے بعد بالکل نیند نہ آئی ۔
آپ کی شادی ۱۸۷۷ء میں حضرت حکیم سید میر حسام الدین صاحب کی بیٹی سے ہوئی
تھی ۔ اس سے ظاہر ہے کہ آپ کے حضرت اقدس سے قدیمی مراسم تھے ۔ کیونکہ حضرت اقدس
کا قیام حضرت حکیم سید میر حسام الدین کے ہاں ہوا کرتا تھا۔ ۱۸۷۹ء میں محکمہ پولیس میں
عارضی طور پر مقرر ہوئے اور پھر اپنی خدا دا دلیاقت سے ۲۰ سال بعد انسپکٹر پولیس کے عہدے
پر پہنچ گئے ۔
آپ کا نام رجسٹر بیعت اولی میں ۱۳۸ نمبر پر ہے ۔ آپ نے ۹ جولائی ۱۸۹۱ء کو بیعت کی ۔
آپ نے جلسہ ۱۸۹۲ء میں بھی شرکت کی ۔ جس کا ذکر حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں
فرمایا ہے ۔ ” (۲۱) سید فصیلت علی شاہ ڈپٹی انسپکٹر پولیس کڑیانوالہ ضلع گجرات
حضرت اقدس نے ایک تعزیتی خط میں حضرت حکیم سید میر حسام الدین رضی اللہ عنہ کو
حضرت شاہ صاحب کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے لکھا۔
سید خصیلت علی شاہ صاحب کو جس قدر خدا تعالیٰ نے اخلاص بخشا تھا اور جس قدر انہوں
نے ایک پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کی تھی اور جیسے انہوں نے اپنی سعادت مندی اور نیک چلنی
اور صدق اور محبت کا عمدہ نمونہ دکھایا تھا یہ باتیں عمر بھر کبھی بھولنے کی نہیں ہمیں کیا خبر تھی کہ اب
دوسرے سال پر ملاقات نہیں ہوگی ۔“
آپ کو شوگر کی تکلیف تھی ۔ کھاریاں قیام کے دوران آپ بیمار ہوئے ۔ ۱۵ ارستمبر ۱۸۹۸ء
کو ۴۲ سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ گجرات میں آپ کا جنازہ پڑھا گیا۔
حضرت مسیح موعود نے بھی نماز جنازہ غائب ادا کی ۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۶۱ تا ۲۶۳
☆

مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم سید خصیلت علی شاہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ چند روز ہوئے کہ پونچا تھا مجھ کو معلوم نہیں کہ میں نے جواب لکھ دیا تھا
یا نہیں ۔ غالباً یہی خیال آتا ہے کہ جواب لکھ دیا گیا تھا ۔ اب باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ میں نے
بعض آپ کے سچے دوستوں کی زبانی جو در حقیقت آپ سے تعلق اخلاص اور محبت اور حسن ظن
رکھتے ہیں سنا ہے کہ امور معاشرت میں جو بیویوں اور اہل خانہ سے کرنی چاہیے کسی قدر آپ
شدت رکھتے ہیں یعنے غیظ و غضب کے استعمال میں بعض اوقات اعتدال کا اندازہ ملحوظ نہیں
رہتا ۔ میں نے اس شکایت کو تعجب کی نظر سے نہیں دیکھا ۔ کیونکہ اول تو بیان کرنے والے آپ
کی تمام صفات حمیدہ کے قائل اور دلی محبت آپ سے رکھتے ہیں ۔ اور دوسری چونکہ مردوں کو
عورتوں پر ایک گونہ حکومت قسام ازلی نے دے رکھی ہے اور ذرہ ذرہ سی باتوں میں تادیب کی
سکھی
نیت سے یا غیرت کے تقاضا سے وہ اپنی حکومت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر چونکہ خدا تعالیٰ
اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے ساتھ معاشرت کے بارے میں نہایت حلم اور
برداشت کی تاکید کی ہے۔ اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ آپ جیسے رشید اور سعید کو اس تاکید
سے کسی قدر ا طلاع کروں ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ یعنے اپنی
بیویوں سے تم ایسے معاشرت کرو ۔ جس میں کوئی امر خلاف اخلاق معروفہ کے نہ ہو اور کوئی
وحشیانہ حالت نہ ہو ۔ بلکہ ان کو اس مسافر خانہ میں اپنا ایک دلی رفیق سمجھو اور احسان کے ساتھ
معاشرت کرو اور رسول اللہ صلی اللہ فرماتے ہیں ۔ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ بِأَهْلِهِ ۔ یعنی تم میں سے بہتر
وہ انسان ہے جو بیوی سے نیکی سے پیش آوے اور حسن معاشرت کے لئے اس قدر تا کید ہے کہ
میں اس خط میں لکھ نہیں سکتا ۔ عزیز من! انسان کی بیوی ایک مسکین اور ضعیف ہے جس کو خدا نے
ا النساء: ۲۰

اس کے حوالہ کر دیا اور وہ دیکھتا ہے کہ ہر یک انسان اس سے کیا معاملہ کرتا ہے ۔ نرمی برتنی
چاہئے اور ہر یک وقت دل میں یہ خیال کرنا چاہئے کہ میری بیوی ایک مہمان عزیز ہے جس کو
خدا تعالیٰ نے میرے سپرد کیا ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ میں کیونکر شرائط مہمانداری بجالاتا ہوں
اور میں ایک خدا کا بندہ ہوں اور یہ بھی ایک خدا کی بندی ہے مجھے اس پر کونسی زیادتی ہے۔
خونخوار انسان نہیں بننا چاہیے ۔ بیویوں پر رحم کرنا چاہیے اور ان کو دین سکھلانا چاہیے ۔
در حقیقت میرا یہی عقیدہ ہے کہ انسان کے اخلاق کے امتحان کا پہلا موقعہ اس کی بیوی ہے ۔ میں
جب کبھی اتفاقاً ایک ذرہ درشتی اپنی بیوی سے کروں تو میرا بدن کانپ جاتا ہے کہ ایک شخص کو خدا
نے صدہا کوس سے میرے حوالہ کیا ہے ۔ شاید معصیت ہو گی کہ مجھ سے ایسا ہوا۔ تب میں ان کو
کہتا ہوں کہ تم اپنی نماز میں میرے لئے دعا کرو کہ اگر یہ امر خلاف مرضی حق تعالیٰ ہے تو مجھے
معاف فرماویں۔ اور میں بہت ڈرتا ہوں کہ ہم کسی ظالمانہ حرکت میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔سو میں
امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گے ۔ ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس
قدرا اپنی بیویوں سے حلم کرتے تھے۔ زیادہ کیا لکھوں ۔*
☆
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
بدر نمبر ۳ جلد ۱ مورخه ۲۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷

شیخ رحمت اللہ صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی