حضرت منشی مولوی رحیم بخش صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت منشی مولوی رحیم بخش صاحب
حضرت منشی مولوی رحیم بخش صاحب ولد چوہدری عبداللہ صاحب بمقام رعیہ سکنہ فتو کے ضلع
نارووال کے رہنے والے تھے۔ آپ رعیہ والے تھے۔ آپ رعیہ کی تحصیل کچہری میں عرا عرائض نولیس اور قانون دان
تھے۔ آپ کا دین میں شغف ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ آپ سے فتاویٰ حاصل کرتے
تھے ۔ احمدیت قبول کرنے سے پہلے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سخت مخالف تھے۔
حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کی ڈیوٹی تقریباً ۲۷ سال ان کے علاقہ میں
رہی ۔ حضرت ڈاکٹر ڈالرصا صاحب کا یہ دستور تھا کہ آپ شفا خانہ میں مریضوں کے علاج ج معالجہ معا ۔ سے
فارغ ہو کر دعوۃ الی اللہ کے لئے کچہری میں تشریف لے جاتے ۔ اس طرح دعوۃ الی اللہ کا
سلسلہ جاری رہتا ۔
کچہری میں مولوی رحیم بخش صاحب عرائض نویس تھے ۔ جن سے آپ کا تبادلہ خیالات
ہوتا رہتا تھا ۔ ۱۹۰۲ ء میں ایک روز دو پہر کے وقت حضرت شاہ صاحب مولوی صاحب سے
تبادلہ خیالات کر رہے تھے کہ نبوت کے مسئلہ پر مولوی صاحب جوش میں آ گئے اور اس مسئلہ پر
آپ نے ایک لوٹا اٹھا کر حضرت شاہ صاحب کے ماتھے پر دے مارا جس سے خون بہنا شروع
ہو گیا ۔ حضرت شاہ صاحب کچہری سے فوری طور پر ہسپتال تشریف لے گئے ۔ مرہم پٹی کر کے
اور لباس تبدیل کر کے دوبارہ کچہری میں تشریف لے آئے ۔ اس دوران مولوی صاحب کی
حالت بدل گئی اور کچہری میں جتنے لوگ موجود تھے سب نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سرکاری آدمی
ہیں ۔ آپ نے یہ کیا کر دیا۔ آپ کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔
مولوی صاحب اسی گھبراہٹ میں تھے کہ شاہ صاحب نے آ کر مولوی صاحب سے مخاطب ہو
کر فرمایا ۔ مولوی صاحب کیا غصہ ٹھنڈا ہو گیا ہے؟ کچہری میں سب دوست شاہ صاحب کے اس
رویہ سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو ۔ متاثر ہوئے ۔ یہ الفاظ سن کر مولوی صاحب پر رقت ت طاری ہو گئی اور
بے اختیار ہو کر کہنے لگے کہ شاہ صاحب میری بیعت کا خط لکھ دیں ۔
اس کے بعد ان بزرگان کا قادیان جانے کا پروگرام بنا اور زیارت حضرت مسیح موعود کے
لئے قادیان روانہ ہو گئے ۔ منشی صاحب کے احمدی ہونے کے کچھ عرصہ بعد ان کے باقی افراد خانہ
بھی جماعت احمد یہ میں داخل ہو گئے ۔
وو
حضرت ڈاکٹر صاحب نے منشی رحیم بخش صاحب کو سید نا حضرت مسیح موعود کی کتاب
تحفہ گولڑویہ مطالعہ کے لئے دی تھی جسے پڑھ کر منشی صاحب وفات مسیح کے قائل ہوئے ۔
حضرت ڈاکٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں منشی صاحب کا ایک خط
پیش کیا جس میں آپ نے دو سوال لکھے تھے ۔ جن کا جواب حضرت مسیح موعود نے تفصیلا دیا۔
ہمارے مہدی سیدنا حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کی تاثیر قدسی نے
اشد ترین مخالف کو بھی ایک فنا فی الله وجود بنا دیا ۔ آپ بیعت کے بعد ایک کامیاب داعی الی اللہ
بنے ۔ آپ عموماً حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے ہمراہ احمدیت کے پیغام کو دوسروں
تک پہنچانے کے لئے نکلتے ۔ آپ کی اس خدمت کی جھلک حضرت مسیح موعود ۔ موعود کے اس ارشاد سے
بھی ہوتی ہے چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں ۔
خاکسار معه سید عبد الستار شاہ صاحب ڈاکٹر رعیہ بماہ مئی ۱۹۰۶ ء بحضور والا شان مسیح
موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام بغرض زیارت قادیان دارالامان پہنچا۔ بر وقت رخصت
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہارا تعلق بوجہ ہم اعتقادی و ہم طریق مولوی محمد حسین
بٹالوی و مولوی عبد الجبار غزنوی وغیرہ سے رہا ہے۔ ان کو ہمارے دعوی میں شک ہے تو ان کو
زبانی امورات ذیل سے آگاہ کر دو ۔ شاید کوئی سعید فطرت سمجھ جائے ۔
اس ارشاد کی تعمیل میں حضرت منشی صاحب بمعہ حضرت ڈاکٹر صاحب، صاحبان مذکور کے
پاس گئے اور ان کو پیغام پہنچایا اور پھر حضرت مسیح موعود کو اپنی کار کردگی بھی تحریر کی جس کے جواب
میں حضرت مسیح موعود نے ایک خط دستخطی آپ کو ارسال فرمایا جو ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔
تلخیص از سیرت حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب شائع کرده مجلس خدام ماحب شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان صفحه ۶۱ تا ۷۰
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا جواب
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حامداً و مصلياً
محبی اخویم مولوی رحیم بخش صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا جس قدر آپ نے کوشش کی ہے خدا تعالیٰ آپ کو اس کا اجر بخشے ۔
در حقیقت علماء کو اپنے شائع کردہ اقوال اور عقائد سے رجوع کرنا مشکل ہے ورنہ یہ مسائل ایسے
صاف ہیں کہ ان کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں ہے۔ آپ اسی طرح کوشش جاری رکھیں اور ہر ایک
نیک طبع انسان کو یہ مسائل سنا دیا کریں ۔ جو لوگ قرآن شریف کی کچھ پر واہ نہیں کرتے ان کا
سمجھانا مشکل ہے ورنہ بات تو بہت سہل ہے ۔ میں درد نقرس سے بیمار ہوں چلنے کی طاقت بھی
نہیں ، بہ نسبت سابق کچھ آرام ہے مگر طاقت رفتار نہیں ، باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔
بخدمت اخویم سید عبد الستار شاہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ برسد -
۳۰ / جون ۱۹۰۶ء
☆
الراقم
مرزا غلام احمد
بدر نمبر ۳۳ جلد ۶ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱
حضرت حافظ
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ