حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت حافظ روشن علی صاحب
حضرت حافظ روشن علی صاحب تقریباً ۱۸۸۱ء میں رنمل ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔
آپ رنمل ضلع گجرات کے مشہور پیروں کے خاندان میں سے تھے۔ آپ کے بھائی ڈاکٹر رحمت
علی صاحب مرحوم اپنے خاندان میں سے پہلے احمدی ہوئے ۔ ان کی تحریک و تبلیغ سے باقی تینوں
بھائی بھی حلقہ بگوش احمدیت ہو گئے ۔
حافظ صاحب قرآن حفظ کر کے غالباً ۱۹۰۰ء میں قادیان آئے اور حضرت خلیفہ المسیح الاول
رضی اللہ عنہ سے تمام دینی اور عربی علوم کی تحصیل کی ۔ آپ کا حافظہ بے نظیر تھا۔ صفحوں کے صفحے
صرف ایک دفعہ سن کر قریباً دوبارہ سنا سکتے تھے۔ آپ کو بلا مبالغہ ہزاروں شعر عربی کے حفظ
تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قصائد کے قصائد زبانی سنا دیتے تھے۔ آپ کی
صرف ایک آنکھ میں بینائی تھی ۔ مگر کتاب نہ پڑھ سکتے تھے ۔ اس لئے تمام علوم سن سن کر تحصیل
گئے ۔ آپ نہایت خوش آواز قاری تھے کیونکہ غیر احمدی بھی ہمارے تبلیغی جلسوں میں آپ کی
آواز سے مسحور ہو جاتے تھے ۔
آپ کو خدا نے قبولیت بھی عطا فرمائی تھی ۔ سب احمدی بچے، جوان ، بوڑھے آپ سے
محبت رکھتے تھے اور دل و زبان سے آپ کی خوبیوں کے قائل تھے ۔ آپ نہایت بے شر تھے ۔ کسی
سے جھگڑا نہ تھا ۔ طبیعت نہایت مستغنی ، کسی سے لالچ نہ تھا۔ آپ وجیہ اور بارعب تھے ۔ آپ پر
رویائے صالحہ اور کشف کا دروازہ بھی کئی مرتبہ کھولا گیا۔ الی مرتبہ
شام و مصر اور
ہندوستان کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ آپ شام و
ممالک یورپ تک ہو آئے تھے۔ ملک شام میں آپ کی تقریروں اور مباحثوں کی دھوم مچ گئی

تھی ۔ آپ سلسلہ عالیہ کے مفتی تھے ۔ قاضی بھی رہے تھے ۔ مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس
و مولانا ابوالعطاء صاحب اور دوسرے نو جوان مبلغین آپ کی تعلیم وتربیت کے رہین منت تھے ۔
آپ نہ صرف خود عالم و مبلغ تھے ۔ بلکہ عالم و مبلغ گر بھی تھے ۔
وفات کے وقت آپ جامعہ احمد پ جامعہ احمدیہ کے پروفیسر تھے ۔ ذہین حافظ اور قادر الکلا اور قادر الکلام تھے ۔
آپ وقت کے بڑے پابند تھے۔ باقاعدہ گھڑی رکھتے اور ہر کام کے موقعہ پر گھڑی
دیکھتے ۔ آپ نے مورخہ ۲۳ جون ۱۹۲۹ء کو ۴۸ سال کی عمر میں وفات پا وفات پائی
آپ کے بھائی مرحوم رحمت علی احمدی انوار و برکات کے وارث تھے چنانچہ امام پاک
علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ جو کہ آپ نے یکم فروری ۱۹۰۴ء کی سیر اور قبل از عشاء مجلس
میں فرمائے ۔
وو
” وہ واقعی قابل تعریف آدمی تھے اور ایک نمونہ تھے ۔ اخلاص اور محبت سے پُر تھے۔
تقوی بھی ان میں تھا اور نور سے ان کا منہ چمکتا تھا ۔ حقیقت میں ایک آدمی ایسا فوت ہوا ہے
کہ بظاہر اس جیسا پیدا ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے ۔ ایسے اخلاق اور محبت والے جماعت میں کم
ہیں ۔ خدا تعالیٰ قادر ہے ۔ اس کی جناب میں کمی نہیں وہ اور کسی طور سے اس نقصان کو پورا کر
دے گا ۔ صحابہ کرام کس قدر شہید ہوتے تھے مگر تا ہم کمی نہ ہوتی تھی اسلام دن بدن پھیلتا ہی
گیا ۔ فرمایا ۵ ۱ یا ۲۰ دن یا شاید ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے مجھے الہام ہوا تھا ۔ ایک وارث احمدی
فوت ہو گیا ۔“
پھر جیسا کہ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے بھائی حافظ روشن علی صاحب نے ایک عریضہ برائے
طلب رخصت حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا تو آپ نے اس کا یہ جواب تحریر
فرمایا ۔ جس سے عزیز رحمت علی مرحوم کے اعمال حسنہ کی عند الله قد ر کا اندازہ لگ سکتا ہے **
تلخیص از الفضل نمبر ۱۰۰ جلد ۱۶ مورخه ۲۸ جون ۱۹۲۹ء صفحہ ۷، ۸
البدر نمبر ۶ جلد ۳ مورخه ۸ فروری ۱۹۰۴ء صفحه ۳۰۲

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مکتوب
در حقیقت مجھے بھی ان کے فوت ہونے سے بہت صدمہ ہوا ہے کہ بیان سے باہر ہے ۔ ایسا
نیک بخت مخلص اور عالی ہمت جوان ہم سے جدا ہو گیا ۔ ہزاروں میں سے کوئی اس کی مانند ہو
گا ۔ لیکن تقدیر الہی سے کیا چارہ ہے۔ اگر کوئی مصیبت ایسی ہوتی جو پہلے مجھے خبر ہوتی تو میں دعا
کرتا مگر یہ ناگہانی امر ہے۔ چاہیئے کہ تمام عزیز خدا تعالیٰ کے فعل پر صبر کریں کہ صبر کا بہت اجر
ہے اور آپ کو اجازۃ ہے کہ آپ چلے جاویں ۔
فروری ۱۹۰۴ء
☆
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
البدر نمبر ۶ جلد ۳ مورخه ۸ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۴ ، ۵

حضرت منشی
زین الدین محمد ابراہیم صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی