حضرت منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب
میں سے تھے۔
جناب منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلصوں
تھے ۔ بمبئی میں انجینئر تھے ۔ حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا ذکر کیا
ہے ۔ گویا اس تصنیف کے وقت آ وقت آپ بیعت کر چکے تھے۔ آپ ایک کپڑے کی مل میں انجینئر
تھے ۔ عمر کے آخری حصے میں بہت اونچا سننے لگے تھے ۔ آپ نے خلافت ثانیہ کی بیعت بھی کی تھی
لیکن بعد میں غیر مبائعین کے ہم خیال ہو گئے ۔
حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب انجام آتھم میں آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا ”ہمارے مخلص دوست منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر بمبئی وہ ایمانی جوش رکھتے
ہیں کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ تمام بمبئی میں ان کا کوئی نظیر بھی ہے ۔ حضرت اقدس نے سراج منیر
میں دنیا کو اپنے الہام يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ کے تحت اپنے مخلصین لے
کی مثال دیتے ہوئے فرمایا ” کہاں ہے بمبئی جس میں منشی زین الدین ابراہیم جیسے مخلص پُر جوش
طیار کئے گئے ۔“ اسی طرح حضور آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۱ حاشیہ حصہ عربی میں اپنے محسین کا
تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔
وو
و من الاحباء في الله منشی زین الدین محمد ابراهیم بمبئی
کتاب البریہ میں آپ کا ذکر پُرامن جماعت کے ضمن میں فرمایا ہے۔ سراج منیر میں
چندہ مہمان خانہ کے ضمن میں بھی آپ کا نام درج ہے ۔
آپ کی وفات ۱۹۲۶ء میں ہوئی۔ وفات کے وقت غیر مبائع تھے اور نظام خلافت سے
وابستہ نہ تھے۔ آپ کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے رویا میں دیکھا کہ مولوی عبدالکریم
لا تذکرہ صفحہ ۱۹۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء

مرحوم آئے ہیں ۔ زین الدین صاحب کو لے جانا ہے ۔ حضرت خلیفہ اس
جلد چهارم
اسیح الثانی نے اس رویا
کی تعبیر کی جو منشی صاحب کی وفات پر دلالت کرتی تھی ۔ حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کا
جنازہ پڑھا۔ جنازہ کے موقع پر آپ نے فرمایا۔
( زین الدین صاحب) یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلصوں میں سے
تھے۔ بمبئی میں انجینئر تھے۔ اب ضعیف العمر تھے ۔ بہت اونچا سنتے تھے لیکن بعد میں سیٹھ اسماعیل
آدم صاحب کے سبب غیر مبائعین کے ہم خیال ہو گئے ۔ چونکہ خود وہ اونچا سنتے تھے اور سیٹھ
اسماعیل آدم کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ اس لئے سیٹھ صاحب ہی ان کے کان تھے ۔ سیٹھ
صاحب بہت مخلص تھے اور اب بھی وہ مخلص ہیں لیکن جب وہ کسی حد تک پیغامی ہو گئے تو یہ بھی
کچھ سست ہو گئے اور ادھر متوجہ ہو گئے ۔۔۔۔ میرے نزدیک غیر مبائعین کا جنازہ پڑھنا جائز
ہے۔ زین الدین کے متعلق بھی میں نے دیکھا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم آئے
ہیں ۔ میں نے دریافت کیا آپ کہاں ؟ فرمانے لگے ۔ میں بھی آیا ہوں اور حضرت صاحب
بھی آئے ہیں ۔ زین الدین کو لے جانا ہے ۔ میں نے اس سے سمجھ لیا کہ رؤیا ان کی موت پر
دلالت کرتی ہے۔ ان کی عمر ۹۵ یا سو سال کے قریب تھی ۔ حضرت صاحب کے دیرینہ مخلص
تھے ۔۔۔۔۔ چند لوگ جنہیں حضرت صاحب بہت پیار کرتے تھے۔ ان میں سے ایک زین الدین
صاحب بھی تھے ۔“
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۷۰ ، ۲۷۱

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی محبتی اخویم منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کارڈ مکرر آپ کا درباره خبر وفات عزیز بدرالدین موصول ہو کر اپنے دردناک
الفاظ سے دوبارہ در دوغم کا تازہ کرنے والا ہوا ۔ خدا تعالیٰ عزیز مرحوم کی جدائی پر آپ کو صبر
عطا فرما دے ۔ اور یہ سخت صدمہ جو آپ کو پہنچ گیا ہے ۔ خدا بفضل و کرم خاص اس کا بدل عطا
کرے۔ یہ عاجز اپنے دل کا حال بیان نہیں کر سکتا کہ قدرت خدا تعالیٰ سے اس عاجز نے
غائبانہ صدق و اخلاص عزیز مرحوم کی وجہ سے عزیز مرحوم کو اپنے دل میں جگہ دے دی تھی اور
اپنے اول درجہ کے مخلصین اور محبین میں سے شمار کرتا ہے۔ اس واقعہ ہائلہ کی خبر پہونچنے سے
چند روز پہلے ایسا اتفاق ہوا کہ اس عاجز نے ایک رسالہ آسمانی فیصلہ نام ایک مطبع میں چھپوایا
تھا اور خدا تعالیٰ کی جناب میں نذر کر لی تھی کہ یہ سارا رسالہ مفت تقسیم کر دیا جائے گا۔ چنانچہ تقسیم
کر دیا گیا ۔ مگر اس کے مصارف کا غذ واجرت مطبع وغیرہ ایک سو روپیہ کے قریب ہو گیا تھا اور
بوجه صورت متوکلا نہ روپیہ موجود نہ تھا اور میرے دل میں خیال آیا کہ یہ روپیہ بطور قرض کسی سے
لے کر تقاضہ کنندوں کو ادا کروں اور سوچا کہ کہاں سے لوں ۔ بعد بہت سی سوچ کے میرے دل
میں گزرا تھا کہ میں عزیز مرحوم ۔۔۔ تا وہ اس قدر روپیہ آپ سے لے کر مجھ کو بطور قرضہ بھیج
۔
دیں۔ یہ خط لکھنے کو تھا کہ آپ کا خط پہنچ کر ایک طوفان غم کا موجب ہوا ۔ مجھے سخت افسوس ہے کہ
ایک پیارا دوست ہمارا جوا را جو اخلاص میں اعلیٰ درجہ کا رنگ رکھتا تھا۔ اس سال میں ہم سے جدا ہو

گیا۔ دل توڑنے والے واقعہ نے مجھ کو عجیب در دو غم میں ڈالا۔ میں نے اس عزیز مرحوم کے
لئے دل و جان سے دعا کی ہے۔ اور آپ کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے اپنے فضل و کرم
سے صبر عطا فرمادے ۔ اس سے سخت تر صدمہ دُنیا میں میں نہیں ۔ کہ باپ اپنے پیارے اور
جوان لڑکے کو اپنے ہاتھ سے دفن کرے ۔ آپ کے دل کو تھام لے اور اس رنج کے
بعد اپنے فضل سے کوئی بڑی خوشی پہنچا دے ۔ آمین ثم آمین ۔ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت عافیت ۔ سے مجھے
مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
۴ فروری ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از سیالکوٹ
مکان میر حکیم حسام الدین صاحب رئیس

حضرت منشی
زین الدین محمد ابراہیم صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سمی ابعاد حمید
على النصر
اسلم علیکم
ور
مومن مرکز
مکرمی
ان ها دیدن
در بازی امانت طراز
کرنے گیا اسے فضل و کرم خاصی را با من عطا کر ہے ہر خاور اپنے کا
یہ
را رسی خوها
لی اور این اے کا کرتا ہیں وہ ملک کے با ہونے سے ہند
ایک سالہ اکائی

اپنے پیارے اور جوان کے کر نے وار
وں کو تیار ہے اور اسی
Car

حکیم سراج الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آف مڈھ رانجھا

آج 10 میں سے 10 باقی