حضرت حکیم سراج الدین صاحب ؓ آف مڈھ رانجھا

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حکیم سراج الدین صاحب آف مڈھ رانجھا
حضرت مولوی حکیم سراج الدین صاحب مڈھ رانجھا کے رہنے والے تھے ۔ آپ قرآن مجید
اور مشکوۃ شریف سے خوب واقف تھے اور خود عامل بھی تھے اور لوگوں کو بھی انہی میں سے
وعظ و پند سنایا کرتے تھے اور پہلا وعظ اہل وعیال پر ہوتا تھا ۔
طب آپ نے باقاعدہ لاہور میں حاصل کی تھی اور تجربہ تعلیم سے بڑھ کر تھا۔ آپ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر جا کر بیعت کی اور واپس آ کر خاموشی اختیار نہ کی بلکہ
ہر وقت تبلیغ میں کوشاں رہتے ۔ حضرت کی کتابیں خریدتے ۔ لوگوں کو جو آپ کے پاس بیٹھتے
ان کو سناتے اخبار میں دکھاتے ۔ غرض یہ کہ اب آپ کے لئے آسمان نیا تھا اور زمین بھی نئی
تھی ۔ تضرع بھی حد سے بڑھ کر تھا کہ اللہ تعالیٰ ہدایت کے لئے لوگوں کے دل کھولے ۔ باوجود
امور خانه داری و پیرانه سالی جس کو موئے سفید ظاہر کر رہے تھے ۔ تہجد آپ نے نہ گرمی میں
چھوڑا نہ سردی اور نہ برسات میں ۔ آپ کی عمر پینسٹھ سال کے قریب تھی کہ یکم جولائی ۱۹۲۸ء کو
واصل باللہ ہوئے
تلخیص از الحکم نمبر ۳۴ جلد ۳۷ مورخه ۲۱ رستمبر ۱۹۳۴ ء صفحہ ۷، ۸

مکتوبات
فہرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی
حکیم سراج الدین صاحب آف مڈھ رانجھا
تاریخ تحریر
ے رفروری ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
صفحه

مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آپ کے مرسلہ مبلغ پچاس نے روپے مجھ کو پہنچے جو بطور امانت رکھے گئے مگر حال یہ ہے کہ
نلکا کی اسقدر ضرورت نہیں کہ کنواں پاس موجود ہے۔ اور ایک ضرورت درپیش ہے اور وہ یہ
ہے کہ پختہ مہمان خانہ کا صحن قابل فرش کے ہے ۔ اگر اس میں پختہ فرش ہو جائے تو مہمانوں کو یہ
فائدہ ہوگا کہ اس صورت میں چار پائیوں کی چنداں ضرورت نہیں ہوگی اور غرباء مساکین اسی پر
چٹائی بچھا کر سو سکتے ہیں اور صحن پاکیزہ اور صاف ہو جائے گا۔
مدت سے یہی تجویز میرے دل میں ہے لیکن باعث نہ میسر آنے سرمایہ کے ملتوی چلی آتی
ہے۔ اس کا اندازہ معلوم کیا گیا تھا تو مال نہ ہوتے ہیں ۔ سو میں مناسب دیکھتا ہوں کہ یہ پچاس
روپے اس کارخیر کے لئے امانت رکھے جائیں ۔ جب خدا تعالیٰ مبلغ دو سور و پیہ میسر کر دے تو پھر
کام فرش کا شروع کرا دیا جائے ۔ یہ عمل بھی بطور صدقہ جاریہ کے ہے کیونکہ جب تک یہ فرش رہے گا
غربا و مساکین کے کام دے گا ۔ تب تک آپ کو ثواب ہوتا رہے گا ۔
ے رفروری ۱۹۰۸ء
لفافہ کا پتہ ۔ بمقام مڈھ رانجھا ضلع شاہ پور
والسلام
محرره غلام احمد
بخدمت محبی اخویم میاں سراج الدین صاحب
راقم خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور
ے فروری ۱۹۰۸ء
الحکم جلد ۳۷ نمبر ۳۴ مورخه ۲۱ رستمبر ۱۹۳۴ ء صفحه ۸

مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آپ کا خط پہنچا۔ آپ کا مبلغ ے روپیہ بطور امانت رکھا گیا ہے۔ اب اپنی تجویز ملتوی کر
کے یہی تجویز ہے کہ ملکہ لگا دیا جائے ۔ تا آپ کا مقصود پورا ہو ۔ فرش کا کام اور صورت سے ہو
جائے گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کے لڑکے کی عمر دراز کرے۔ آمین
والسلام
مرزا غلام احمد
الحکم جلد ۳۷ نمبر ۳۴ مورخه ۲۱ رستمبر ۱۹۳۴ ء صفحه ۸
از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی