حضرت منشی عبد الرحمن صاحب کلرکؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت منشی عبدالرحمن صاحب کلرک
جناب منشی عبد الرحمن صاحب ساکن گجرات، جناب شیخ رحمت اللہ صاحب کے بھائی تھے ۔
آپ کی بیعت ۷۶ انمبر پر رجسٹر بیعت میں درج ہے۔
حضرت منشی صاحب اندرون موچی دروازہ لاہور میں رہتے تھے۔ پہلے ریلوے میں کلرک
تھے پھر بسلسلہ روزگا را فریقہ چلے گئے تھے۔
آپ کو جماعت احمدیہ کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء میں شمولیت کی توفیق ملی جس میں
۷۵ افراد شامل ہوئے ۔ آسمانی فیصلہ میں حضور نے آپ کا نام منشی عبدالرحمن صاحب کلارک
لو کو آفس لاہور لکھا ہے۔ تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے جلسہ سالانہ میں
شامل ہونے والوں ، جلسہ ڈائمنڈ جو بلی اور پُرامن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر کیا ہے ۔
خلافت ثانیہ کی بیعت نہ کی اور نظام خلافت سے غیر مبائعین میں شامل ہو گئے ۔
خلافت ثانیہ کی ابتداء میں وفات پائی ۔
☆
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۵۴،۲۵۳

وطن سے دور اور اپنے عزیز سے ہمیشہ کے لئے جدا ہمارے مکرم دوست
السلام علیکم و
ام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خدا آپ کے ساتھ ہوا اور آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔ عزیز کی وفات کی خبر آپ کو
پہنچ چکی ہوگی ۔ ایسے وقت میں کن الفاظ کے ساتھ میں آپ کے پاس پہنچ سکتا ہوں جن سے
آپ کے دل میں طمانیت ہو لیکن حضور اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور میں جب یہ
جانکاہ خبر پہنچی ہے تو حضور نے مجھے حکم دیا ہے کہ ان کی طرف سے میں آپ کو خط لکھوں جس سے
آپ کے دل کو اطمینان اور آرام حاصل ہو۔ ایسے جوان خوبصورت ہو نہا ر فرزند کی جدائی ایک
بہت بڑا صدمہ ہے اور اس کا برداشت کر لینا ہر ایک شخص کا کام نہیں لیکن ایک تازہ واقعہ اسی قسم
کا یہاں بھی ہو چکا ہے اور وہ آپ کے امام اور امیر کے گھر میں ہوا ہے۔ ہوا ہے۔ میں دیکھتا تھا کہ
حضرت اقدس کو میاں مبارک احمد کے ساتھ جس قدر محبت تھی آپ کو خود معلوم ہوگا اور اس کی
وفات ایک سخت صدمہ تھا لیکن حضرت نے کیا خود بیوی صاحبہ نے اس صبر کے ساتھ اس صدمہ کو
برداشت کیا ۔ فرمایا جب خدا کی اس میں رضا ہے تو میں خدا کو راضی رکھنا چاہتی ہوں خواہ ہزار
مبارک احمد وہ لے لے۔ سو میرے پیارے آپ کا عزیز آپ کو بہت عزیز تھا ۔ پر خدا نے اس کو
لیا اور آپ کی پیاری چیز اس نے لے لی ۔ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۔ جب
تک کہ تم اپنی پیاری چیزیں خدا کی راہ میں دے نہ دو۔ تم بھلائی کو پانہیں سکتے ۔ خدا بڑا قادر اور
حکیم ہے۔ اس نے آپ پر ایک ابتلاء وارد کیا ہے اور اس کا فضل خالی از حکمت نہیں اور ابتلاء
ایک بڑے انعام کو اپنے ساتھ لاتا ہے۔ ابتلاء گذشتہ گناہوں کو بخشوا تا ہے اور آئندہ کے
واسطے نعمتوں کا دروازہ کھولتا ہے ۔ حضرت ایوب علیہ السلام کے درجنوں بیٹے ہلاک ہوئے پر
اس نے صبر کے ساتھ سب کچھ پایا اور پہلے سے بھی بڑھ کر پایا۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک بڑا
موقعہ دیا ہے کہ آپ اس کی رضا کو حاصل کر لیں ۔ کیونکہ دنیا میں سب سے بھاری شے جو آپ کی
تھی وہ اس نے لے لی اور آپ سے مانگے بغیر لے لی ۔ کیونکہ وہ مالک ہے پس آپ اپنے
ال عمران : ۹۳

مالک کو خوش کر لیں اگر وہ خوش ہو گیا تو پھر کوئی غم نہیں بلکہ خوشی ہی خوشی ہے ۔
میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ اب آپ تین ماہ کی رخصت حاصل کر کے وطن کو آ جاویں ۔
آپ کو گئے ہوئے بھی بہت عرصہ ہو گیا ہے ۔ خدا آپ کو صبر جمیل عطا فرمادے ۔ آمین ۔
۲۹ جنوری ۶۰۸
آپ کا خادم
محمد صادق علی اللہ عنہ
قادیان
اس خط کو لکھ کر میں نے حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کیا کہ حضور اپنے دست مبارک
سے بھی چند سطریں لکھ دیں ۔ تاکہ بابو صاحب کے مردہ دل کے واسطے موجب زندگی ہوں ۔
جس پر حضور نے مفصلہ ذیل چند سطور ارقام فرمائیں ۔
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
سنت اللہ اسی طرح سے جاری ہے کہ جب کسی پر مصیبت نازل کرتا ہے تو بعد میں اس کے
لئے کوئی آرام اور خوشی کا بھی سامان کر دیتا ہے سومناسب ہے کہ پوری استقامت کے ساتھ
خدا تعالیٰ پر توکل کریں ۔ خدا تعالیٰ اور اولاد دے دے گا ۔ ان مصیبتوں سے دنیا میں کوئی خالی
نہیں ۔ آخر ہر ایک شخص صبر ہی کرتا ہے لیکن صبر وہی خدا تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوتا اور قابل اجر
ہوتا ہے جو تازہ مصیبت کے وقت کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ مبارک وہ لوگ کہ جو
اس کی قضاء وقدر کی تلخی پر صبر کرتے ہیں کی
والسلام
میرزا غلام احمد
بدر نمبر ۵ جلدے مورخہ ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷

آج 10 میں سے 10 باقی