حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیّرؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر
حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر دسمبر ۱۸۸۳ء میں ریاست کپورتھلہ میں پھگواڑہ کے
قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد محترم کا نام ( حافظ ) محمد سلیمان تھا ۔ آپ
کے بچپن میں والد صاحب اور لڑکپن کی عمر میں والدہ صاحبہ کا انتقال ہو گیا۔
آپ پانچویں یا چھٹی کلاس میں تھے کہ حضرت حاجی حبیب الرحمن صاحب حاجی پورہ کے
ساتھ قادیان جانا شروع کیا اور بالآ خر ا ۱۹۰ ء میں حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کر کے
وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے مصداق ہو گئے۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد رکو نہ
ضلع بہرائج میں ملازمت کرنے لگ گئے ۔ وقتاً فوقتاً قادیان آتے رہتے اور مسیح پاک کا دیدار
کرتے رہتے۔
آپ ان مجاہدین کی صف اول میں تھے جنہوں نے اندرون ملک کے علاوہ یورپ اور
افریقہ میں تبلیغ ، اشاعت اسلام کی توفیق پائی ۔ قادیان آنے سے قبل کپورتھلہ میں سکول ماسٹر
تھے مگر بیعت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقناطیسی محبت آپ کو کھینچ کر بالآخر
دیار حبیب میں لے آئی اور آپ ستمبر ۱۹۰۶ء سے قادیان میں رہائش پذیر ہو گئے۔ ابتداء
آپ مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے استاد مقرر ہوئے اور کئی سال تک نہایت اخلاص و محنت
سے یہ خدمت سرانجام دی۔ ۱۵ جولائی ۱۹۱۹ء کو چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ساتھ
اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے انگلستان روانہ ہوئے ۔ انگلستان میں کئی ماہ فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے
بعد آپ کو افریقہ بھجوایا گیا ۲۱ فروری ۱۹۲۱ء کو آپ نے ساحل افریقہ پر قدم رکھا اور سب سے
پہلے سیرالیون اور مغربی افریقہ کے دوسرے علاقوں میں پہنچے ۔ آپ کو حیرت انگیز کامیابی نصیب
ہوئی اور ہزاروں افریقی حلقہ بگوش احمدیت ہوئے ۔ ایک سال نائیجیر یا ٹھہرنے کے بعد دوبارہ
انگلستان بھجوا دیا گیا جہاں سے آپ ۱۹۲۴ء کے آخر میں حضرت فضل عمرؓ کی رفاقت میں
بانیل و مرام واپس آگئے ۔ انگلستان سے واپسی کے بعد آپ نے پانچ سال تک دعوت و تبلیغ
کے سلسلہ میں بھوپال اور حیدرآباد میں خدمت سر انجام دیں لیے
آپ ۱۹۴۸ء میں قادیان سے پاکستان آ گئے ۔ کچھ عرصہ لاہور رہنے کے بعد گوجرانوالہ
رہائش اختیار کر لی ۔ چند ماہ بیمار رہنے کے بعد آپ ۷ ارستمبر ۱۹۴۸ء کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے
سایہ میں ہمیشہ کے لئے چھپ گئے۔ گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - آپ کی امانتاً امانتاً تدفین گوجرانواله
میں ہی ہوئی ۔ اور ۲۹ جنوری ۱۹۵۵ء کو آپ کی نعش بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپرد خاک کر
دی گئی ۔
☆
فهرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
تاریخ احمدیت جلد ۲ صفحه ۲۰۰
صفحه
تلخیص از مقاله بعنوان حضرت مولوی عبد الرحیم نیر صاحب از مکرم نعمت اللہ بشارت صاحب متعلم جامعہ احمد یہ
سیدی و مولا کی ادام الله فيضكم
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
افسوس کہ میری طبیعت اچھی ہو کر پھر بگڑ جاتی ہے ۔ کل کسی قدر بخار پھر ہو گیا اور کل تمام
دن زور سے کھانسی آتی رہی۔ رات ایک دفعہ کھانسی آئی اور پسینہ آیا۔ صبح سے اب دس بجے
تک بڑے زور سے تین دفعہ آچکی ہے ۔ آنکھوں سے پانی نکل پڑتا ہے۔ سخت تکلیف ہوتی
ہے۔ میرے لئے دعا فرماویں اور کوئی دوا بھی عنایت کریں ۔ شاید اللہ اس سے ہی شفا بخشے ۔
افسوس میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ میری خواہش تھی کہ حضور کی مزید کامیابی دیکھوں ۔ خدا
معلوم اب میسر آئے گی یا نہیں۔ خیر میں دُعا سے نا امید نہیں ۔ میرے لئے زور سے دعا
فرماویں۔
عاجز دعا کا سخت محتاج
عبد الرحیم نیر
بڑی شرم کے ساتھ چار آنے اس خط میں رکھتا ہوں اور امید ہے کہ آج اس غریب نادار
بیمار کے لئے خاص توجہ سے دعا کی جائے گی ۔
مکتوب نمبر ا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انشاء اللہ میں زور سے دعا کروں گا اور کوئی دوا بھی تجویز کروں گا ۔ دوسرے تیسرے دن
یاد دلاتے رہیں ۔
الحکم نمبر ۱۵ تا ۱۸ جلد ۴۲ مورخه ۲۸ رمئی و ۷ جون ۱۹۳۹ء صفحه ۲۰
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
چند روز کی صحت کے بعد میں پھر بیمار ہو گیا ۔ زکام بخار خفیف کھانسی خشک اب پھر زور پر
ہے۔ سوائے دعا کے کوئی علاج نہیں ۔
سیدی ! اس سے قبل مجھے کوئی فکر نہیں تھا۔ کیونکہ حضور کے قدموں میں آچکا تھا اور سب سے مجھے
قطع تعلق کر لیا تھا ۔ مگر اب شادی کرنے سے دو فکر ہو گئے ۔ ایک تو قرض دوسرا بیوی ۔ قرض کی
بے باقی کی کوئی صورت ظاہراً سوائے زندگی کے کوئی نہیں دیکھتا۔ اگر چہ میں ہجرت کے وقت
سے ہی خدمات مفوضہ سے بڑھ کر خدا کے فضل سے ہی کام کرتا رہا ہوں ۔ ابھی میرے دل میں رہا ۔
بہت امیدیں ہیں اور کچھ اور خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ اللہ کرے میں حضور کی مزید کامیابی دیکھ
سکوں ۔ میری صحت کے لئے دعا فرما دیں ۔ مجھے سخت گھبراہٹ ہے ۔ متواتر دعا فرماویں۔
عبد الرحیم (نیر)
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انشاء اللہ میں بہت دعا کروں گا۔ کبھی کبھی صحت تک یاد دلاتے رہیں ۔ کل سے میں بھی
در دجگر سے بیمار ہوں ۔
الحکم نمبر ۱۵ تا ۱۸ جلد ۴۲ مورخه ۲۸ رمئی و ۷ / جون ۱۹۳۹ ء صفحه ۲۰
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط مجھ کو ملا ۔ چونکہ خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق کئی نشان میری تائید میں
ظاہر ہونے والے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جلد ظاہر ہوں گے اس لئے میرے
نزدیک بالفعل مباہلہ کی ضرورت نہیں ۔ آپ ان آسمانی نشانوں کے منتظر رہیں ۔ باقی
سب خیریت ہے ۔ اور اخویم ذوالفقار علی خان اور تمام دوستوں کو السلام علیکم ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ
حضرت مولانا عبد الرحیم نیر صاحب رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرت اقدس علیہ السلام
کی خدمت میں عریضہ لکھا :
سیدی و مولای علیک التحیات والسلام و
آیت مجید إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِیم کے مجھے جرات دلاتی ہے کہ حضور کو اس عریضہ کے جواب
تحریر فرمانے کی تصدیع دوں۔ خادم کی رخصت قریب الاختتام ہے اس لئے بعد از جمعہ واپس جانے
کی اجازت کا طلبگار ہے۔ میں حضور کے دعاوی کا ہندی زبان میں ترجمہ کرنا چاہتا ہوں ، آیا کشتی
نوح میں سے حضرت کی تعلیم کا حصہ ہی پہلے لے لوں یا جو حکم ہو۔ دعا فرماویں کہ اللہ پاک خادم کو
سلسلہ عالیہ کی اشاعت میں کامیاب کرے۔ دعا کا خواستگار حضور کا ایک ادنی غلام
عبدالرحیم آمده از پورب
۲۳ جون ۱۹۰۵ء
الحکم جلد ۴۱ نمبر ۲ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۳۸ ء صفحہ ۷ لیے القلم : ۵
حضرت اقدس کا جواب :
مکتوب نمبر ۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ تعلق ملازمت ہے اس لئے آپ کو اجازت ہے کہ آپ تشریف لے جاویں اور نیز
میں آپ کو خوشی سے اجازت دیتا ہوں کہ آپ کشتی نوح کی نصائح کا حصہ ترجمہ کر کے اس ملک
میں شائع کریں اور نیز بہتر ہوگا اگر میرے دعوئی اور ثبوت اور نشانوں کے متعلق کسی قدر جو تبلیغ
کے لئے کافی ہو اس زبان میں ترجمہ کر کے شائع کر دیں اور مناسب ہے کہ کسی وقت دوبارہ
آنے کا قصد رکھیں کہ ضرروری ہے۔
☆
والسلام
مرزا غلا احمد عفی عنہ
الحمد للہ کہ حضور کی دعا سے اب میری طبیعت بہت اچھی ہے ۔ بقایا مرض کے دفعیے کے لئے
دعا فرماویں۔
۲۸ فروری ۱۹۰۷ء
فقط والسلام
عاجز عبد الرحیم
مکتوب نمبر ۵
حضور کا جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ کچھ افاقہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ صحت کامل عطا فرمادے۔ انشاء اللہ سلسلہ دعا کا جاری
رہے گا کہ
والسلام
مرزا غلام احمد
رجسٹر روایات صحابہ کرام نمبر ۱ اصفحہ ۳۱۴۰۳۱۳
رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱ ۱ صفحه ۳۰۳
حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
انا یہ کہ روز کی دعا کو نا کا
کل کی یل به درد در یکی از راه ربیع
یاورده ای رسی
عکس مکتوب نمبر ۳
حم الله الرحمن الربيع
محمدہ و نصلی علی رسوم ادارات
اسلم علیکم و رحمته اند و بر است
ان خط جلو بلا خونم خوداتعالی کو وعدہ کی راضی
کو کس نے میری تائی کے عالم میں اداکاری اور سمع
پہلے کی صورت کا
اشاره
سر
ٹھور پیپر اچھی بات ہے اور اقوام
حضرت ماسٹر
عبدالعزیز صاحب ایمن آبادی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ