حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحب ایمن آبادیؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحب ایمن آبادی
حضرت حکیم عبد العزیز خان صاحب کی پیدائش ۱۸۸۰ء میں ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ کی
ہے۔ آپ ککے زئی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ایمن آباد کی وجہ سے ایمن آبادی مشہور
ہوئے ۔
حکیم عبد العزیز خان صاحب مالک طبیہ عجائب گھر قادیان کے طور پر بھی مشہور ہیں ۔
آپ ۱۹۰۴ء میں قادیان آئے اور ۱۹۰۵ء میں حضرت مسیح موعود کے دست مبارک پر بیعت
سے مشرف ہوئے ۔
و
محمود عرفانی صاحب اپنی کتاب سیرت حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صفحہ ۳۸۲،۳۸۱
مرتبہ شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب میں رقمطراز ہیں کہ حکیم عبد العزیز خان صاحب کو حضرت مسیح
موعودؓ کے بچوں کی تعلیم میں ابتدائی حصہ لینے کا شرف ان کو حاصل ہے اور اس طرح نہایت
قریب سے حضرت ام المؤمنین کے اخلاق و عادات کے مشاہدہ کا ان کو موقع ملا ۔ صاحبزادگان
کی تعلیم کے سلسلہ میں ان کو حضرت صاحب کے الدار میں ایک کمرہ ملا ہوا تھا اس کے ساتھ ایک
قنات ہوتی تھی۔ جہاں آپ بچوں کو پڑھاتے تھے ۔ حضرت ام المؤمنین آپ کی ضروریات کا
خاص طور پر خیال رکھتی تھیں اور گھر میں جو بھی تحفہ از قسم پھل مٹھائی وغیرہ آتا اس میں سے ان کو
بھی ضرور حصہ دیا کرتی تھیں ۔ حکیم صاحب کی اہلیہ کی وفات کے بعد ان کی ایک بیٹی عائشہ اور
ایک بیٹے کو حضرت اماں جان نے اپنے پاس رکھا اور اپنی نگہداشت میں پرورش فرمائی اور آپ
کی بیٹی کی خود شادی ۱۹۲۶ء میں فرمائی اور شادی پر کچھ جہیز تحفہ میں دیا۔ بلکہ حضرت ام المؤمنین
نے آپ کی بیٹی کو مبلغ ۶۰ ( ساٹھ روپے) کا طلائی گلو بند جو غالباً ۳ تو لے خالص سونے کا تھا
تحفہ عطا فرمایا۔
صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اپنے ایک مضمون میں ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں
که حکیم عبدالعزیز خان صاحب میں دو خصوصیتیں تھیں ۔ ایک تو آپ حضرت مسیح موعود کے صحابی
تھے ۔ دوسرے ان کو حضرت مسیح موعود کے خاندان سے خاص طور پر محبت تھی اور یہ فخر بھی ان کو
حاصل تھا کہ حضرت مسیح موعود کی اولاد اور پھر آگے ان کی اولا د کو بھی پڑھاتے رہے ۔ آپ
حضرت مسیح موعود کے بچوں سے کبھی سختی سے بھی پیش آتے تو کوئی اس پر بُرا نہ منا تا اور وہ ہمیشہ
و
اپنے رنگ میں کہا کرتے تھے ۔ میں نے تینوں بھی پڑھایا تے تیرے پیونوں بھی پڑھا یا اللہ
تعالیٰ نے ان کو یہ عزت بخشی تھی ، اس لئے ان کو یہ بات کہنے کا حق تھا۔ ان کو طب کا شوق تھا اس
وو
لئے سکول سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ نے طبیہ عجائب گھر کی بنیاد ڈالی اور نہایت
ایمانداری سے اسے چلایا کہ قادیان اور باہر سے بھی احباب ان سے دیسی ادویات منگواتے ۔
( بحواله روزنامه الفضل قادیان مورخه ۹ فروری ۱۹۴۶ء )
آپ کی وفات ۲۹ جنوری ۱۹۴۶ء کو قادیان میں ہی ہوئی ۔ تقریباً ۶۶ سال کی عمر میں ۔
آپ کی وصیت کا نمبر ۳۴ تھا۔ آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں ہی مدفون ہیں ۔
فہرست مکتوبات بنام
حضرت ماسٹر عبدالعزیز صاحب ایمن آبادی
تاریخ تحریر
صفحه
مکتوب نمبر
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
مکتوب نمبرا
السلام علیکم
جلد چهارم
انشاء اللہ دعا کروں گا۔ بہت توجہ کرنی چاہیے ۔ خدا کے وجود سے انکار جیسا اور کوئی گناہ
نہیں ہے ۔ اس خبیث قوم کی صحبت کے اثر سے بچنا چاہیے ۔
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر خواب میں لڑکی کا نام مریم معلوم ہوا ہے تو مریم ہی رکھ دیں ورنہ عائشہ رکھ دیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مجھ کو بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی کوشش سے اسقدر شریف احمد نے ترقی کی ۔ میں لکھتا ہوں
کہ آپ آئندہ بھی بہت توجہ سے کوشش کریں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۴
السلام علیکم
جلد چهارم
آپ خود کوشش کریں اور ناول ترک کرا دیں ۔ گھر میں بہت کہا جاتا ہے ۔ مگر استاد کی بات
کا اثر بہت ہوتا ہے ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
۔
شریف احمد کے لئے بہت کوشش کریں۔ آپ کو بہت ثواب ہوگا۔ ابھی اس کو پڑھنے کی
طرف سچا اور دلی شوق نہیں ۔ صرف آپ کی دن رات کی کوشش سے پڑھتا ہے ۔ ایسا کرنا چاہیے
کہ اس کے دل میں علم کا شوق پیدا ہو جائے ۔ یہ خدمت انشاء اللہ خدا تعالیٰ کے نزدیک موجب
ثواب عظیم ہوگی ۔ مبلغ علم ر روپیہ پہنچ گیا ہے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ ۔ یہ تمام مکتوبات سیرت احمد از حضرت قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۴۱ تا ۴۳ سے لئے گئے ہیں (ناشر)
عبد الکریم صاحب سیالکوٹی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ